وزارت آیوش
یوگ آسن کو مسابقتی کھیل کے طور پر باضابطہ تسلیم کیا جانا
ایک کھیل کے طور پر یوگ آسن کو تسلیم کیے جانے سے اس کی مسابقت اور پوری دنیا میں اس کےپھیلاؤ میں اضافہ ہوگا: جناب شریپدنایک
یوگ آسن کو کھیلوں انڈیا، قومی اور یونیورسٹی کھیل کود مقابلوں میں شامل کیا جائے گا: جناب کرن رجیجو
Posted On:
17 DEC 2020 4:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17؍ دسمبر ، آیوش کی وزارت اور نوجوانوں کے امور نیز کھیل کی وزارت نے ایک مشترکہ اخباری کانفرنس میں یوگ آسن کو ایک مسابقتی کھیل کے طور پر باقاعدہ حیثیت سے تسلیم کیے جانے کا اعلان کیا۔ اس مشترکہ پریس کانفرنس سے آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب شریپد نایک اور نوجوانوں کے امور نیز کھیل کود کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو نے آج نئی دلّی میں خطاب کیا۔
جناب نایک نے اظہار خیال کرتے ہوئے یوگ آسن کے مقابلوں کی اصل جوبھارت کی یوگا روایت سے جڑی ہوئی ہے، بتائی اور کہا کہ اس طرح کے مقابلے صدیوں سے ہوتے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ مقابلے مختلف سطحوں پر آج بھی ہو رہے ہیں۔ لیکن ان مقابلوں کو قومی سطح پر دکھانے کے لیے کوئی مضبوط اور دیرپا ڈھانچہ ابھی ابھرکر سامنے نہیں آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے یوگ آسن کو ایک مسابقتی کھیل کے طور پر یوگا سیکٹر کے ساجھے داروں کے ساتھ تین چار سال کے وسیع تبادلہ خیال کے بعد تسلیم کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ یوگ آسن یوگا کا ایک ناگزیر اور اہم جزو ہے جو نوعیت کے اعتبار سے نفسیاتی – جسمانی ہے۔ اور پوری دنیا میں فٹنس اور عام صحت مندی میں اپنی صلاحیت کی وجہ سے مقبول ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’’یوگ آسان کے ایک کھیل بننے سے اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ اس شعبے میں نئی ٹیکنالوجیوں اور نئی حکمت عملیوں کو یقینی بنایا جارہا ہے جس سے اس میدان میں اپنا کیریئر بنانے میں کھلاڑیوں اور اہلکاروں کو فائدہ پہنچے گا‘‘۔
اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے کہا کہ یوگ آسن کو ایک کھیل کے طورپر تسلیم کیے جانے سے جو مسابقت پیدا ہوگی اس سے لوگوں کے مابین اور پوری دنیا میں یوگا میں دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں وزارتیں قریبی تال میل سے کام کر رہی ہیں تاکہ یوگ آسن کو ایک مسابقتی کھیل بنایا جاسکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم یوگ آسن کو کھیلو انڈیا اور یونیورسٹی مقابلوں میں کھیل کا ایک حصہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اور ہم اسے قومی کھیل کود مقابلوں میں بھی شامل کرنے کی کوشش کریں گے لیکن کسی کھیل کو اولمپک میں شامل کرانا ایک لمبے سفر کی شروعات کی حیثیت رکھتا ہے۔ جناب رجیجو نے یہ بھی کہا کہ یوگ آسن ایک بہت ہی خوبصورت پرکشش اور مقبول کھیل بننے جارہا ہے۔
آیوش کے سکریٹری نے ایک مقالہ پیش کیا اور وضاحت کی کہ یوگ آسن کے مقابلے کے لیے امکان ہے کہ 7 زمروں کے 4 کھیلوں میں 51 میڈل مخصوص کیے جائیں گے۔ مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے مجوزہ مقابلوں میں روایتی یوگ آسن، آرٹسٹک یوگ آسن (اکیلے)، آرٹسٹک یوگ آسن (جوڑے کے لیے)، ریتھمک یوگ آسن (جوڑے کے لیے)، فری فلو / گروپ یوگ آسن، انفرادی آل راؤنڈ – چمپئن شپ اور ٹیم چمپئن شپ۔
سکریٹری موصوف نے یہ بھی مطلع کیا کہ یوگ آسن کو ایک کھیل کے طور پر ترقی دینے میں مستقبل میں جو سرگرمیاں اور اقدامات شامل ہوں گے وہ اس طرح ہیں:
- ایک آزمائشی یوگ آسن مقابلہ جس کا نام ہوگا ’’نیشنل انڈیویژول یوگ آسن اسپورٹ چمپئن شپ‘‘ (ورچوئل موڈ) جو 2021 کے شروع میں منعقد ہوگا۔
- مقابلوں ایوینٹ اور یوگ آسن کھیل پروگرام کے لیے سالانہ کلینڈر کی شروعات۔
- یوگ آسن چمپئن شپ کے لیے ایک خودکار اسکورنگ سسٹم کو ترقی دینا۔
- کوچوں، ریفریوں، ججوں اور مقابلے کے ڈائریکٹروں کے لیے کورس۔
- کھلاڑیوں کے لیے کوچنگ کیمپس۔
- لیگ آف یوگ آسن کی شروعات تاکہ کھلاڑیوں، ماہرین اور مقابلوں میں حصہ لینے والوں کے کیریئر اور سماجی حیثیت کو یقینی بنایا جاسکے اور یوگ آسن کھلاڑیوں کے مابین اسپورٹس ا سٹار پیدا کیے جاسکیں۔
- قومی کھیلوں، کھیلو انڈیا اور بین الاقوامی کھیل کود مقابلوں میں ایک کھیل کے طورپر یوگ آسن کو متعارف کرانا۔
- یوگ آسن کے کھلاڑیوں کے لیے روزگار کے مواقع کے لیے اقدامات کرنا۔
مقالے کے لیے یہاں کلک کریں
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:8183
(Release ID: 1681631)
Visitor Counter : 249