جل شکتی وزارت
جل جیون مشن کے تحت 278 لاکھ گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گیے
نل کے پانی کے کنکشن 6 کروڑ سے زیادہ دیہی گھروں میں پہنچائے گئے
Posted On:
16 DEC 2020 3:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16دسمبر ،2020 / جل جیون مشن کے تحت جس کا اعلان 15 اگست 2019 کو کیا گیا تھا ، 278 لاکھ گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گیے۔ فی الحال ملک میں 6 اعشاریہ صفر ایک کروڑ دیہی گھروں کو نل کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ پورے ملک میں 18 ضلعوں کے سبھی گھروں کو نل کے پانی کا کنکشن فراہم کیے گیے ہیں اور ریاستیں ہر گھر میں نل کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ وزارت کی اس ویب سائٹ پر اس مشن کی پیش رفت سے متعلق معلومات دستیاب ہے۔ ویب سائٹ :. (https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx)
جل شکتی کی وزارت کے ساتھ مل کر جل جیون مشن پر عمل درآمد کر رہی ہے جس کا مقصد ملک میں 2024 تک ہر دیہی گھر کو نل کے کنکشن کے ذریعے لگاتار اور دیرپا بنیاد پر مقررہ کوالٹی کے پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔
جب سے یہ مشن وجود میں آیا ہے ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دستیاب اعداد و شمار کی توثیق کریں جس کے مطابق ملک میں 19.05 کروڑ دیہی گھر موجود ہیں ، جن میں سے 3.23 کروڑ گھروں کو نل کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ بقیہ 15.81 کروڑ گھروں کو نل کنکشن فراہم کر دیئے جائیں گے۔ لہٰذا اس مقررہ وقت کے اندر اندر تقریباً 16 کروڑ گھروں کو نل کنکشن فراہم کیے جانے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر سال 3.2 کروڑ گھروں کو نل کنکشن فراہم کیے جائیں گے جو تقریباً 88000 نل کنکشن ہوں گے۔ اس نشانے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دیہی گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8150
(Release ID: 1681310)
Visitor Counter : 185