ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے شمال مشرقی خطے کی بجلی کے نظام میں بہتری کے پروجیکٹ کی نظرثانی شدہ لاگت کو منظوری دی ۔ یہ 6 ریاستوں کے لئے بین ریاستی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہے

Posted On: 16 DEC 2020 3:35PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 16 دسمبر / وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نےشمال مشرقی خطے کے بجلی نظام کو بہتر بنانے کے پروجیکٹ ( این ای آر  پی ایس آئی پی ) کی  6700 کروڑ روپئے کی نظر شدہ لاگت کے تخمینے ( آر سی ای ) کو منظوری دے دی ہے ۔  یہ  بین ریاستی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کو مستحکم کرکے   شمال مشرقی خطے   کی اقتصادی ترقی  کو بہتر بنانے کی جانب  ایک اہم قدم ہے ۔

          اس اسکیم کا نفاذ  سرکاری سیکٹر کے یونٹ ( پی ایس یو ) کے ذریعے ، جو بجلی کی وزارت کے تحت ہے ، 6 فیض حاصل کرنے والی ریاستوں ، آسام ، منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگا لینڈ  اور تری پورہ میں    پاور گرڈ کے ذریعے کیا جا رہا ہے  اور اسے دسمبر ، 2021 ء تک کمیشنڈ کرنے کا ہدف ہے ۔ کمیشننگ کے بعد  ، اِس پروجیکٹ  کی شمال مشرقی ریاست کی اکائیوں  کے ذریعے  دیکھ بھال کی جائے گی  اور ان کی ملکیت ہو گی ۔

          پروجیکٹ کا خاص مقصد شمال مشرقی خطے کی مکمل اقتصادی ترقی کے لئے حکومت  کے عہد  اور  شمال مشرقی خطے میں  بین ریاستی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے بنیادی ڈھانچے کو  مستحکم کرنا ہے ۔

          اس اسکیم کے نفاذ سے ایک قابلِ بھروسہ  بجلی گرڈ قائم ہو گی اور  شمال مشرقی خطے کی ریاستوں  میں بنائے  جانے والے لوڈ سینٹروں کی کنکٹیویٹی کو بہتر بنایا جا سکے گا  اور اس طرح  شمال مشرقی خطے میں  فیض حاصل کرنےو الے تمام صارفین  کو  گرڈ سے مربوط بجلی کا فائدہ حاصل ہو گا ۔

          ان ریاستوں میں صارفین کے  بجلی  کے فی کس استعمال میں اضافہ ہو گا اور شمال مشرقی خطے کی مجموعی اقتصادی ترقی  میں بہتری آئے گی ۔

          نافذ کرنے والی ایجنسیاں اپنے تعمیراتی کام کے دوران قابلِ قدر تعداد میں  مقامی لوگوں کو  کام پر رکھے گی اور اس طرح شمال مشرقی خطے میں  ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت  کے لئے روز گار پیدا ہو گا ۔

          تکمیل کے بعد ، اِن نئے اثاثوں کے لئے معیاری ضابطوں کے مطابق دیکھ بھال کرنے  کے لئے اضافی افرادی قوت درکار ہو گی ، جس کے نتیجے میں  شمال مشرقی خطے  میں اضافی روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

پس منظر :

          اس اسکیم کو ابتدائی طور پر دسمبر ، 2014 ء میں بجلی کی وزارت کے مرکزی سیکٹر کے منصوبے کی اسکیم  کے طور پر منظوری دی گئی تھی ، جس کے لئے عالمی بینک کی مدد سے حکومت ِ ہند کے ذریعے  فنڈ فراہم کئے جا رہے تھے ۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 

U. No. 8141

 


(Release ID: 1681191) Visitor Counter : 267