کابینہ
کابینہ نے بجلی کے سیکٹر میں باہمی مفاد کے شعبوں میں معلومات کے تبادلے کے لئے بھارت اور امریکہ کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی
Posted On:
16 DEC 2020 3:31PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 16 دسمبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارت کے سینٹرل الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن ( سی ای آر سی ) اور امریکہ کے فیڈرل اینرجی ریگولیٹری کمیشن ( ایف ای آر سی ) کے درمیان بجلی کے سیکٹر میں باہمی مفاد کے شعبوں میں معلومات اور تجربات کے تبادلے کے لئے ایک مفاہمت نامے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔
یہ مفاہمت نامہ تھوک بجلی مارکیٹ کے موثر فروغ اور گرڈ کی بھروسہ مندی کو بڑھانے کے لئے ریگولیٹری اور پالیسی فریم ورک کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا ۔
ایم او یو کے تحت مندرجہ ذیل سرگرمیاں انجام دی جائیں گی :
- باہمی مفاد کے شعبوں میں معلومات اور ریگو لیٹری عمل کے تبادلے کے لئے توانائی سے متعلق امور کی نشاندہی اور موضوعات اور امکانی ایجنڈا تیار کرنا ۔
- ایک دوسرے کی تنصیبات میں کمشنروں اور / یا عملے کی شرکت کے لئے دوروں کا اہتمام کرنا ۔
- سیمیناروں ، دوروں اور تبادلوں میں شرکت ۔
- باہمی مفاد کے پروگرام مرتب کرنا اور جہاں مناسب ہو ، ایسے پروگراموں کو منعقد کرکے مقامی شرکت کو بڑھاوا دینا ۔
- جہاں باہمی مفاد اور عملی طور پر ممکن ہو ، مقررین کو توانائی کے معاملات اور دیگر بندوبست یا تکنیکی امور پر بولنے کا موقع فراہم کرنا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ۔
U. No. 8137
(Release ID: 1681190)
Visitor Counter : 230
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam