ریلوے کی وزارت
بھارتیہ ریلوے نے اسپتال کے بندوبست سے متعلق معلومات کے نظام کے تجربے کا پروجیکٹ شروع کیا
Posted On:
11 DEC 2020 2:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11دسمبر ،2020 / بھارتیہ ریلوے نے اپنے عملے کی خوشحالی کے لیے ترجیح کی سمت ایک اور بڑا آئی ٹی قدم اٹھایا۔ اسپتال کے بندوبست سے متعلق معلومات کا نظام ایچ ایم آئی ایس کا آغاز ریلوے بورڈ کی ریلوے صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بی پی نندا نے 11 دسمبر 2020 کو آج ورچویل وسیلے سے شروع کیا۔ یہ اقدام جنوب وسطی ریلوے کے جنرل مینیجر جناب گجانن مالیہ کی موجودگی میں شروع کیا گیا۔
ڈاکٹر بی پی نندا نے اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعاتی ٹکنالوجی کی مدد سے عملے کو حفظان صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا خواب پورا ہوا ہے۔ ایچ ایم آئی ایس بھارتیہ ریلویز کی دیکھ ریکھ والے حفظان صحت کے نظام میں یکسر تبدیلی لائے گا۔ اس نئے نظام سے صحت خدمات کی کوالیٹی میں بہتری آئے گی ، اسپتالوں میں مریضوں کے انتظار کے وقت میں کافی زیادہ کمی آ جائے گی اور میڈیکل ریکارڈ ڈاکٹروں کی ٹیم کو ہمہ وقت دستیاب رہے گا۔ جناب نندا نے بھارتیہ ریلوے میں منفرد طبی شناخت کے آغاز اور آئی ٹی سے متعلق نئی پہل ایچ ایم آئی ایس کے آغاز میں تعاون پر جنوب وسطی ریلویز کی کوششوں کو سراہا۔
ایس سی آر کے جنرل مینیجر جناب گجانند مالیہ نے کہا کہ ایچ ایم آئی ایس پروجیکٹ کا حصہ ہونا ایس سی آر کے لیے ایک فخر کی بات ہے جو بھارتی ریلویز کے ایک بڑے عملے اور اس کے فائدے کے لیے ایک اور آئی ٹی اپلیکیشن کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔ ایس سی آر نے ای آفس، ای-ڈراونگ اپروول سسٹم اور امید وغیرہ جیسے بہت سے آئی ٹی اقدامات کی پہل کی ہے، جن کا استعمال ریلوے کے پورے محکمے میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ایم آئی ایس پر عمل درآمد سے بڑے پیمانے پر اعداد و شمار تیار ہوں گے اور اس سے طبی برادری کو نہ صرف علاج کے طریقۂ کار میں مدد ملے گی بلکہ روک تھام کے طبی نظام میں بھی مدد ملے گی۔ امید ہے کہ اس سے دواؤں کے بندوبست میں کفایت آئےاور وسائل کے بندوبست کا بھی بہتر استعمال ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
11.12.2020
U –8022
(Release ID: 1680151)
Visitor Counter : 228