بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

وزیر خزانہ نے ٹھوس کوششوں کی ستائش کی ہے ، جس کے نتیجے میں نومبر تک ایم ایس ایم ایز سے 21000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرکاری خریداری اور ادائیگی کی گئی ہے

ایم ایس ایم ایز کے لئے حکومت کی اقتصادی بہتری کی کوششوں کے نتائج ظاہر ہوئے ہیں

ایم ایس ایم ایز سے سرکاری خریداری اور اُن کو ادائیگی میں اضافہ ہو رہا ہے

ایم ایس ایم ای سیکٹر ترقی کر رہا ہے

Posted On: 10 DEC 2020 3:35PM by PIB Delhi

 

نئی لّی ، 10 دسمبر/ خزانے کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے ایم ایس ایم ایز کو ادائیگی کی صورتِ حال کا جائزہ لیا اور ایم ا یس ایم ای کی وزارت کے ذریعہ کئے گئے کام کی ستائش کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔ بھارت کے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق وزیر خزانہ نے مئی ، 2020 ء میں آتم نربھر بھارت پیکیج کا اعلان کیا تھا ۔ اس میں کہا گیا تھا کہ ایم ایس ایم ایز کے واجبات 45 دن میں ادا کر دیئے جائیں ۔

          مئی ، 2020 ء کے بعد سے حکومت ہند ، خاص طور پر ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ذریعہ  ، ان واجبات کی ادائیگی کے لئے مسلسل اور ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ مرکزی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں ( سی پی ایس ایز ) اور مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کے ذریعہ ایم ایس ایم ایز  کے واجبات کی ادائیگی پر خاص توجہ دی گئی ۔ اس کے نتیجے میں  مئی ، 2020 ء کے بعد سے 7 مہینوں میں مرکزی سرکاری ایجنسیوں اور سی پی ایس ایز کے ذریعہ    ایم ایس ایم ایز کو ان واجبات کے طور پر  21000 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی جا چکی ہے ۔ اکتوبر میں 5100 کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرکاری خریداری کی گئی اور 4100 کروڑ روپئے سے زیادہ کی ادائیگی  کی گئی ۔ نومبر ، 2020 ء کے پہلے 10 دنوں میں حاصل رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس مہینے میں کارکردگی پہلے سے زیادہ ہو گی  کیونکہ تقریباً 4700 کروڑ روپئے کی خریداری اور 4000 کروڑ روپئے  کی ادائیگی پہلے ہی کی جا چکی ہے ۔ مندرجہ ذیل گو شوارہ میں اس کی تفصیل دی گئی ہے ۔

 

1S2RT.jpg

 

          ایم ایس ایم ایز کے واجبات  کی ادائیگی کے لئے کی گئی کوششوں میں ایم ایس ایم ای کے سکریٹری  کے ذریعہ حکومت ہند  کی وزارتوں اور سی پی ایس ایز کے کئی مرتبہ  بھیجے گئے خطوط اور ذاتی طور پر بات چیت  کرکے آمادہ  کرنا شامل ہے ۔  ایم ایس ایم ای کی وزارت کی کوششوں  کو پی ایم او اور کابینہ سکریٹری کی زبردست حمایت حاصل  رہی ، جنہوں نے سی پی ایس ایز اور سرکاری ایجنسیوں کو خطوط ارسا ل کئے  ۔ وزارت نے سی پی ایس ای اور حکومت ہند  کی وزارتوں کے لئے ایک آن لائن رپورٹنگ  نظام تیار کیا کہ وہ ہر مہینے کی آخر میں کل لین دین ، ادا کی گئی  رقم اور واجبات  کی تفصیلات  کی رپورٹ پیش کریں ۔

          سات ماہ کی رپورٹ ( مئی – نومبر ، 2020 ء ) سے ظاہر ہوتا ہے کہ :

  • سرکاری ایجنسیوں  اور سی پی ایس ایز کی طرف سے ایم ایس ایم ایز  سے خریداری میں اضافہ ہوا ہے  اور حقیقت یہ ہے کہ مئی ، 2020 ء سے اس میں تقریباً 2.5 گنا اضافہ ہوا ہے ۔
  • ایم ایس ایم ایز کو ہونے والی ادائیگی میں بھی اسی مناسبت سے اضافہ ہوا ہے ۔
  • ادائیگی میں التوا خریداری  کی قدر کی فی صد کی مناسبات سے کم ہوا ہے ۔
  • اکتوبر کے مہینے کی رپورٹ  سے پتہ چلتا ہے کہ اس مہینے میں مئی  سے اب تک سب سے زیادہ خریداری ہوئی ہے ۔
  • البتہ دسمبر کی رپورٹ  سے ظاہر ہوتا ہے کہ 10 دن کے تناسب میں نومبر  کے مقابلے زیادہ  بہتری آئی ہے ۔

 

ایم ایس ایم ای کی وزارت نے حکومت ہند  کی وزارتوں ، محکموں اور سی پی ایس ایز  کو ان کی طرف سے ایم ایس ایم ایز  کو تعاون کرنے پر ان کی ستائش کی ہے ۔

          یہ تعاون  ، خاص طور پر ستمبر اور اکتوبر میں بہت اہم رہا ہے کیونکہ  نقد رقم  کے لین دین  کی وجہ سے ایم ایس ایم ایز اشیاء اور خدمات زیادہ تیار کرنے کے قابل ہوئی ہیں  ، جس کی فروخت  تہواروں کے وقت میں کی گئی ۔ ایم ا یس ایم ای کی وزارت نے کارپوریٹ سیکٹر سے درخواست کی تھی کہ وہ تہواروں  کے سیزن میں ایم ایس ایم ایز کی مدد کریں  کیونکہ اس سیزن میں ہونے والی کمائی سے بہت سی ایم ایس ایم ایز پورے سال اپنا وجود برقرار  رکھ سکیں گی ۔ اس مدد کی وجہ سے بہت سی ایم ایس ایم ایز اور ولیج  انڈسٹریز  نے پچھلے سال سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 10-12-2020 )

U. No. 7986

 



(Release ID: 1679896) Visitor Counter : 193