سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر-آئی آئی ٹی آر، سی ایس آئی اواور آئی ایم ڈی نے بیداری پیداکرنے کے لئے آئی آئی ایس ایف-2020کی نقاب کشائی کا انعقادکیا


انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول -2020بھارت میں سائنس ،ٹکنالوجی اور انوویشن کے کثیرجہتی گوشوں کو نمایاں کرتے ہوئے 41پروگرام منعقد کرے گا

Posted On: 29 NOV 2020 3:13PM by PIB Delhi

اس سال ورچوئل طریقے سےمنعقد کئے جانے والے 6ویں انڈیاانٹرنیشنل سائنس فیسٹول ( آئی آئی ایس ایف -2020)کے تئیں بیداری پیداکرنے کے لئے نقاب کشائی کے متعدد پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔

سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹاکسی کولوجی ریسرچ ، لکھنؤمیں منعقد آئی آئی ایس ایف -2020کے پہلے پروگرام میں شعبہ سائنسی اور صنعتی تحقیق ( ڈی ایس آئی آر) کے سکریٹری ، سائنسی وصنعتی تحقیق کی کونسل کے ڈائرکٹرجنرل اور آئی آئی ایس ایف -2020کی اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین   ڈاکٹرشیکھرسی مانڈے نے اپنے کلیدی خطبے میں کہاکہ یہ وہ سالانہ پروگرام ہے جس کا بے صبری سے انتظارکیاجاتاہے اور کووڈ -19عالمی وبائی مرض کے سبب لگائی گئی پابندیوں کے باوجود یہ انعقاد اپنے آپ میں تمام وابستگان کے درمیان سائنسی برتاو کی روح کی آبیاری کرنے اور جشن منانے کے جذبے کو ظاہرکرتاہے ۔آئی آئی ایس ایف -2020کا تھیم ‘‘آتم نربھربھارت اورعالمی فلاح کے لئے سائنس ’’سے سائنس ، ٹکنالوجی اورانوویشن کے رول پر غوروخوض کرنے کی امید کی جاتی ہے تاکہ  ایک خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کی جاسکے اورعالمی مسائل کا حل  بھی نکالاجاسکے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZNQL.jpg

وزیرمملکت برائے اعلیٰ تعلیم اور سائنس وٹکنالوجی ، حکومت اترپردیش محترمہ نیلماکٹیاراس پروگرام کی مہمان خصوصی تھیں اورمہمان اعزازی لکھنؤ کی میئرمحترمہ سنیکتابھاٹیہ تھیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040Z39.jpg

اس سے پہلے شرکاء کااستقبال کرتے ہوئے سی ایس آئی آر-آئی آئی ٹی آرکے ڈائرکٹرڈاکٹرسروج کے بارک نے کہاکہ یہ پروگرام نوجوان سائنسدانوں کے لئے بات چیت کرنے ، خیالات کا تبادلہ کرنے اورزیادہ سے زیادہ عالمی مفاد کے لئے تعاون کرنے کا موقع ہے ۔

جناب جینت سہسربدھے ، قومی منتظمہ سکریٹری اور جناب شرے ینش منڈلوئی ، منتظمہ سکریٹری اودھ پرانت ، وگیان بھارتی نے بھی آن لائن ذریعہ سے شرکاءکے ساتھ بات چیت کی اور اسکولوں اورکالجوں سے بڑی تعداد میں اس میں حصہ داری کرنے اور ہماری روزمرہ کی زندگی میں سائنس وٹکنالوجی کے رول کو سمجھنے کے لئے آئی آئی ایس ایف پلیٹ فارم کااستعمال کرنے کی اپیل کی ۔

سی ایس آئی آرکی لکھنؤواقع تجربہ گاہ نیشنل بوٹانیکل ریسر چ انسٹی ٹیوٹ  (این بی آرآئی )میں ایم ایس ٹیمس پلیٹ فارم کے ذریعہ آن لائن نقاب کشائی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔اس پروگرام میں این وی آرآئی کے ڈائرکٹرڈاکٹرایس کے بارک نے افتتاحی خطاب کیااور وگیان بھارتی اودھ پرانت کے  منتظمہ سکریٹری جناب شرے ینش منڈلوئی  نے آئی آئی ایس ایف کی اہمیت کو لے کر خطبہ دیا۔ اس پروگرام کے چیف مقررڈاکٹرشیکھر سی مانڈے ، سکریٹری ، ڈی ایس آئی آر، حکومت ہنداورڈائرکٹرجنرل ، سی ایس آئی آرنے آئی آئی ایس ایف2020کے موضوع اوراس کے اہم پروگراموں پرخطاب کیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے ، حکومت  اترپردیش کےوزیرجناب برجیش پاٹھک ۔

چنڈی گڑھ میں سی ایس آئی آر-سینٹرل سائنٹفک انسٹرومینٹس آرگنائزیشن(سی ایس آئی او) نے بھی آئی آئی ایس ایس -2020کے لئے نقاب کشائی کاپروگرام منعقد کیا۔ ورچوئل طریقے سے منعقد کئے گئے اس پروگرام میں آئی سی اے آر، نئی دہلی کے ڈپٹی ڈائرکٹرجنرل ڈاکٹرسریش کمارچودھری نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔ ڈاکٹرناگیندرپربھو، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ایس ڈی کالج ، ایلپی ، کیرلااور ڈاکٹربرجیندرپرمار ، پرنسپل سائنسداں ، آئی سی اے آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف رائس ریسرچ، حیدرآبادنے کلیدی خطبے پیش کئے ۔ اس پروگرام کا مرکزی تھیم ‘‘مستحکم زراعت اور ماحولیات کے لئے سائنس ’’تھا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0055BNB.jpg

اسی طرح وزارت ارضیاتی سائنس (ایم اوای ایس )کے  ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی )نے یوٹیوب چینل پرآئی آئی ایس ایف کی نقاب کشائی کاپروگرام منعقد کیا۔ وزارت ارضیاتی سائنس 6ویں انڈیاانٹرنیشنل سائنس فیسٹول کے منتظمین میں سے ایک ہے ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ڈی جی ایم ڈاکٹرایم موہاپاترانے استقبالیہ تقریرکی ۔ وزارت ارضیاتی سائنس  کے سابق سکریٹری ، ڈاکٹرشیلیش نائک اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس پروگرام کا تھیم تھا‘‘خودکفیل ہندوستان اورعالمی فلاح کے لئے موسمی اورماحولیاتی خدمات ’’۔اس پروگرام کے دیگر مقررین میں ڈاکٹرستی دیوی ، ڈاکٹرڈی ایس پائی ، ڈاکٹرآرکے جینامنی ، جناب کے این موہن ، ڈاکٹراے کے مترا، ڈاکٹرایس ڈی اتری ، ڈاکٹراشوک کمارداس اورڈاکٹرآرکے گیری شامل تھے ۔

انڈیاانٹرنیشنل سائنس فیسٹول سیمناروں ، ورکشاپ ، نمائش ،بحث مباحثہ اور باہمی گفت وشنید کا ایک انوکھامجموعہ ہے ۔ جس میں نمائش ، ماہرین کے ساتھ مذاکرات اور سائنسی تھیئٹر، موسیقی اورشاعری کاانعقاد کیاجاتاہے ۔ آئی آئی ایس ایف-2020میں 41پروگرام منعقد کئے جانے کافیصلہ کیاگیاہے ۔ اس سال اس فیسٹول کی شروعات عالمی شہرت یافتہ ہندوستانی ریاضی داں سری نواس رامانوجن کے یوم پیدائش پر 22دسمبر ، 2020کو ہوگی اور اختتام سابق وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئ کے یوم پیدائش پر25دسمبر ، 2020کو ہوگا۔ ان دونوں شخصیات کاسائنس وٹکنالوجی میں گہراعقیدہ تھااور یہ ملک کی ترقی کی بنیاد میں ہمیشہ شامل رہے گا۔

*************

  م ن۔ق ت۔ع آ

U-7976



(Release ID: 1679622) Visitor Counter : 202