سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے سیکٹر میں ٹکنالوجی تعاون پر آسٹریا کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

Posted On: 09 DEC 2020 6:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی09،دسمبر 2020

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے آج یہاں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں ٹکنالوجی تعاون پر جمہوریہ آسٹریا کی آب وہوا سے متعلق کارروائی، ماحولیات، توانائی، موبیلٹی، اختراع اور ٹکنالوجی کی وفاقی وزارت کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامہ کا مقصد سڑک ٹرانسپورٹیشن، سڑک شاہراہوں، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، منیجمنٹ اور انتظامیہ کے شعبے میں باہمی تعاون کے لئے ایک مؤثر فریم ورک تیار کرنا ہے۔ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سڑک تحفظ اورانٹلی جینٹ ٹرانسپورٹ نظام قائم کیا جائے۔ اس سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور طویل عرصے سے جاری باہمی تعلقات کو فروغ ملے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی یکجہتی اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-12-09at6.26.28PMDFTC.jpeg

ہندوستان کے آسٹریا کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات ہیں جو دونوں ملکوں کے درمیان 1949 میں قائم ہوئے تھے۔ اس باہمی تعلقات کے قیام کے بعد سے بھی دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔ دونوں ملک دوستانہ، معاشی اور سفارتی تعلقات کی ایک تاریخ بھی شیئر کرتے ہیں۔ آسٹریا سڑکوں اور شاہراہوں کے لئے جدید ٹکنالوجیوں کا ملک ہے اور جدید ٹکنالوجیوں میں الیکٹرانک ، ٹول سسٹم، انٹلی جینٹ، ٹرانسپورٹیشن سسٹم، ٹریفک کے بندوبست کا نظام، سرنگ کی نگرانی کا نظام، جیو میپنگ اور مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات کے تحفظ کے اقدامات شامل ہیں۔

سڑک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بھارت- آسٹریا باہمی تعاون دونوں ہی ملکوں کے لئے سود مند ہے۔ اس سے سڑک کا تحفظ ہوگا، ساتھ ہی ساتھ اس سیکٹر کے لئے پرکشش مالی امکانات بڑھیں گے۔ اس طرح ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اس مفاہمت نامہ کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات جو پہلے سے ہی بہت خوشگوار اور مضبوط ہیں، اس میں مزید تیزی آئے گی۔

بھارت کی طرف سے مفاہمت نامہ پر دستخط سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری جناب کے سی گپتا نے کیے، جبکہ آسٹریا کی طرف سے دستخط وہاں کے سفیر برگیٹی اوپنگیر نے کیے۔

..............................................................

 

                                                                                                                                                       م ن، ح ا، ع ر

U-7968


(Release ID: 1679594) Visitor Counter : 133