کابینہ
مرکزی کابینہ نے مین لینڈ (کوچی) اور جزائر لکشدیپ (کے ایل آئی پروجیکٹ) کے درمیان سب مرین آپٹیکل فائبر کیبل کنیکٹیوٹی منصوبے کو منظوری دی
Posted On:
09 DEC 2020 3:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 9 /دسمبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مین لینڈ (کوچی) اور جزائر لکشدیپ (کے ایل آئی پروجیکٹ) کے درمیان سب مرین آپٹیکل فائبر کیبل کنیکٹیوٹی منصوبے کو منظوری دی۔
اس پروجیکٹ میں ایک مخصوص سب مرین آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) کے ذریعے کوچی اور جزائر لکشدیپ کے 11 جزائر یعنی کاوارٹی، کالپینی، اگاتی، امینی، اینڈروتھ، منی کوائے، بنگارم، بترا، چیٹلاٹ، کلٹان اور کدمت کے درمیان ایک بلاواسطہ مواصلاتی لنک دستیاب کرانے کا تصور کیا گیا ہے۔
ممکنہ اخراجات:
اس پروجیکٹ کے نفاذ کی تخمینہ لاگت 1072 کروڑ روپئے ہے، جس میں 5 برسوں کے لئے آپریشنل اخراجات بھی شامل ہیں۔ اس پروجیکٹ کو یونیورسل سروس آبلیکیشن فنڈ سے مالی مدد دستیاب کرائی جائے گی۔
اثرات:
یہ ظاہر ہے کہ ٹیلی کام انفرااسٹرکچر کا فروغ ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی سے بہت گہرائی کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی سمت میں ٹیلی کمیونکیشن کنیکٹیوٹی کا اہم رول ہے۔ اس مواصلاتی منصوبے کی منظوری سے جزائر لکشدیپ میں ٹیلی مواصلات سے متعلق سہولتوں میں لارج بینڈ ودتھ کی دستیابی سے کافی بہتری آئے گی۔
سب مرین کنیکٹیوٹی پروجیکٹ شہریوں کو ان کے گھر پر ہی ای- گورنینس خدمات کی ڈیلیوری میں اہم رول ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ ماہی پروری کے شعبے کی صلاحیت سازی، ناریل پر مبنی صنعتوں، سیاحت، ٹیلی ایجوکیشن کی شکل میں تعلیم کے فروغ اور ٹیلی میڈیسین سہولیات سے حفظان صحت کے شعبے میں کافی مدد ملے گی۔ اس پروجیکٹ سے متعدد صنعتوں کے قیام، ای- کامرس سرگرمیوں کو فروغ دینے اور تعلیمی اداروں میں معلومات کے اشتراک میں کافی مدد ملے گی۔ جزائر لکشدیپ میں لوجسٹک خدمات کے لحاظ سے ایک مرکز بننے کا کافی امکان ہے۔
نفاذ سے متعلق حکمت عملی اور اہداف:
بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کو اس پروجیکٹ کا نفاذ کرنے والی ایجنسی اور ٹیلی کمیونی کیشنز کنسلٹینٹ انڈیا لمیٹڈ (ٹی سی آئی ایل) کو یو ایس او ایف، محکمہ ٹیلی مواصلات کی مدد کرنے کے لئے تکنیکی صلاح کار نامزد کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت اثاثہ جات کا مالکانہ حق یو ایس او ایف کے پاس ہوگا، جو محکمہ ٹیلی مواصلات سے مالی مدد یافتہ ایجنسی ہے۔ اس پروجیکٹ کو مئی 2023 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
پس منظر:
بحر عرب میں واقع مرکز کے زیر انتظام علاقہ لکشدیپ میں متعدد جزائر شامل ہیں جو بھارت کے لئے اسٹریٹیجک نقطہ نظر سے کافی اہم ہیں۔ ان جزائر میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ، مضبوط، بھروسے مند اور سستی ٹیلی کام خدمات کی دستیابی پورے ملک کے لئے اسٹریٹیجک نقطہ نظر سے انتہائی اہم ہے۔
فی الحال لکشدیپ میں ٹیلی کام کنیکٹیوٹی، سیارچیوں کے ذریعے دستیاب کرائی جارہی ہے، لیکن یہاں دستیاب بینڈ ودتھ کی صلاحیت محض 1 جی بی پی ایس ہے۔ اعداد و شمار پر مبنی خدمات دستیاب کرانے میں بینڈ ودتھ کی کمی ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ سماج کی شمولیت پر مبنی ترقی کے لئے مناسب صلاحیت کا بینڈ ودتھ ای- حکمرانی، ای- تعلیم، ای- بینکنگ وغیرہ کے لئے پہلی ضرورت ہے۔
جزائر لکشدیپ میں بہتر ٹیلی مواصلاتی خدمات دستیاب کرانے کے لئے حکومت پہلے سے ہی پابند عہد تھی اور اسی عہد بستگی کی تکمیل کے لئے ان علاقوں میں سب مرین آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے کی شروعات کی جارہی ہے۔ لکشدیپ میں اعلیٰ صلاحیت والی بینڈ ودتھ کی سہولت دستیاب کرایا جانا ملک میں ڈیجیٹل انڈیا کے تصور کو عملی شکل دینے اور ای- حکمرانی کے قومی مقصد کے حصول کے مطابق ہے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 7954
(Release ID: 1679532)
Visitor Counter : 252
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam