وزارت خزانہ
اصلاحات سے منسلک قرضو ں کی اجازت سے ریاستوں میں شہریوں پر مرکوز مختلف اصلاحات کی راہ ہموار
9 ریاستوں میں کامیابی کے ساتھ ’ ایک قوم ، ایک راشن کارڈ اصلاحات ‘ کامیابی کے ساتھ پایۂ تکمیل
تک پہنچ گئی
ان ریاستوں میں اصلاحات سے منسلک 23523 کروڑروپے کی قرضوں کی اجازت جاری
Posted On:
09 DEC 2020 10:55AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09 دسمبر 2020: کووڈ-19 وبا کے باعث درپیش چیلنجوں کے تناظر میں ، مالیاتی وسائل کو متحرک بنانے کے لئے،حکومت ہند نے کثیر رخی اقدامات کے ذریعہ ریاستوں کے ہاتھوں کو استحکام عطا کیا ہے۔ ان میں سال 21-2020 میں مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار ( جی ایس ڈی پی ) کے دوفیصد کی اضافی قرضے کی اجازت کی منظوری شامل ہے۔ اس سے ریاستو ں کو اس وبا سے مقابلہ کرنے کے لئے اضافی مالیاتی وسائل کو متحرک کرنے اور عوام الناس کو خدمات کی فراہمی کے معیار کو برقرار رکھنے کے قابل بنایا البتہ طویل مدتی قرضہ جاتی پایئداری کو یقینی بنانے اور مستقبل میں کسی طرح کے منفی اثر کو روکنے کے لئے ، اضافی قرضوں کے ایک حصے کو ان ریاستوں سے منسلک کیا گیا تھا ، جو کہ شہریوں کو خدمات کی فراہمی کے لئے حساس سیکٹروں میں اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اصلاحات کے لئے شناخت کردہ ایک شعبہ عوامی نظام تقسیم ہے ۔ جی ایس ڈی پی کے دو فیصد کی اضافی قرضہ جاتی حد کے علاوہ 0.25 فیصد کو ’’ ایک قوم ایک راشن کارڈ نظام ‘‘ کے نفاذ سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس کا مقصداس بات کو یقینی بنانا ہے کہ قومی خوراک کے تحفظ کے قانون ( این ایف ایس اے ) کے تحت آنے والے مستفیدین اور دیگر بہبود کی اسکیموں ،خاص طورپر ہجرت کرنے والے ورکر اور ان کے کنبوں کو ملک میں کہیں بھی کسی بھی راشن کی دوکان ( ایف پی ایس ) سے راشن حاصل ہوسکتا ہے۔ان مطلوبہ اصلاحات کے دیگر مقاصدمیں زیادہ سے زیادہ مستفیدین تک پہنچنا ، بوگس ، نقلی ، نااہل راشن کارڈو ں کو ختم کرنا اور اس طرح سے بہبود میں اضافہ کرنا نیز کمیوں کو کم کرنا شامل ہے ۔اس کے لئے اصلاحات کی شرائط میں تمام راشن کارڈوں کی آدھار میں تفصیلات ، مستفیدین کی بایو میٹرک تصدیق اور ریاست میں تمام راشن کی دوکانوں ( ایف پی ایس ) کی خودکاری شامل ہے۔
ابھی تک 9 ریاستوں میں ٹی ڈی ایس میں اصلاحات کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا یا ہے اور وہ ایک قوم ایک راشن کارڈ نظام نافذ کرچکے ہیں۔ یہ ریاستیں ہیں : آندھرا پردیش ، گوا ، ہریانہ ، کرناٹک ، کیرالہ ،تلنگانہ ، تریپورا اور اترپردیش اصلاحات کی تکمیل پر انہیں 23523 کروڑروپے کی اضافی قرضہ جاتی اجازت جاری کی گئی ہے۔ ایک قوم ایک راشن کارڈ نظام نافذ کرنے کے سلسلے میں ریاست وار اضافی قرضہ جاتی منظورشدہ رقم کی تفصیل درج ذیل ہے:
ریاست کا نام
|
جاری کردہ اجازت کی رقم
(کروڑروپے میں)
|
آندھراپردیش
|
2,525.00
|
گوا
|
223.00
|
گجرات
|
4,352.00
|
ہریانہ
|
2146.00
|
کرناٹک
|
4,509.00
|
کیرالہ
|
2,261.00
|
تلنگانہ
|
2,508.00
|
تریپورا
|
148.00
|
اترپردیش
|
4,851.00
|
میزان
|
23,523.00
|
صارفین امور ، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت میں خوراک اور عوامی نظام تقسیم کا محکمہ یہ توثیق کرنے کے لئے نوڈل محکمہ ہے کہ ان اصلاحات کے لئے جو شرائط رکھی گئی ہیں ، انہیں ریاست پورا کرچکی ہے۔ مزید برآں اضافی قرضے کے لئے اہل ہونے کی خاطر ریاستوں کو تمام اصلاحات کو 31 دسمبر 2020 تک پورا کرنا ہے۔ توقع ہے کہ کئی اور دیگر ریاستیں بھی مقررہ تاریخ سے پہلے ہی ان اصلاحات کو پورا کرلیں گی۔
ایک قوم ایک راشن کارڈ کے علاوہ اضافی قرضہ حاصل کرنے کی قبل از وقت شرائط کے طور پر مذکورہ دیگر مخصوص اصلاحات میں سہل طور پر کاروبار کرنے کی اصلاحات ، شہری مقامی ادارے نیز سرگرمیوں کی اصلاحات اور بجلی کے شعبے کی اصلاحات شامل ہیں۔
*************
م ن۔ا ع ۔رم
09-12-2020
U- 7938
(Release ID: 1679312)
Visitor Counter : 220