وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم، 10 دسمبر 2020 کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 08 DEC 2020 8:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 دسمبر 2020 کو سنسد مارگ پر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نئی عمارت ’آتم نربھر بھارت‘ کے خواب کا اہم حصہ ہے اور آزادی کے بعد پہلی مرتبہ عوامی پارلیمنٹ تعمیر کرنے کا یہ ایک ایسا تاریخی موقع ہوگاجو 2022 میں آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ’نیو انڈیا‘ کی آرزوؤں اور ضرورتوں کو پورا کرے گا۔

پارلیمنٹ کی نئی عمارت ماڈرن، جدید اور توانائی کی حامل ہوگی۔ یہ اعلیٰ سطحی سلامتی سہولیات سے آراستہ ہوگی ، اس کے علاوہ یہ عمارت تکونی شکل کی ہوگی اور موجودہ پارلیمنٹ کی عمارت اس سے متصل ہوگی۔ لوک سبھا کی عمارت موجودہ عمارت کے مقابلے تین گنی زیادہ بڑی ہوگی اور راجیہ سبھا کا سائز بھی کافی  بڑا ہوگا۔ عمارت کا اندورنی حصہ مالامال بھارتی ثقافت اور ہمارے مقامی آرٹس، دستکاری، ٹیکسٹائل اور فن تعمیر کے تنوع کے امتزاج کو ظاہرکرے گا۔ڈیزائن میں شاندار مرکزی ادارہ جاتی گیلری کو بھی شامل کیا گیا ہے جو عوام الناس کے لئے قابل رسائی ہوگی۔

پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے وسائل کی حامل گرین تکنالوجی کا استعمال ہوگا، ساتھ ہی اس سے ماحولیات دوست طور طریقوں کو فروغ حاصل ہوگا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت کے احیاء کے لئے تعاون حاصل ہوگا۔یہ عمارت اعلیٰ معیار کی صوتی اور آڈیو ویژووَل سہولیات سے آراستہ ہوگی، اس کے علاوہ اس میں بیٹھنے کے لئے بہتر اور آرام دہ نشستوں کا انتظام ہوگا، اور مؤثر اور مبنی بر شمولیت ایمرجنسی انخلاء سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ اس عمارت میں اعلیٰ معیاری سہولیاتی انتظام کا لحاظ رکھا جائے گا ، جس میں زلزلےسے تحفظ کے لحاظ سے سیزمک زون 5 کی ضروریات کا خیال رکھنا بھی شامل ہے ۔ علاوہ ازیں اس عمارت کی تیاری میں رکھ رکھاؤ اور کام کاج کی سہل کاری کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

اس تقریب میں لوک سبھا کے عزت مآب اسپیکر جناب اوم برلا، پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد وینکیٹش جوشی، وزیر مملکت (آزادانہ چارج )، ہاؤسنگ اور شہری امور جناب ہردیپ ایس پوری، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش نرائن سنگھ شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ مرکزی کابینی وزرا، وزرائے مملکت، اراکین پارلیمنٹ، سکریٹریز سفارت کار / ہائی کمشنر حضرات سمیت تقریباً 200 عہدیداران  اس تقریب میں شریک ہوں گے، جو کہ ویب سائٹ پر راست طور پر نشر کی جائے گی۔

 

****

م ن ۔ اب ن

U: 7926



(Release ID: 1679248) Visitor Counter : 186