کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اقوام متحدہ نے ،انویسٹ انڈیا کے ذریعہ  ، سرمایہ کاری پر موشن ایوارڈ 2020 جیتنے کا اعلان کیا

Posted On: 07 DEC 2020 7:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08 دسمبر 2020: اقوام متحدہ  (یواین سی ٹی اے ڈی ) نے ،انویسٹ انڈیا (ہندوستان کی قومی سرمایہ کاری  کی فروغ کی ایجنسی )کے ذریعہ  ، اقوام متحدہ سرمایہ کاری پر موشن ایوارڈ 2020 جیتنے کا اعلان کیاہے۔تفویض ایوارڈکی تقریب جنیوا میں  یواین سی ٹی اے ڈی کے صدر دفتر میں  7دسمبر 2020 کو منعقد ہوئی ۔

یہ ایوارڈ دنیا بھر میں ، سرمایہ کاری کی پرموشن کی ایجنسیوں  (آئی پی ایز ) ایجنسیز کی غیر معمولی کامیابیو ں  اور بہترین عوامل  کو تسلیم اور ان کی تحسین کرتا ہے۔یہ 180سرمایہ کاری پرموشن ایجنسیوں کے ذریعہ کئے گئے کام کا ،یو این سی ٹی اے ڈی  کے اندازہ ٔقدرپر ،مبنی تعینِ قدرہے ۔

کووڈ -19 کی وبا نے سرمایہ کاری کی پرموشن کی ایجنسیوں کے لئے بڑی تعداد میں چیلنج کھڑے کردئے ہیں،جس کے باعث یہ ایجنسیاں  معمول کی سرمایہ کاری کی فروغ  اور  سہولت کاری  سے  اپنی توجہ ،بحران کے انتظامیہ، سرکاری ایمرجنسی اور اقتصادی راحتی اقدامات  کے نوٹی فکیشن ، بحران سے متعلق امدادی خدمات کی گنجائشوں اور قومی کووڈ-19کاروباری  جوابدہی کی کوششوں پر ،مبذول کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہورہا تھا، جب  ایجنسیوں کے دفاتر مکمل مقفل تھے۔ لہذا انہوں نے  اپنے کام کاج کو  آن لائن کرنا شروع کردیا اور  عملے سے کہا کہ وہ گھر سے کام کریں ۔ مارچ 2020  میں  یو این سی ٹی ڈی اے نے  ایک ٹیم تشکیل دی ،جسے اس وبا سے نمٹنے کے لئے  سرمایہ کاری کی پرموشن کی ایجنسیوں  کے رد عمل کی نگرانی کرنے کے لئے تشکیل دیا گیاتھا۔اس وبا سے مقابلہ کرنے کے لئے   سرمایہ کاری کی پرموشن کی ایجنسیوں  کا رد عمل ہی، 2020 ،  اقوام متحدہ سرمایہ کاری کی فروغ کے ایوارڈ کے لئے ،تعین قدر کی بنیاد بنا۔

یو این سی ٹی ڈی اے، نے ان اچھے عوامل کو اجاگر کیا ، جن کی پیروی انویسٹ انڈیا نے کی ،جیسے کہ کاروباری امیونٹی  پلیٹ فارم ، خصوصی سرمایہ کاری  ویبنار سیریز  ، اس کی اشاعتوں میں، سماجی میڈیا کی سرگرمیوں  اور کووڈٹیموں پرتوجہ (جیسے کہ کاروبار کی تعمیر نو ، شراکتداروں اور سپلائرس کی فوقیتی رسائی ) مرکوز کرنا ، جنہیں وبا کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کیا گیا تھا،شامل ہیں۔انویسٹ انڈیا نے  یو این سی ٹی ڈی اے کے اعلیٰ سطحی انتہائی ہنگامہ خیز اجلاسوں میں  ان طویل مدتی حکمت عملیوں   اور عوامل کو بھی ساجھا کیا، جو سرمایہ کاری کی فروغ ،سہل کاری اور اس کے احیا کے لئے  زیرعمل ہیں۔

اقوام متحدہ سرمایہ کاری پرموشن ایوارڈ  ، سرمایہ کاری کی فروغ کی ایجنسیوں کے لئے  انتہائی پسندیدہ  ایوارڈ ہے،جسے حاصل کرنے کے لئے ہرایجنسی کوشاں رہتی ہے۔   یو این سی ٹی ڈی اےوہ مرکزی ایجنسی ہے، جو آئی ٹی ایز کی کارکردگی   کی نگرانی کرتی ہے اور عالمی بہترین عوامل کی شناخت کرتی ہے۔جرمنی ، جنوبی کوریا  اور سنگا پور ،ماضی میں اس ایواڈ  کو  حاصل کرنے والے ممالک میں شامل  ہیں۔

انویسٹ انڈیا کے این ڈی اور سی ای او جناب دیپک باگلہ نے کہا ’’یہ ایوارڈ عزت مآب وزیر اعظم کے ، ہندوستان کو  ایک ترجیحاتی سرمایہ کاری کی منزل بنانے کے نظریہ کا ایک زندہ ثبوت ہے۔یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ وہ  آسان زندگی گزارنے ، آسانی کے ساتھ کاروبار کرنے اور ایک آتم نربھر بھارت بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

 

 

*************

  م ن۔ا ع ۔رم

08-12-2020

U- 7895


(Release ID: 1679027) Visitor Counter : 297