امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے بھارت رتن بابا صاحب امبیڈکر کوان کے مہا پری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا



"میں باباصاحب کے سامنے ان کے مہاپری نروان دیوس کے سامنےاپنا سر جھکاتا ہوں ، انہوں نے قوم کو ایک مستقبل اور ہمہ گیر آئین دیا جس نے ملک میں ترقی ، خوشحالی اور مساوات کی راہ ہموار کی۔"

"باباصاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ، مودی سرکار کئی دہائیوں سے ترقیاتی عمل سے باہر رہنے والے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے کام کرنے کے لئے پرعزم ہے"

Posted On: 06 DEC 2020 1:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔06  دسمبر            مرکزی وزیر داخلہ جناب  امیت شاہ نے بھارت رتن باباصاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں ، جناب امیت شاہ نے کہا ، " ایک مستقبل کے لیے موزوں  اور ہمہ گیر آئین دے کر  ملک میں ترقی ، خوشحالی اور مساوات کی راہ ہموار  کرنے والے  باباصاحب کے مہاپری نروان دیوس پرانہیں صد صد سلام کرتا ہوں۔  باباصاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ، مودی سرکار کئی دہائیوں سے ترقیاتی عمل سے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 (م ن ۔ رض (

U-7857

 


(Release ID: 1678724) Visitor Counter : 192