وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 7 دسمبر کو آگرہ میٹرو پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے
Posted On:
05 DEC 2020 5:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 5 /دسمبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 دسمبر 2020 کو دوپہر 12:00 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آگرہ میٹرو پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے۔ آگرہ کے 15 بٹالین پی اے سی پریڈ میدان میں منعقد ہونے والے اس تقریب میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر معززین شامل ہوں گے۔
آگرہ میٹرو پروجیکٹ کے بارے میں
آگرہ میٹرو پروجیکٹ 2 گلیاروں پر مشتمل ہے، جن کی کل لمبائی 29.4 کلومیٹر ہے۔ یہ گلیارے تاج محل، آگرہ کا قلعہ، سکندرا جیسے اہم سیاحتی مراکز کو ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈوں سے جوڑتے ہیں۔ اس پروجیکٹ سے آگرہ شہر کی آبادی کو فائدہ ہوگا اور ہر سال آگرہ آنے والے 60 لاکھ سے زیادہ سیاحوں کی ضرورتوں کی بھی تکمیل ہوگی۔ یہ پروجیکٹ تاریخی شہر آگرہ کو ماحولیات کے موافق ایک ماس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم فراہم کرے گا۔ اس پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 8379.62 کروڑ روپئے ہوگی اور اس کی تکمیل 5 برسوں میں ہوگی۔
اس سے قبل 8 مارچ 2019 کو وزیر اعظم نے ’سی سی ایس ایئرپورٹ سے منشی پلیا تک‘ 23 کلومیٹر طویل پورے شمال – جنوبی گلیارے پر لکھنؤ میٹرو کے کمرشیل آٖریشنزکا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ آگرہ میٹرو پروجیکٹ کا افتتاح کیا تھا۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 7848
(Release ID: 1678634)
Visitor Counter : 127
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam