جل شکتی وزارت

ملک میں 128 آبی ذخائر میں پانی کی موجودہ صورتحال

Posted On: 04 DEC 2020 5:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی04،دسمبر 2020

مرکزی آبی کمیشن ہفتہ وار بنیاد پر ملک کے 128 آبی ذخائر میں پانی کی موجودہ صورتحال کی نگرانی کرتا ہے۔ ان آبی ذخائر میں سے 44 آبی ذخائر میں 60 میگاواٹ سے زیادہ کی گنجائش کے نصب کیے گئے ہائیڈرو پاور ہیں۔ ان 128 آبی ذخائر میں جمع پانی کی موجودہ کل صلاحیت 172.132 بی سی ایم ہے جو 257.812 بی سی ایم کی پانی کی موجودہ ذخیرے کی صلاحیت کا تقریباً 66.77 فیصد ہے۔

3دسمبر 2020 تک آبی ذخائر کی رپورٹ کے مطابق ان آبی ذخائر میں پانی کے ذخیرے کی گنجائش 136.866 بی سی ایم تھی جو ان ذخائر میں پانی کے جمع ہونے کی موجودہ کل صلاحیت کا 80 فیصد ہے۔ البتہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران ان آبی ذخائر میں پانی کا ذخیرہ 146.024 بی سی ایم تھا اور پانی کے ذخیرے کا پچھلے 10 سال کا اوسط 114.439 بی سی ایم تھا۔ اس طرح 128 آبی ذخائر میں 3 دسمبر 2020 کی رپورٹ تک دستیاب پانی کا ذخیرہ پچھلے سال اسی مدت کے عرصے میں آبی ذخیرے کا 94 فیصد تھا اور پچھلے 10 سال کی اوسط کے ذخیرہ کا 120 فیصد ہے۔

خطے کے اعتبار سے پانی کے ذخیرے کی تفصیلی صورتحال حسب ذیل ہے۔

شمالی خطے میں ہماچل پردیش، پنجاب اور راجستھان کی ریاستیں شامل ہیں اور سینٹرل واٹر کمیشن کی نگرانی کے تحت کل 8 آبی ذخائر آتے ہیں، جہاں کل پانی کی گنجائش 19.17 بی سی ایم ہے۔ 3 دسمبر 2020 تک ان آبی ذخائر میں پانی کے ذخیرے کی کل گنجائش 10.66 بی سی ایم تھی جو ان آبی ذخائر کی لائیو اسٹوریج کی کل صلاحیت کا 56 فیصد ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران پانی کے ذخیرے کی گنجائش 78 فیصد تھی۔

مشرقی خطے میں جھارکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال، تریپورہ اور ناگالینڈ کی ریاستیں آتی ہیں۔ سیٹرل واٹر کمیشن کے تحت کل 19 آبی ذخائر نگرانی میں آتے ہیں، جہاں پانی کے ذخیرے کی کل گنجائش 19.65 بی سی ایم ہے۔ 3 دسمبر 2020 کی تاریخ تک آبی ذخائرکی رپورٹ کے مطابق ان آبی ذخائر میں دستیاب پانی کا کل موجودہ ذخیرہ 13.90 بی سی ایم تھا جو ان آبی ذخائر کی کل موجودہ ذخیرے کی گنجائش کا 71 فیصد ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران پانی کا ذخیرہ 78 فیصد تھا۔

سینٹرل خطے میں اترپردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کی ریاستیں آتی ہیں۔ سینٹرل واٹر کمیشن کی نگرانی میں 23 ذخائر آتے ہیں، جن کی اسٹوریج کی کل صلاحیت وگنجائش 45.27 بی سی ایم ہے۔ 3 دسمبر 2020 کی تاریخ تک آبی ذخائر کی رپورٹ کے مطابق ان آبی ذخائر میں پانی کا کل ذخیرہ 37.64 بی سی ایم تھا جو ان آبی ذخائر کی لائیو اسٹوریج کی کل گنجائش کا 83 فیصد ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران پانی کا ذخیرہ 86 فیصد تھا۔

جنوبی خطے میں آندھرا پردیش، گلنگانہ، اے پی اور ٹی جی (دونوں ریاستوں میں 2 مشترکہ پروجیکٹس) کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو آگے ہیں۔ سینٹرل واٹر کمیشن کی نگرانی میں 36 آبی ذخائر آئے ہیں، جن کی آبی ذخیرے کی موجودہ کل صلاحیت 52.81بی سی ایم ہے۔ 3 دسمبر 2020 تک پانی کے ذخیرے سے متعلق رپورٹ کے مطابق ان آبی ذخائر میں دستیاب پانی کا کل ذخیرہ 43.28 بی سی ایم ہے، جو ان آبی ذخائر کی لائیو اسٹوریج کی کل صلاحیت کا 82 فیصد ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران پانی کا ذخیرہ 83 فیصد تھا۔

......................................................

 

                                                                                                                                                       م ن، ح ا، ع ر

U-7827



(Release ID: 1678566) Visitor Counter : 295