وزارت خزانہ

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جینس کے 63 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کیا

Posted On: 04 DEC 2020 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی04،دسمبر 2020

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج یہاں سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کی نگرانی میں کام کرنے والی اسمگلنگ مخالف اینٹلی جینس اور تفتیش ایجنسی، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جینس (ڈی آر آئی) کے 63 ویں یوم تاسیس کا افتتاح کیا اور یوم تاسیس منایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013HN8.jpg

یوم تاسیس کی تقریب افتتاحی رسم کے ساتھ مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کی موجودگی میں وزارت خزانہ، نارتھ بلاک میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خزانہ کے سکریٹری ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے، سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب ایم اجیت کمار اور ڈی آر آئی پرنسپل ڈائریکٹر جنرل جناب بلیش کمار بھی موجود تھے۔ کووڈ-19 عالمی وبا کے پیش نظر اس سال پروگرام ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے منعقد کیاگیا جس میں ڈی آر آئی، سی بی آئی سی اور دنیا بھر میں حکومت ہند کے دیگر 450 سے زیادہ افسروں نے شرکت کی۔

محترمہ سیتا رمن اسمگلنگ ان انڈیا رپورٹ 20-2019 کی رونمائی کی، جس میں سونے اور غیر ملکی کرنسی پر منظم اسمگلنگ رجحانات، نارکوٹکس ڈرگ (منشیات) سیکورٹی، ماحولیات، کمرشیل (تجارتی) دھوکہ دہی کا تجزیہ کیاگیا ہے۔ پرنسپل ڈی جی آر آئی جناب بلیش کمار نے معزز شخصیتوں کا خیر مقدم کیا اور سابقہ مالی سال کی ڈی آر آئی کی کارکردگی سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے ڈی آر آئی اور اس کے افسروں کو ان کی کارکردگی اور قابل تعریف خدمت کے لئے خاص کر موجودہ عالمی وبا کے وقت قابل قدر کام کے لئے انہیں مبارکباد دی۔ محترمہ سیتارمن نے ڈی آر آئی کے 800 افسروں کی بھی تعریف کی جو فوری خطرات اور جوکھم کے باوجود اپنی انتھک خدمات انجام دیتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے سخت کام جاری رکھنے کے لئے ڈی آر آئی کے افسروں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ڈی آر آئی اور انڈین کسٹمز سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہندوستان کی معیشت کا ہر مجرم پکڑمیں ٓئے۔تقریب میں ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر کونیو میکوریا نے بھی شرکت کی، جنہوں نے کووڈ-19 عالمی وبا سے نمٹنے میں کسٹم کے رول پر لوگوں سے خطاب کیا۔ محترمہ سیتارمن نے ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے رول کو بھی تسلیم کیا اور دنیا بھر کی کسٹمز انفورسمنٹ ایجنسیوں کے درمیان معلومات ایک دوسرے کو فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ایسے فائدے کے لئے انٹلی جینس کے تبادلے کو بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

خزانہ کے سکریٹری ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے نے کہا کہ ڈی آر آئی نے کمرشیل دھوکہ دہی اور سرحد پار کی اسمگلنگ کے کچھ اہم معاملوں کو سرگرمی سے اجاگر کرکے ہندوستان کی فیزیکل معیشت اور اقتصادیات میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے قوانین کے مؤثر نفاذ کے لئے ایجنسیوں کے درمیان ڈینا کا تجزیہ کرنے، انٹلی جینس، معلومات، ڈیٹا ایک دوسرے کو فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ ڈی آر آئی نے دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان ایک اعلیٰ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

اس موقع پر ڈی آر آئی کو چن زونل یونٹ کے ٹی ایس جناب نجم الدین کو شجاعت کا ایوارڈ عطا کیاگیا۔ اس کے علاوہ جناب سومیر سین کو بھی ایوارڈ دیاگیا جو جے پور ڈی آر آئی کے ذریعے بک کئے گئے ایک کیس کے آزاد گواہ تھے۔

انڈین ریونیو سروس (کسٹمز اینڈ سینٹرل ایکسائز) کے 1961 بیچ کے ایک افسر جناب بی سنکرن کو ان کی غیر معمولی اور اہم خدمات کے لئے ڈی آر آئی ات کرشت سیوا سمان 2020 ایوارڈ عطا کیاگیا۔

افتتاحی اجلاس کے بعد ڈی آر آئی کے ذریعے ایک بین الاقوامی پینل مذاکرہ بھی منقد ہوا جس میں 200 سے زیادہ شرکا نے شرکت کی۔ پینل میں حصہ لینے والوں میں آسٹریلیا بورڈ وفورس کے نمائندے، نیدر لینڈ کے کسٹم انتظامیہ کے نمائندے، انٹرپول اور برطانیہ کے ایچ ایم ریونیو اور کسٹمز کے نمائندے شامل ہیں۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

04-12-2020

U-7828


(Release ID: 1678482) Visitor Counter : 188