اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی اُمور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں مرکزی وقف کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی


جموں وکشمیر اور لیہہ-کرگل میں جلد ہی وقف بورڈس کا قیام عمل میں آئے گا:مختار عباس نقوی

Posted On: 04 DEC 2020 3:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:04دسمبر، 2020:اقلیتی اُمور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ جموں وکشمیر اور لیہہ-کرگل میں جلد ہی وقف بورڈس قائم کئے جائیں گے اور وقف بورڈس قائم کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

آج نئی دہلی میں مرکزی وقف کونسل کی ایک میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد جناب نقوی نے کہا کہ جموں وکشمیر اور لیہہ-کرگل میں آزادی کے بعد پہلی مرتبہ وقف بورڈس قائم کئے جائیں گے اوریہ صرف دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ہی ممکن ہوسکا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ وقف بورڈ معاشرے کی فلاح وبہبود کیلئے جموں وکشمیر اور لیہہ-کرگل میں وقف املاک کے صحیح استعمال کو یقینی بنائے گا ۔ مرکزی حکومت جموں وکشمیر اور لیہہ-کرگل میں وقف املاک پر سماجی ومعاشی اور تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے ‘‘پردھان منتری جن ویکاس کاریہ کرم’’ (پی ایم جے وی کے) کے تحت مناسب مالی اعانت فراہم کرےگی۔

جناب نقوی نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر اور لیہہ-کرگل میں ہزاروں وقف کی جائیدادیں ہیں اور ان وقف جائیدادوں کے اندراج کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ان وقف جائیدادوں کا ڈیجیٹائزیشن، جیو ٹیگنگ/ جی پی ایس نقشہ بندی کاعمل شروع ہوگیا ہے اور جلد ہی اس کام کو مکمل کرلیا جائیگا۔

جناب نقوی نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں متعدد ریاستوں میں وقف مافیاؤں کے ذریعے وقف املاک کی دھوکہ دہی اور ناجائز قبضوں کے بارے میں سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے وقف مافیاؤں کےخلاف سخت کارروائی کریں۔ اس سلسلے میں مرکزی وقف کونسل کی ٹیم ان ریاستوں کا دورہ کریگی۔

اقلیتی اُمور کے وزیر نے انکشاف کیا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہی مرکزی حکومت ‘‘پردھان منتری جن ویکاس کاریہ کرم ’’ (پی ایم جے وی کے) کے تحت جموں وکشمیر اور لیہہ -کرگل میں وقف کی زمینوں پر اسکولوں، کالجز، آئی ٹی آئی، پالیٹکنک، لڑکیوں کیلئے ہاسٹل، اسپتال، کثیر مقصدی کمیونیٹی ہال،‘‘سدبھاؤ منڈپ’’، ‘‘ہنر ہب’’، کامن سروس سینٹر، روزگار فراہم کرانے والے ہنرمندی فروغ کے مراکز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرے گی۔ یہ بنیادی انفراسٹرکچر ضرورتمندوں خصوصاً لڑکیوں کے لئے معیاری تعلیم کو یقینی بنائے گا اورنوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریگا۔

جناب نقوی نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ‘‘پردھان منتری جن ویکاس کاریہ کرم ’’ (پی ایم جے وی کے) کے تحت ملک بھر کے پسماندہ علاقوں میں، جہاں ان بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے، وقف کی زمینوں پر اسکولوں، کالجز، آئی ٹی آئی، پالیٹکنک، لڑکیوں کیلئے ہاسٹل، اسپتال، کثیر مقصدی کمیونیٹی ہال،‘‘سدبھاؤ منڈپ’’، ‘‘ہنر ہب’’، کامن سروس سینٹر، روزگار فراہم کرانے والے ہنرمندی فروغ کے مراکز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرنے کیلئے 100 فیصد مالی امداد فراہم کررہی ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ اس سےقبل ملک کے صرف 90 اضلاع کو اقلیتی برادری کی ترقی کیلئے شناخت کیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ملک کے 308 اضلاع، 870 بلاکوں، 331 شہروں اور ہزاروں  گاؤوں میں اقلیتوں کیلئے ترقیاتی پروگراموں کی توسیع کی ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں  تقریباً 6 لاکھ 64000 رجسٹرڈ وقف کی جائیدادیں ہیں۔ تمام ریاستی وقف بورڈوں کا ڈیجیٹائزیشن مکمل ہوچکا ہے۔ وقف جائیدادوں کی جیوٹیگنگ/ جی پی ایس میپنگ جنگی پیمانے پر کی جارہی ہے۔ 32 ریاستی وقف بورڈوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولتیں فراہم کرائی گئی ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ 6 برسوں کے دوران مودی حکومت نے اقلیتوں کی آبادی والے علاقوں میں ملک بھر میں سماجی، معاشی، تعلیمی اور روزگارکے حامل بنیادی ڈھانچے قائم کئے ہیں۔ ان پروجیکٹوں میں 1527 نئے اسکول کی عمارتیں، 22877 اضافی کلاس روم، 646 ہاسٹل، 163 اقامتی اسکول، 9217 اسمارٹ کلاس روم (بشمول کیندریہ ودیالیوں میں) 32 کالجز، 95 آئی ٹی آئی، 13 پالیٹکنک، 6 نوودے ودیالیہ، 403 کثیر مقصدی کمیونیٹی سینٹر‘‘سدبھاؤ منڈپ’’، 574 مارکیٹ شیڈ، 2842 بیت الخلاء اور پانی کی سہولتیں، 140 کامن سروس سینٹر، 22 ورکنگ وومین ہاسٹل، 1926 صحت پروجیکٹس، 5 اسپتال، 8 ہنر ہب، 14 مختلف کھیلوں کی سہولتیں، 6014 آنگن واڑی مراکز شامل ہیں۔

 

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7822


(Release ID: 1678429) Visitor Counter : 210