کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ایپی ڈا اور نبارڈ نے زراعت اور زراعت سے جڑے شعبوں کے درمیان بہتر تال میل بناتے ہوئے سبھی متعلقہ فریقوں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے

Posted On: 03 DEC 2020 2:59PM by PIB Delhi

ایپی ڈا لگاتار یہ کوشش کرتا ہے کہ وہ زرعی شعبے میں تنظیموں، اداروں، پیشہ وروں، ماہرین اور متعلقہ فریقوں کو بہتر پلیٹ فارم مہیا کرائے، جس کے ذریعے یہ لوگ زرعی شعبے کی ترقی اور اس کی برآمدات کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے آپس میں بہتر رابطہ کرکے قدم اٹھائے۔ ایپی ڈا یہ پہل بھارت سرکار کے ذریعے اعلان کردہ برآمدات کی پالیسی کے تحت کرتا ہے۔ ایپی ڈا ہمیشہ کسان پر مرکوز نظریے پر زور دیتا ہے۔ اس کے تحت وہ کوشش کرتا ہے کہ ایسے سود مند قدم اٹھائے جائیں، جس سے نہ صرف کسان کی آمدنی میں اضافہ ہو بلکہ اسے پیداوار کی سپلائی کے دوران بھی کم سے کم نقصان اٹھانا پڑے۔ اسی کے تحت پالیسیاں تیار کی گئی ہیں جس کا مقصد ہر ایک ماحول کے مطابق مختلف کلسٹر میں ایسی پیداوار تیار کی جائیں جو ان علاقوں کے لئے موافق ہوں۔ اس کے لئے پالیسی، سپلائی سے متعلق معاملوں کو بھی دور کرنے کی تجویز دیتی ہے۔ اس کے تحت زیادہ پیداوار، بازار کی مانگ پر مبنی فصلوں کی پیداوار، اعلیٰ معیار والی زرعی پیدا وار وغیرہ کا استعمال شامل ہے۔

زرعی برآمدات پالیسی کے نفاذ کے لئے ایپی ڈا لگاتار ریاستی سرکاروں کے ساتھ تعاون کرتا رہتا ہے۔ اس پہل کے تحت مہاراشٹر، اترپردیش، کیرالہ، ناگالینڈ، تمل ناڈو، آسام، پنجاب، کرناٹک، گجرات، راجستھان، آندھرا پردیش، تلنگانہ، منی پور، سکم اور اتراکھنڈ نے ریاست پر مبنی ایکشن پان تیار کرلیا ہے، جبکہ دوسری ریاستیں بھی ایکشن پلان کو تیار کرنے کے آخری مرحلے میں ہیں۔ اسی طرح 28 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے نوڈل ایجنسی بھی نامزد کردی ہے، ساتھ ہی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کی صدارت میں ریاستی سطح کی نگرانی کمیٹی کی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب، یوپی (دو ضلعوں) میں آلو کے لئے 20 کلسٹر سطح کی کمیٹیوں کو تشکیل دیا گیا ہے۔ اسی طرح راجستھان میں ایس بغول، مہاراشٹر میں سنترہ، انار، انگور، کیلے کے لئے تین ضلع تمل ناڈو اور کیرالہ میں کیلے کے لئے، یوپی میں آم، گجرات اور یوپی میں ڈیری پروڈکٹس کرناٹک میں گلاب، پیاز کے لئے یوپی میں۔ تازی سبزیوں کے لئے سنترے اور آلو کے لئے گجرات (دو ضلع) میں کلسٹر کمیٹیوں کو تشکیل دیاگیا ہے۔ سبھی کلسٹر میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ دو دور کی بات چیت بھی کی جاچکی ہے، جس کا مقصد اسکیم کے تئیں بیداری پھیلانا اور ضروری قدم اٹھانا ہے۔

ان نشانوں کو حاصل کرنے کے لئے ایپی ڈا اور نبارڈنے اپنے ہیڈ کوارٹر میں مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔ یہ پروگرام ورچوئل طریقے سے منعقد کیاگیا۔ نئے سمجھوتے کا مقصد زراعت اور زراعت سے متعلقہ شعبوں کے درمیان بہتر تال میل بناتے ہوئے سبھی متعلقہ فریقوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

اس موقع پر ایپی ڈا کے چیئرمین ڈاکٹر ایم- انگ موتھو اور نبارڈ کے چیئرمین ڈاکٹر جی-آر چنتالا بھی موجود تھے۔ ان دونوں نے زرعی برآمداتی پالیسی کے لئے ایپی ڈا اور نبارڈ کی ساجھیداری کو آج کی ضرورت بتاتے ہوئے اس کے ذریعے ہونے والے فائدے کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ مفاہمت نامہ پردستخط ایپی ڈا کے سکریٹری ڈاکٹر سودھانشو اور نبارڈ کے چیف جنرل منیجر جناب نیلے- ڈی کپور نے کیے۔

..................................

 

 

 

 

 

     م ن، ح ا، ع ر

U-7782



(Release ID: 1678196) Visitor Counter : 173