وزارت دفاع

مسلح دستہ یوم پرچم 2020:وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے عوام سے مسلح دستوں کے یوم پرچم خزانہ میں تعاون دینے کی اپیل کی

Posted On: 02 DEC 2020 5:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2دسمبر 2020/مسلح دستوں کا یوم پرچم ملک بھر میں  ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی 7 دسمبر 2020 کو منایا جائے گا۔  1949 کے بعد سے یہ دن شہیدوں کے ساتھ ساتھ وردی میں خدمات فراہم کرنے والے  مردوں اور خواتین کی  یکساں طور سے عزت افزائی کرنے کے لئےمنایا جاتا ہے۔ یہ  ان لوگوں کی عزت افزائی ہے  جو ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے   بہادری سے لڑتے ہیں۔   2 دسمبر 2020 کو نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے   وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے  اہل وطن سے رضاکارانہ طور سے   مسلح دستوں  کے  یوم پرچم فنڈ  (اے ایف ایف ڈی) میں تعاون دینے کی اپیل کی۔   انہوں نے کہا کہ   ہماری فوج ہمیشہ ملک کی خودمختاری کی حفاظت  کرنے کے لئے بہادری سے  لڑتی رہی ہے۔ اس عمل میں  کئی مرتبہ انہوں نے  اپنی زندگیوں کو بھی  داؤں پر لگایا ہے  اور اپنے خاندان کو پیچھے چھوڑ دیا۔  وزیر دفاع نے  کہا  ’’اس لئے ہمارے سابق فوجیوں کی باز آبادکاری  اور بہبود، ہمارے شہیدوں اور ہمارے  معذور فوجیوں کے اہل خانہ کی  دیکھ بھال کی ذمہ داری ہم سب  شہریوں کی ہے۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا  کہ  یوم پرچم  ہمیں  اس فنڈ میں   تعاون کرکے  اس ذمہ داری کو  پورا کرنے کا   ایک موقع  فراہم کرتا ہے۔ ‘‘ یہ دیکھتے ہوئے کہ لوگوں کے   رضاکارانہ تعاون کے ذریعہ  20-2019 کے دوران  47 کروڑ روپے   جمع کئے گئے، جناب  راج ناتھ سنگھ نے امید ظاہر کی کہ  ’’ہندستان کے لوگ  اس سال بھی رضاکارانہ  تعاون کے   جذبوں کا اظہار کریں گے۔‘‘

اے ایف ایف ڈی  فنڈ کا استعمال  ان فوجیوں کے کنبوں کے باز آباد کاری اور  بہبود کے لئے کیا جاتا ہے۔  جنہوں نے اپنی زندگی کو  فرض کی راہ  میں آگے رکھا، ساتھ ہی  ان فوجیوں جو معذوری کا شکار ہوگئے ہوں،  بزرگ، غیر پنشن یافتہ   فوجیوں کی بیواؤں اور  یتیم بچوں کے    پرورش کے لئے  بھی  کیا جاتا ہے۔ عطیہ،  یتیم  عطیہ اور کچھ عطیات کے ذریعہ  بھی  مالی امداد  دی جاتی ہے۔

سابق فوجیوں (ای ایس ایم) معاشرے کی بہبود  اور باز آباد کاری کے لئے   حکومت ہند کے ذریعہ   مسلح دستے  یوم پرچم  فنڈ  (اے ایف ایف ڈی ایف) کا قیام   کیا گیا ہے۔  32 لاکھ  سے زیادہ  سابق فوجی ہیں اور ہر سال  60 ہزار فوجی سبکدوش ہونے کی وجہ سے  اس میں   جڑ جاتے  ہیں۔

مسلح دستوں کے یوم پرچم  فنڈ میں  تعاون ، اس کے بینک کھاتوں  کے ذریعہ سے بھیجا جاسکتا ہے۔  اس کا تفصیلات  اس طرح ہیں

1۔ پنجاب نیشنل بینک (کھاتا نمبر  3083000100179875، آئی ایف سی کوڈ پی یو این بی 308300 ۔ برانچ  سیوا بھون، آر کے پورم )

2۔  اسٹیٹ بینک  انڈیا (کھاتا نمبر   34420400623 آئی ایف سی کوڈ  ایس بی آئی اینی  0001076 ، برانچ  آر کے پورم  اور

3۔ آئی سی آئی سی آئی بینک نمبر  182401001380۔ آئی ایف سی بینک  آئی سی آئی  سی  00001824 برانچ  آر کے پورم)

اس فنڈ میں تعاون کو  حکومت ہند کے    انکم ٹیکس کے نوٹی فکیشن نمبر  2207/78 مورخہ 26 مارچ   07 اور  انکم ٹیکس ایکٹ   1961 کی دفعہ 80 جی (5)  (vi) کے تحت   انکم ٹیکس ڈائریکٹوریٹ   (ای)  لیٹر این کیو سے چھوٹ دی گئی ہے۔ ڈی آئی ٹی (ای)  11-2010 / ڈی ای ایل –اے ای 22280-04012011 / 2186 مورخہ 4 جنوری 11۔

اس پرچم فنڈ میں  کارپوریٹ تعاون کمپنی ایکٹ 2013 دفعہ 135 کے تحت کارپوریٹ  سماجی ذمہ داریوں کو  پورا کرنے کے لئے   اہل ہیں۔  کیونہ  یہ  ’’مسلح دستوں   کے   بزرگ فوجیوں، جنگی بیواؤں  اور ا ن کے  منحصر  کے فائدہ کے لئے  اقدام کی تعمیل کرتا ہے۔(کمپنی ایکٹ کی فہرست  ساتویں حصہ  VI.2013)

 مرکزی  فوجی بورڈ کے سکریٹری   ایئر کمانڈر   بی اہلووالیہ نے  کہا کہ اس  سال دسمبر  مہینے  کو  مسلح  دستوں اور  اسکے سینئر فوجیوں کے  تعاون کی  عزت افزائی کرنے کے لئے   ’’گوررماہ‘ ماہ فخر ‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ بورڈ    حکومت ہند کا اعلی  ادارہ ہے  جو سابق فوجیوں اور ان پر منحصر  افراد کے   باز آباد کاری  اور بہبودی کے لئے   پالیسیاں بناتے ہیں۔ مسلح دستہ  یوم پرچم   فنڈ کو  سینٹرل فو فوجی بورڈ کے ذریعہ انتظامی  طور سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-7747



(Release ID: 1677911) Visitor Counter : 182