وزارت خزانہ
اے ڈی بی اور بھارت نے مغربی بنگال میں عوامی مالی اصلاحات کے تناظر میں ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے فروغ کے لئے 50 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کئے
Posted On:
02 DEC 2020 4:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2 /دسمبر 2020 ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور بھارت سرکار نے آج مالی بندوبست سے متعلق طریقہ کار اور آپریشنل حسن کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے 50 ملین ڈالر کے پالیسی پر مبنی قرض پر دستخط کئے۔ اس کا مقصد ریاست مغربی بنگال میں مالی بچت میں اضافہ کرنا، معلومات پر مبنی فیصلہ سازی کو فروغ دینا اور خدمات کی انجام دہی میں بہتری لانا ہے۔
ویسٹ بنگال پبلک فائیننس مینجمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے لئے بھارت سرکار کی جانب سے وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر سی ایس موہاپاترا اور اے ڈی بی کی جانب سے اے ڈی بی انڈیا ریزیڈینٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر جناب ٹاکیو کونیشی نے دستخط کئے۔
ڈاکٹر موہاپاترا نے کہا کہ مکمل – حکومت کے پروگرام کے توسط سے ریاست کے مالی اور اطلاعاتی نظامات کو مربوط کرنے سے عوامی خدمات کی ڈیلیوری میں بہتری آئے گی اور مالی بچت ہوگی، جس سے ریاست کو ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے رقوم کی دستیابی میں مدد ملے گی۔
جناب کونیشی نے کہا کہ انٹر آپریبل ای- گورنمنٹ پلیٹ فارموں کی حمایت سے پروگرام، پنشن اور پی ایف جیسے سماجی تحفظ سے متعلق فوائد کو منظم کیا جاسکے گا۔ اس سے صنف پر مبنی اعداد و شمار، ٹیکس کی ادائیگی اور محصولات کے کلیکشن میں مدد ملے گی۔
مربوط مالی بندوبست نظام (آئی ایف ایم ایس) کے تحت ایک نئے ماڈیول کی مدد سے ترقیاتی پروجیکٹوں کی بہتر طریقے سے نگرانی کی جاسکتی ہے۔ اس سے پروجیکٹ کا بندوبست بہتر بنے گا۔ عوامی مالی بندوبست میں ریاستی حکومت کے اہل کاروں کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے ایک مالی پالیسی اور عوامی مالیاتی مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں اور شہری مقامی اداروں کے لئے ایک ویب پر مبنی شکایات کے ازالے کے نظام کو فروغ دیا جائے گا، جو قابل اعتبار شہری – حکومت انٹرفیس کی سہولت فراہم کرے گا۔
موجودہ قرض اے ڈی بی کے 2012 اور 2017 کے پالیسی جاتی پروگراموں پر مبنی ہے، جو پائیدار عوامی مالی بندوبست اصلاحات کے لئے مغربی بنگال حکومت کو حمایت دیتی ہے۔ ان پروگراموں نے آئی ایف ایم ایس کو فروغ دینے اور نافذ کرنے میں مدد کی۔ بہتر ریوینیو ایڈمنسٹریشن کے لئے کامیاب ای- حکمرانی نظام قائم کیا۔ اخراجات کو معقول بنانے کی تدابیر کیں اور خدمات کی فراہمی میں نجی شعبے کی حصے داری کو فروغ دیا۔
صلاحیت سازی، آئی ایف ایم ایس اصلاحات کی نگرانی اور اصلاحاتی شعبوں میں سماجی اور صنفی پہلوؤں کی ربط کاری کو مضبوط کرنے کے لئے قرض کو 350000 ڈالر کے تکنیکی تعاون گرانٹ کے ذریعے تقویت دیے جانے کی تجویز ہے۔
اے ڈی بی ایک خوش حال، شمولیت پر مبنی، لچیلے اور پائیدار ایشیا و بحر الکاہل خطے کے تئیں پابند عہد ہے، وہ حددرجہ غریبی کو ختم کرنے کے لئے بھی کوشاں ہے۔ 1966 میں قائم شدہ اے ڈی بی پر 68 اراکین (خطے کے 49) کا مالکانہ حق ہے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 7749
(Release ID: 1677896)
Visitor Counter : 177