نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلوں کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے برکس یوتھ سربراہ میٹنگ سے خطاب کیا
کووڈ-19 کے دوران ہندوستانی نوجوان رضاکاروں کے ذریعے کئے گئے کام کو اجاگر کیا
Posted On:
02 DEC 2020 5:39PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے منگل کے روز ایک ورچوئل پروگرام کے ذریعے برکس وزرا کی میٹنگ اور پانچویں برکس یوتھ سربراہ میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے جاری کورونا عالمی وبا سے نمٹنے میں دنیا بھر کے نوجوانوں کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
عالمی فورم میں بھارت کی مثال پیش کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے کہا کہ آج ہماری دنیا کی اس سنگین حقیقت میں بھی ہم نے دیکھا کہ دنیا میں اب بھی سب ساتھ کھڑے ہیں۔ نوجوان، نوجوان مرد اور خواتین اپے لوگوں کو سیکورٹی اور تحفظ کی طرف لے گئی ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام منفی باتوں کے باوجود امیداور ترقی کی کرن نظر آتی ہے۔ اکیلے ہندوستان میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں، رضاکاروں نے کووڈ-19 سے پیدا ہونے والے براہ راست خطرے سے لڑنے کے لئے قدم اٹھایا ہے اور اس وبا کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مدد کررہے ہیں۔
نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) کے نوجوان رضا کار نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے رضاکار، بھارت اسکاڈس اور گائیڈس کے رضا کار ہندوستان بھر میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں پیش پیش رہے ہیں اور سول انتظامیہ کے ساتھ کام کررہے ہیں اور عالمی وبا سے نمٹنے میں بزرگوں اور غریبوں کی مدد کررہے ہیں اور کووڈ کے مریضوں کو خون کا عطیہ اور پلازمہ دے رہے ہیں۔ اس لئے سب ہی لوگ ہندوستانی رضاکاروں کے اقدامات کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021W8L.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021W8L.jpg)
امن اور ترقی کے مقاصد کے حصول کے لئے تمام برکس ملکوں کو تعاون اور حمایت دینے کی ضرورت کے بارے میں اور برکس ملکوں کی طاقت کو بڑھانے کی ضرورت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے کہا کہ دراصل ہم برکس ملکوں کے طور پر ایک نئے عزم کے ساتھ مضبوطی سے مل کر کھڑے ہیں۔
مشترکہ چیلنجوں کے ساتھ ہماری توانائی متحرک ہوئی ہے اور مشترکہ قرار دادوں میں بھی ہم کو صحت کی تعلیم، ثقافت، آرٹ اور تجارت میں عالمی وعلاقائی ضرورتوں کی حمایت کرنی چاہئے۔ انہوں نے رضاکاریت میں ترقی کے لئے ایک زبردست ومضبوط بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا، جو برکس ملکوں کے طور پر ہماری کوشش کے لئے اہم ثابت ہوں گی۔
اپنے خطاب کے اختتام پر جناب رجیجو نے کہا کہ ہندوستان وقتا فوقتا ہونے والی برکس لیڈروں کی سربراہ میٹنگ کے دوران ملک کے وزیراعظم کی جانب سے برکس کے لئے پیش کئے گئے نظریات اور عزم کو آگے بڑھانے کے تئیں پرعزم ہے۔ میں ایک بار پھر عالمی امن اور ہم آہنگی کے اپنے عزم کو دوہراتا ہوں۔
..........................................
م ن، ح ا، ع ر
U-7744
(Release ID: 1677890)
Visitor Counter : 202