زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

حکومت  کسانوں کی بہبود کی عہد بند اور ان کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہمیشہ تیار ہے: نریندرسنگھ تومر


حکومت نے کسانوں کی یونینوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی جو 3دسمبر 2020 کو بھی جاری رہے گی

Posted On: 01 DEC 2020 8:03PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012M4B.jpg

نئی دہلی،  02 دسمبر 2020: زراعت اورکسانوں کی بہبودکے وزیر جناب نریندرسنگھ تومر،  ریلوے اور کامرس کے وزری جناب پیوش گوئل  ، کامرس اور صنعتوں کے وزیر مملکت سوم پرکاش  نے   یکم دسمبر 2020   کو نئی  دلی کے وگیا ن  بھون میں پنجاب کے کسانوں کی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی ۔وزیروں نے کسانوں کی یونینوں کے نمائندوں سے زرعی اصلاحات کے قوانین کے فوائدبیان کئے ۔ زرعی اصلاحات کے قوانین سے متعلق  مختلف معاملات پرتفصیلی بات چیت ہوئی ۔ یہ بات چیت  گرم جوشی کے ماحول میں  کی گئی ۔

 زراعت کے  وزیر نےپنجاب کے کسانوں کی تنظیموں کے نمائندوں  کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا اور زور دے کر کہا کہ  حکومت   کسانوںکی بہبود کے تئیں  پوری طرح عہد بند ہے  اور زرعی ترقی  ، حکومت  ہند کے لئے ہمیشہ  اولین ترجیح ہے۔  بات چیت کے دوران زراعت  اور  کسانوں کی  بہبود کے مرکزی وزیر نے  تجویز پیش کی کہ  کسانوں کے معاملات  پیش کرنے کے لئے  ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ان معاملات کو باہمی  طورپر نمٹایا جاسکے  لیکن کسانوں کی یونین کے نمائندوں  نے تجویز رکھی کہ ان معاملات کو قابل قبول   طریقے سے حل کرنے کے لئے   حکومت کے ساتھ سبھی نمائندے  بات چیت میں  حصہ لیں گے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024Y29.jpg

بات چیت کے دوران حکومت کی طرف سے کسانوں کی یونینوں کے نمائندوں کو یہ  تجویز پیش کی گئی کہ  زرعی اصلاحات  کےقوانین  سے متعلق  خصوصی معاملات کی نشاندہی کی جائے اور اسے غوروخوض  کے لئے 2 دسمبر 2020  کو حکومت کے سامنے  پیش کیا جائے ۔ان معاملات  پر چوتھے  مرحلے کی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا جو  3دسمبر 2020  کو منعقد ہوگی۔

اس بات کی یقین دہانی کی گئی کہ حکومت ہندکسانوں کے مفادات کے تحفظ  کے تئیں ہمیشہ عہد بند ہے اور  وہ  کسانوں کی بہبود کے لئے تبادلہ خیال کی غرض سے ہمیشہ تیار ہے ۔

*************

  م ن۔اس ۔رم

U- 7726


(Release ID: 1677641) Visitor Counter : 183