بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے، سری کلاہستی پائپس لمیٹڈ ( ایس  پی ایل ) کو، الیکٹرو اسٹیل  کاسٹنگس  لمیٹڈ  ( ای سی ایل ) کےساتھ اور اس میں شامل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے

Posted On: 01 DEC 2020 1:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،01 دسمبر 2020 ہندوستان کے کمپٹیشن کمیشن  (سی سی آئی ) نے کمپٹیشن  قانون  2002 کی دفعہ 31 ( 1) کے تحت   سری کلاہستی پائپس لمیٹڈ ( ایس  پی ایل ) کو الیکٹرو اسٹیل  کاسٹنگس  لمیٹڈ  ( ای سی ایل ) کےساتھ اور اس میں شامل کرنے کی تجویز کو آج  منظوری دے دی ۔

        ای سی ایل ہندوستان میں  ایک عوامی  طورپر   لسٹ میں شامل کمپنی ہے اور الیکٹرو اسٹیل  گروپ آف کمپنیز  کی ایک ہولڈنگ کمپنی ہے۔ بنیادی طور پر یہ لچک دار لوہے  کے پائپ ، لکچدار لوہے کی فٹنگس اور کاسٹ آئرن کے  پائپ کی مینوفیکچرنگ اور فراہمی  کے کاروبار میں مصروف ہے۔

         ایس پی ایل ہندوستان میں   عوامی طور پر فہرست میں شامل ایک کمپنی ہے اور  الیکٹرواسٹیل گروپ کا ایک حصہ بھی ہے۔ یہ ڈکٹائل  لوہے کے  پائپوں کی مینوفیکچرنگ اورفراہمی کے کاروبار میں  مصروف ہیں۔

        یہ مجوزہ  یکسانیت   ایس  پی ایل کا  ای سی ایل  کے ساتھ اور اس میں شامل ہونا ہے جو  کہ انضمام کی اسکیم   کے مطابق  ہے جیسا کہ  شامل ہونے کے بعد ، ایس  پی ایل تحلیل ہوجائے گی اور  ای سی ایل  باقی رہنے والی کمپنی بن جائے گی۔

        سی سی آئی  کا تفصیلی آرڈرجلد   جاری کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن- ا ع- رم)

U-7703


(Release ID: 1677348) Visitor Counter : 149