وزارت اطلاعات ونشریات
جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ساتھ جناب پرکاش جاوڈیکر نے ‘ پی ایم مودی اور سکھوں کے ساتھ ان کی حکومت کے خاص رشتے ’ کتاب کا اجرا کیا
Posted On:
30 NOV 2020 4:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 نومبر 2020: مرکری وزیراطلاعات و نشریات جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج شہری ہوابازی اور مکان اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ساتھ ’ پی ایم مودی اور سکھوں کے ساتھ ان کی حکومت کے خاص رشتے ’ کتاب کا اجرا کیا۔ اس کتاب کو تین زبانوں ہندی ، پنجابی اور انگریزی میں جاری کیا گیا۔
اس کتاب کے اجرا کے دوران جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اس کتاب کو لانے کے لئے جناب جاوڈیکر اور وزارت اطلاعات و نشریات کو مبارکباد دی۔ جناب پوری نے جناب گرونانک دیوجی کی 550 ویں جینتی منانے کے لئے ایک سال پہلے لئے گئے رہنما فیصلوں کو فہرست بند کیا جس میں آج جاری کی گئی کتاب شامل ہے۔
ان فیصلوں کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ برطانیہ اور کینیڈا کی ایک یونیورسٹی میں گرو نانک دیوجی کی تعلیمات پر ایک چیئر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور کناڈا میں اسے قائم کرنے کے لئے بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی فیصلے لئے گئے ہیں انہیں ریکارڈ وقت میں نافذ بھی کیا گیا ہے۔ جناب پوری نے وزیراعظم کو ذاتی طور پر چھوٹے انتظامات کی دیکھ بھال کرنے اور ذاتی طور پر کرتارپور کوریڈور کے لئے پہلا قافلہ بھیجنے کا کریڈٹ دیا۔
دیگر اہم فیصلوں کے درمیان مرکزی وزیر نے شری ہرمیندر صاحب میں لنگر ، ایف سی آر اے رجسٹریشن پر کوئی ٹیکس نہیں لگانے کے فیصلے پر روشنی ڈالی جس سے کہ سکھ برادری کی مانگ کے مطابق عالمی سنگت کی شرکت ممکن ہوسکے اور ‘بلیک لسٹ’ کی ترمیم کی جاسکے۔
وزیرموصوف نے مستحکم ترقی اور عورتوں کی خودمختاری کے بارے میں گرو نانک دیو جی کی تعلیمات کے تئیں مرکزی حکومت کے وعدے کو دوہرایا اور کہا کہ گرونانک مہاراج کی تعلیمات کو حکومت کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب امت کھرے نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت کام کرنے والے ادارہ بیورو آف آؤٹ ریچ کمیونی کیشن نے اس کتابچہ کو شری گرو نانک دیوجی کی جینتی پر جاری کیا ہے۔
اس کتاب کو یہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے :
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/English.pdf
****
(م ن ۔ ق ت ۔ م ص)
U- 7697
(Release ID: 1677324)
Visitor Counter : 214
Read this release in:
Telugu
,
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Tamil
,
Malayalam