صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پر انڈین ریڈ کراس سوسائٹی آئی آر سی ایس) پر ماسک اور صابن تقسیم کئے


کووڈ کے خلاف جنگ میں ہم جلد ہی 11 مہینے پورے کریں گے، تب سے ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ماسک اور سینی ٹائزر ہیں

Posted On: 30 NOV 2020 1:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30 نومبر 2020/صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر  ، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی (ای آر سی ایس) کے  سربراہ   ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ماسک  اور صابن تقسیم کئے۔

ماسک لگانے اور ہاتھ دھونے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ جلد ہی  کووڈ سے ہماری لڑائی کے   گیارہ مہینے  پورے ہونے والے  ہیں۔  تب سے  خود  اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کا   سب سے  اہم  اصول  صاف صفائی  اور  جسمانی فیصلے کے بنیادی اصولوں کی تکمیل کرنا ہے۔ کووڈ کے خلاف  جنگ میں ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ماسک اور  سینی ٹائزر ہیں۔

  ڈاکٹر ہرش وردھن نے  تقریب میں موجود  تمام لوگوں کے ماسک لگانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ماسک اور صابن  تقسیم کرنے کے پیچھے  بہت بڑا  پیغام ہے۔ اس پیغام کو پھیلانا  ہمارا مقصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ   حکومت  مختلف چینلوں اور سرگرمیوں کے   ذریعہ  لوگوں میں  بیداری پھیلانے  کی کوشش کررہی ہے۔  اس کے نفاذ میں موجود ہونے والی ٹیکسی یونین، تھری وہیلر یونین ، بہت اہم  رول ادا کرتے ہیں۔

ہندستان میں  کووڈ کی صورتحال  کے بارے میں   ڈاکٹر ہرش وردھن نے  کووڈ معیارات میں  فروغ  کی طرف مبذول کرتے ہوئے کہاکہ  پوری دنیا میں سب سے زیادہ  ٹھیک ہونے والی لوگوں کی شرح  ہندستان میں  ہے۔ جنوری 2020  میں ہمارے پاس    ایک لیب تھی،  اور اب ہمارے پاس 2165 لیب ہیں۔  یومیہ  بنیاد پر   ایک ملین سے زیادہ   لوگوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ آج ہم نے   مشترکہ طور سے  14 کروڑ  ٹسٹ پورے کرلئے ہیں۔ ان تمام باتوں سے حکومت  عزم اور  ہمارے کورونا   جنگجوؤں کی   اتھک کوششیں  دکھائی دیتی ہیں۔  وبا سے لڑنے میں کورونا  جنگجوؤں کا تعاون بہت اہم ہے۔

 صحت اور خاندانی بہبود کے و زیر نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی  جی کے تمام   اہم ہدایتوں سے   ہندستان،  ماسک ، پی پی ای کٹ،   وینٹی لیٹر  وغیرہ  بنانے میں  خود انحصار  ہوگیا ہے۔  ہندستان میں روزانہ 10 لاکھ سے زیادہ پی پی ای  کٹ بنائی  جارہی ہیں۔  انہوں نے کہاکہ  ہمارے  سائنسدان  ٹیکا تیار کرنے  میں ریسر چ کام میں  مدد کررہے ہیں۔     اور ٹیکہ  وقت پر   دستیا ب ہوگا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے لوگوں سے دو گز دوری بنانے  کی تعمیل  کرنے کو کہا۔  انہوں نے کہا کہ  ہماری چھوٹی سی   نظر اندازی   اور غیر احتیاط سنجیدہ مسئلہ کھڑا کرسکتی ہے۔ حالانکہ ہندستان میں  دنیا کے مقابلے میں   شرح اموات  سب سے کم ہیں لیکن   کسی ایک شخص کی جان    اس بیماری سے جاتی ہے تو     یہ ان کے  دوستوں اور خاندان کے لئے  سب سے بڑا نقصان ہے۔  انہوں نے کہا کہ  یہ میری  جذباتی اپیل ہے   آپ تمام لوگ   زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس پیغام کو  پہنچائیں۔

 آئی آر سی ایس کے سریٹری جنرل   جناب  آر کے جین اور ڈی آر ایم  دہلی  جناب  ایس سی جین  تقریب میں موجود تھے۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7686

 


(Release ID: 1677225) Visitor Counter : 208