ریلوے کی وزارت
ریلوے کی برق کاری میں زبردست تیزی
اجمیر اور دلّی کے درمیان اہم سیکشن دیگھا واڑہ – بندیکوئی روٹ پر برق کاری کی گئی
دسمبر ، 2023 ء تک 28143 کلو میٹر ریل پٹریوں کی برق کاری مکمل کرنے کا ہدف
41500 کلو میٹر کی برق کاری پہلے ہی کی جا چکی ہے
ریلوے نے 66 فی صد سے زیادہ ریل پٹریوں پر پہلے ہی برق کاری مکمل کر لی ہے
Posted On:
29 NOV 2020 6:23PM by PIB Delhi
نئی لّی ، 30 نومبر / ریلوے ، کامرس و صنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیمِ عامہ کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے شمال مغربی ریلوے کے اہم سیکشن دیگھا واڑہ – بندیکوئی سیکشن کا افتتاح کیا اور نئے برق کاری شدہ ، اِس روٹ پر پہلی ٹرین کو دیگھا واڑہ اسٹیشن پر منعقد ایک تقریب میں ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔ اس موقع پر عوامی نمائندے اور ریلوے کے سینئر افسران موجود تھے ۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ آج بہت خاص دن ہے کہ ہم گرو نانک دیو جی کی سالگرہ سے قبل یہ دن منا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی ریلوے تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے اور معیار اور رفتار کے ساتھ ہر ایک کے تعاون ، ٹیم ورک اور ترغیب کے ساتھ عظیم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ۔
ریلوے کے کاموں پر زور دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ 35 سال پہلے راجستھان میں کوٹا – ممبئی کی لائن پر برق کاری کا کام کیا گیا تھا اور اس کے بعد ، اِس شعبے میں کسی نے توجہ نہیں دی ۔ ریلوے میں اِس پر کام کرتے ہوئے پورے بھارت میں ریلوے لائنوں کی صد فی صد برق کاری کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ راجستھان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2009 ء سے 2014 ء کے درمیان ، اِس علاقے میں برق کاری کا کوئی کام نہیں ہوا اور پچھلے ساڑھے پانچ برسوں میں ( ستمبر ، 2020 ء تک ) 1433 کلو میٹر یعنی 240 کلو میٹر کے روٹ پر سالانہ برق کاری کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ سوچ میں تبدیلی آئی ہے اور ہمارے کام کرنے کے طریقے میں بھی یہ تبدیلی آئی ہے ۔ اس لائن کی برق کاری کے بعد آج ریواڑی سے اجمیر تک کے روٹ پر برق کاری کی جا چکی ہے اور اب دلّی سے اجمیر کے لئے الیکٹرک ٹرینیں جلد ہی شروع ہو جائیں گی ۔ ان ٹرینوں کو چلانے کے بعد ڈیزل ٹرینیں روک دی جائیں گی ، جن سے غیر ملکوں سے در آمد ہونے والے ایندھن پر انحصار سمیت آلودگی میں بھی کمی آئے گی اور یہ ٹرینیں خود کفیل بھارت میں تیار بجلی سے چلائی جائیں گی اور اِن سے قابلِ قدر مالیہ کی بھی بچت ہو گی ۔ اِس کے علاوہ ، ٹرینوں کی اوسط رفتار میں اضافہ ہو گا اور اِس سے صنعتوں ، زراعت پر مبنی کاروبار میں ترقی ہو گی اور گاؤوں اور کسانوں کو فروغ حاصل ہو گا ۔ کسانوں کو کسی دشواری سے بچانے کے لئے ریلوے کے ذریعے زرعی اشیاء کی نقل و حمل کی خاطر کسان ریل چلائی جا رہی ہے ۔ حکومت کسانوں کی ترقی کے لئے عہد بستہ ہے ۔
جناب گوئل نے ہر ایک سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرے ، ماسک لگائے ، ایک دوسرے سے فاصلہ بر قرار رکھے اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھے ۔
برق کاری کا کام پریاگ راج کی ریلوے برق کاری کی مرکزی تنظیم ، سی او آر ای کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔ دلّی سرائے روہلاّ – مدر ( اجمیر ) سیکشن کی برق کاری کا کام سی او آر ای کی منظوری کے بعد ریل الیکٹریفکیشن پروجیکٹ ، جے پور کو دیا گیا ہے ۔ دلّی سرائے روہلاّ – مدر ( اجمیر ) کی برق کاری کے لئے کل 23418 بنیادیں ، 26 سویچنگ اسٹیشن ، 6 ٹریکشن سب اسٹیشن اور 7 او ایچ ای ڈپو قائم کئے گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 7678
(Release ID: 1677147)
Visitor Counter : 193