وزارت دفاع

ایزی مالا انڈین نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ- آٹم ٹرم2020 منعقد ہوئی

Posted On: 28 NOV 2020 5:06PM by PIB Delhi

28 نومبر 2020 بروز ہفتہ کو ایزی مالا میں انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے) میں منعقد ہوئی۔ ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) میں کل 164 ٹرینیز (تربیت پانے والوں) جن میں مڈ شپ مین (99 ویں آئی این اے سی او، آئی این اے سی ، این ڈی اے) بھارتی بحریہ کے کیڈٹس (30 ویں بحری اور نیٹیشن کورس ایکسٹینڈڈ اور سری لنکا کی بحریہ کے دو بین الاقوامی ٹرینیز شامل ہیں) نے بہترین حصولیابیوں کے ساتھ پاس کرتے ہوئے اپنی ابتدائی تربیت پوری کی۔

اس پریڈ کا معائنہ فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نرونے، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی، چیف آف آرمی اسٹاف نے کیا، جنہوں نے رسمی معائنے کے مکمل ہونے پر غیر معمولی مڈ شپ مین اور کیڈس کو تمغے پیش کیے۔ وائس ایڈمرل ایم اے ہیمپی ہولی، اے وی ایس ایم، این ایم کمانڈینٹ، آئی این اے کنڈنگ افسر تھے۔

انڈین نیول اکیڈمی بی-ٹیک کورس کے لئے صدر کا گولڈ میڈل  مڈ شپ مین، انکش دیویدی کو دیا گیا۔ نیول اور نیٹیشن کورس (ایکسٹینڈڈ) کے لئے چیف آف دی نیول اسٹاف گولڈ میڈل، کیڈٹ سٹیدرک سائی رک کو دیاگیا۔

بھارتی بحریہ اکیڈمی میں اپنے انتم یگ یا فائنل اسٹیپ (آخری قدم) کے لئے سبھی کامیاب تربیت پانے والے سلامی کی حالت میں اپنی پرکشش تلواروں اور رائفلوں کے ساتھ ’اولڈ لینگ سائینے کی روایتی دھن- دنیا بھر میں مسلح دستوں کے ذریعے ساتھیوں اور معاونوں کامریڈ کو الوداع کرتے ہوئے بجائی جانے والی الوداعی دھن پر دھیمی رفتار سے مارچ کرتے ہوئے اکیڈمی کے کواٹر ڈیک کے سامنے سے گزری۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج مکند نرونے نے ان کیڈٹس کو مبارکباد دی جنہوں نے اپنی اسمارٹ ڈرل اور پریڈ میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی اور پریڈ میں حصہ لے کر سب کو متاثر کیا۔ انہوں نے فرض، عزت اور ہمت، جرأتمندی کی اہم قدروں پر بار بار زور دیا۔

انہوں نے پریڈ میں شامل کیڈٹوں کو غیر معمولی ٹرن آؤٹ اسمارٹ ڈرل اور پریڈ کے دوران رفتار کے لئے مبارکباد دی۔ معائنہ افسر نے آئی این اے کے اسٹرکٹرس کو زیر تربیت نوجوانوں کو بہترین نوجوان افسروں کی شکل میں ڈھالنےکے لئے مبارکباد دی۔

معائنہ افسر اور دیگر معزز شخصیتوں نے پاسنگ آؤٹ ٹرنیز کو پٹیاں فراہم کیں اور اپنی مشکل تربیت کو کامیابی سے پورا کرنے کے لئے مبارکباد دی۔ یہ نئے افسران مخصوص شعبوں میں اپنی تربیت کو اور زیادہ ٹھوس بنانے کے لئے مختلف بحری جہازوں اور اداروں میں جائیں گے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix1N9UW.jpg

...............................................................

 

 

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-7663



(Release ID: 1676950) Visitor Counter : 159