قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کی وزارت کی نوڈل ایجنسی ٹرائیفیڈ اور گوا کی ریاست ’گوا قبائلی منصوبہ‘ کا نفاذ کرے گی
ریاست میں 25 وَن دھن وکاس کیندروں، 25 خرید مراکز نیز گوداموں، 2 تیسرے درجے کی پروسیسنگ اکائیوں اور 2 اہم خوردہ مراکز کے قیام کی تجویز
Posted On:
27 NOV 2020 5:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27 /نومبر 2020 ۔ گوا قبائلی ترقیاتی منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے 26 نومبر کو قبائلی امور کی وزارت کی نوڈل ایجنسی ٹرائیفیڈ نے گوا انتظامیہ کے ساتھ ورچول پلیٹ فارم کے ذریعے ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ کی صدارت گوا کے چیف سکریٹری جناب پریمل رائے نے کی اور اس میں جناب ریڈی، پرنسپل سکریٹری، ٹرائیبل، جناب سبھاش چندرا، پی سی سی ایف، جناب پرویر کرشنا، مینیجنگ ڈائریکٹر، ٹرائیفیڈ اور ٹرائیفیڈ کے سینئر اہلکار موجود تھے۔ میٹنگ کا اصل ایجنڈہ گوا کی ریاست کے لئے 25 وَن دھن وکاس کیندروں، ایک ٹرائیبل فوڈ پارک، شمالی اور جنوبی گوا میں 2 شوروم کے قیام کے لئے قبائلی ترقیاتی منصوبے کو حتمی شکل دینا تھا۔
یہ میٹنگ گوا کے وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت اور جناب پرویر کرشن کے درمیان پہلے ہوئے غور و خوض کے بعد کی گئی، جس میں وزیر اعلیٰ نے گوا قبائلی منصوبے کو اپنی منظوری دی تھی۔ اس کے بعد گوا کے چیف سکریٹری نے 50 کروڑ روپئے کے قبائلی ترقیاتی منصوبے سے متعلق طور طریقوں کے بارے میں مزید تبادلہ خیال کیا تھا۔ ترقیاتی منصوبے میں شامل مجوزہ سرگرمیوں میں گوا میں 25 وَن دھن ترقیاتی مراکز کا قیام، 25 خرید مراکز نیز گوداموں کا قیام، 2 تیسرے درجے کی پروسیسنگ اکائیوں (میگا فوڈ پارک / قبائلی کمپنیاں) اور ریاست بھر میں 2 اہم خوردہ مراکز کا قیام شامل ہے۔ ہر وَن دھن وکاس کیندر میں 20 بہت چھوٹی جنگلاتی پیداواروں کو نشان زد کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس منصوبہ بند انٹرپرائز اقدام کے ساتھ ٹرائیفیڈ روزگار اور آمدنی نیز صنعت کاری کو فروغ دیتے ہوئے قبائلیوں کے لئے ایک وسیع ترقیاتی پیکیج دے گا۔ ٹرائیفیڈ بڑے پیمانے پر قبائلی صنعت کاری ماڈل کے توسط سے ملک بھر میں قبائلی ماحولیاتی نظام میں یکسر تبدیلی کے لئے مسلسل کام کررہا ہے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 7636
27.11.2020
(Release ID: 1676641)
Visitor Counter : 120