سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جنرل وی کے سنگھ نے قومی سلامتی میں لوگوں کے کردار پر زور دیا

Posted On: 26 NOV 2020 1:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26نومبر2020/  سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے   مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے قومی سلامتی کو لے کر  ایک یکساں نظریہ اپنائے جانے پر زور دیا ہے۔  ان  کا کہنا ہے کہ  ہر شخص کو ملک کے مجموعی تحفظ کو لے کر کچھ نہ کچھ  رول ملا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے بارے میں عام خیال یہ ہے  صرف  وردی پہننے والے    ملازمین کی ذمہ داری ہے،  بلکہ  ملک کی سلامتی کا وسیع  معنی ہیں۔

سابق فوجی سربراہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن ( آئی آئی پی اے)   میں کل  ’ نیشنل سیکورٹی ڈائیلاگ‘  کے موضوع پر بات چیت کرتے ہوئے  کہا کہ حصہ دار ی کی شروعات کرسکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ  سوچ اور اخلاق کو بدلنا    اور مکمل قومی تحفظ حاصل کرنے کے لئے  امپائر بلڈنگ کے نظریے سے کنارہ   کرنا ہوگا۔ وزیر موصوف نے کہاکہ قومی سلامتی کو   قسطوں میں حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے،  لیکن ایک یکساں نظریہ اپنائے جانے کی ضرورت ہے۔  جس میں  بیرونی حفاظت  اندرونی  تحفظ، توانائی  کا تحفظ ، سائبر سلامتی وغیرہ جیسے  تمام  سلامتی سے جڑے ہوئے معاملے شامل ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VYG5.jpg

وزیر موصوف نے  دفاعی خریداری ، سائبر  خلائی سلامتی اورٹکنالوجی میں  خود انحصاری میں   بتانے کے علاوہ  مجموع طور پر سلامتی سے وابستہ   پہلوؤں سے نمٹنے کے دوران ٹکنالوجی اختراع اور ماہر نظریہ کے استعمال کے بارے میں بھی بات کی۔  انہوں نے آتم نربھر بھارت پر  زور دیا کہ جو سلامتی آلات کے   ملکی میں ہی تعمیر کی  صلاحیتوں کو  فروغ دینے میں  مدد کرے گا۔

آئی آئی پی اے کے فیکلٹی اور اعلی  ملازمین   اس اجلاس میں شامل ہوئے۔ 46ویں  ایڈوانسڈ پروفیشنل   پروگرام ان پبلک  ایڈمنسٹریشن (اے پی پی پی اے) کے تربیت یافتہ افسران  آن لائن  اس  پروگرام میں شامل ہوئے۔  اس میں ادارے کی علاقائی  اور مقامی  شاخوں کے ممبران کے ساتھ   مسلح دستے بھی  شامل ہوئے۔  قابل ذکر ہے کہ   کل ہند  اور مرکزی خدمات  کے  اعلی  حکام کے لئے   آئی آئی پی  اے ایک 10 مہینے  پر مشتمل ا پروگرام  چلا تا ہے جسے  ایڈوانس پروفیشنل  پروگرام ان    پبلک ایڈمنسٹریشن کے نام سے   جانا جاتا ہے۔

جنرل وی کے  سنگھ نے آئی آئی پی اے میں مہاتما گاندھی  اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی مورتیوں پر پھولوں کی مالائیں بھی چڑھائیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A5QA.jpg

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7627

 


(Release ID: 1676638) Visitor Counter : 161