صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندستان کے 70 فی صد فعال معاملے مہاراشٹر، کیرل ، دہلی، راجستھان، اترپردیش ، کرناٹک ، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ میں ہیں
Posted On:
27 NOV 2020 11:21AM by PIB Delhi
نئی دہلی،27نومبر 2020/ہندستان کے سرگرم معاملے آج 4 لاکھ 55 ہزار 555 ہوگئے ہیں۔ ہندستان کی کل مثبت معاملوں میں اس وقت 4.89 فی صد سرگرم معاملے ہیں۔
کل سرگرم معاملوں میں تقریباً 70 فی صد (69.59 فی صد) تعاون 8 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی مہاراشٹر ، کیرالہ، دہلی، راجستھان ، اترپردیش، کرناٹک، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ سے تعلق ہے۔
آج کی تاریخ میں کووڈ کے کل 87014 سرگرم معاملوں کے ساتھ مہاراشٹر سرفہرست پر برقرار ہے۔ کیرل میں 64615 فعال معاملے ہیں جبکہ دہلی میں 38734 سرگرم معاملے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال معاملوں میں ہوئی تبدیلی نیچے دیئے گئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتی ہے۔
مہاراشٹر میں اضافی 1526 معاملوں کے ساتھ سب سے زیادہ مثبت بدلاؤ درج کیا گیا ہے جبکہ چھتیس گڑھ میں 719 فعال معاملوں کی کمی کے ساتھ سب سے زیادہ منفی بدلاؤ درج کیا گیا ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ ک ے43 ہزار 082 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
ان میں سے 76.93 فی صد معاملے دس ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔
مہاراشٹر میں کووڈ کے سب سے زیادہ 6406 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دہلی میں 5475 نئے معاملے درج کئے ہیں جبکہ کیرل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5378 نئے معاملے درج کئے ہیں۔
ہندستا ن میں ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد 87 لاکھ (87،18،517) کو پار کرگئی ہے ۔ آج ریکوری شرح 93.65 فی صد ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9379 ریکوری درج کی گئی ہے۔
ریکوری کے نئے معاملوں میں سے 78.15 معاملے دس ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرکوز ہیں۔
ٹھیک ہونے والے 5970 نئے معاملوں کے ساتھ کیرل میں ایک دن میں سب سے زیادہ ریکوری ہوئی ہے۔ دہلی میں 4937 افراد ریکور ہوئے ہیں اور اس کے بعد مہاراشٹر میں 4815 افراد ریکور ہوئے ہیں۔
کل اموات کے 83.80 فی صد معاملے 10 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، دہلی، مغربی بنگال، اترپردیش، آندھراپردیش، پنجاب، گجرات اور مدھیہ پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔
اب تک کل 46.813 اموات کے ساتھ مہاراشٹر میں سے زیادہ (34.49 فی صد) اموات ہوئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 492 افراد کی موت ہوئی ہے جس میں 75.20 فی صد معاملے دس ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرکوز ہیں۔
دہلی میں سب سے زیادہ 91 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں 665 اور مغربی بنگال میں 52 افراد کی موت ہوئی ہے۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-7630
(Release ID: 1676602)
Visitor Counter : 231
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu