وزارت خزانہ

مالی سال 2020-21 کے لئے اکتوبر 2020 ماہ تک بھارت سرکار کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 27 NOV 2020 4:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  27 /نومبر 2020 ۔ بھارت سرکار کے اکتوبر 2020 ماہ تک کے ماہانہ کھاتے کو جوڑ دیا گیا ہے اور رپورٹ شائع کردی گئی ہے۔ اس کی اہم باتیں حسب ذیل ہیں:

بھارت سرکار کو اکتوبر 2020 تک 575697 کروڑ روپئے کا ٹیکس ریوینیو (مرکز کو کل)، 116206 کروڑ روپئے کا نان ٹیکس ریوینیو اور 16397 کروڑ روپئے کا غیر قرض سرمایہ جاتی موصولگی سمیت کل 708300 کروڑ روپئے (کل موصولگی سے متعلق بجٹ تخمینہ 2020-21 کا 31.54 فیصد) حاصل ہوئے ہیں۔ غیر قرض سرمایہ جاتی موصولگی میں قرضوں کی وصولی (10218 کروڑ روپئے) اور سرمایہ کشی سے موصولگی (6179 کروڑ روپئے) شامل ہیں۔

بھارت سرکار کے ذریعے اس مدت تک کے لئے ٹیکسوں کے حصے کے ڈیوولیوشن (انتقال جائیداد) کی شکل میں ریاستی حکومتوں کو 297174 کروڑ روپئے منتقل کئے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے 69697 کروڑ روپئے کم ہے۔

بھارت سرکار کا کل خرچ 1661454 کروڑ روپئے (بجٹ تخمینہ 2020-21 کا 54.61 فیصد) رہا، جس میں 1464099 کروڑ روپئے ریوینیو اکاؤنٹ  سے اور 197355 کروڑ روپئے کیپٹل اکاؤنٹ سے آئے۔ کل ریوینیو ایکسپینڈیچر (خرچ) میں سے 333456 کروڑ روپئے سود کی ادائیگی میں خرچ ہوئے، جبکہ 185400 کروڑ روپئے اہم سبسڈیز کی مد میں خرچ ہوئے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7635

 



(Release ID: 1676593) Visitor Counter : 122