بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندر گاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت نے عوامی صلاح و مشورے کے لئے مرچینٹ شپنگ بل  ، 2020 کا مسودہ  جاری   کیا  


نئے بل کا مقصد مرچینٹ شپنگ  ایکٹ ، 1958 کو منسوخ کرنا  اور تبدیل کرنا ہے

Posted On: 26 NOV 2020 3:55PM by PIB Delhi

نئی لّی ، 26 نومبر  / بندر گاہوں  ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت نے مرچینٹ  شپنگ بل  ، 2020 کا مسودہ  عوامی صلاح و مشورے کے لئے جاری کر دیا ہے ۔ اس کا مقصد موجودہ  مرچینٹ شپنگ قانون ، 1958 ( 1958 کا قانون نمبر 44 ) اور کوسٹنگ ویسلس ایکٹ  ، 1838 ( 1838 کا قانون نمبر 19 ) کو منسوخ کرکے  ، اُسے تبدیل کرنا ہے ۔

          مرچینٹ شپنگ بل ، 2020 کا مسودہ  دیگر ترقی یافتہ ملکوں  جیسے امریکہ ، جاپان ، برطانیہ ، سنگا پور اور آسٹریلیا  وغیرہ کے ذریعے   اپنائے گئے  بہترین طریقۂ کار   کو  شامل کرکے  بھارت کی  جہاز رانی  کی صنعت کو   فروغ دینا ہے ۔  تمام جدید آئی ایم او کنونشن   / پروٹوکول  ،  جن میں بھارت  ایک فریق کی حیثیت سے شامل ہے ،  اس میں شامل کئے گئے ہیں ۔  بحری جہازوں کی سکیورٹی اور سمندر میں  زندگی کے تحفظ  ،  بحری آلودگی کی روک تھام   اور بحری ذمہ داریوں کی ادائیگی   ، معاوضے   اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت بھارت کی ذمہ داریوں  کو پورا کرنے  کو یقینی بنانے کے لئے  ، اِس میں مناسب ضابطے  شامل کئے گئے ہیں ۔

          مرچینٹ شپنگ بل ، 2020 کے  مجوزہ فوائد  مندرجہ ذیل ہیں :

  • کاروبار میں آسانی کو فروغ دینا – یہ بل  بھارتی بحری جہازوں   کے لئے  عام تجارتی لائسنس کی  ضرورت کو ختم کر دے  گا ۔ 
  • ڈجیٹل ٹیکنا لوجی کا استعمال  - اس سے  الیکٹرانک ذرائع کے رجسٹریشن اور  الیکٹرانک معاہدوں  ، ریکارڈ اور لاگ بک   کے علاوہ  الیکٹرانک لائسنس  ، سرٹیفکیٹ  اور ادائیگی کی جا سکے گی ۔
  • مال برداری میں اضافے اور جہازوں کو قابلِ تجارت اثاثہ بنانا – بل میں  جہازوں کی ملکیت  کےلئے اہلیت کے پیمانے  کو وسیع کرکے   اور  بھارت کی ٹَنیج  میں اضافہ کرنا  اور بین الاقوامی تجارت کے مواقع بڑھانا ۔
  • بھارت کو  ایک قابلِ بھروسہ  جہاز رانی   کی منزل بنانا  - مجوزہ بل میں  بحری  واقعات کے لئے ہنگامی اقدامات  کو منضبط کرنے کی خاطر پہلی مرتبہ ایک قانونی فریم ورک کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔
  • بھارتی ملاحوں کی فلاح و بہبود  اور  ترک کئے گئے  جہازوں  کا تحفظ  - ترک کئے گئے  جہازوں کے ملاحوں  کی وطن واپسی  کو ایم ایل سی کے ضابطوں  کے خطوط پر  بڑھایا گیا ہے ۔
  • دعووں سے متعلق  قانونی چارہ جوئی  کو مستحکم کرنا  -  جہازوں کے ٹکرانے  کی صورت میں تحقیقات اور دعووں  سے متعلق  قانونی  چارہ جوئی کے لئے  گنجائش رکھی گئی ہے ۔ 

بھارت قانون نافذ کرنے والا ایک  سرگرم ملک رہا ہے ۔ اس بل میں ڈائریکٹر جنرل کو اختیارات دینے کی گنجائش ہے  کہ وہ   ایسے جہازوں کے خلاف کارروائی کرے ،  جو محفوظ نہیں ہیں اور جن سے سمندر میں زندگی کو  اور ماحولیات کو خطرہ پیدا ہو سکتا ہے  ۔  اِس میں احکامات  کے خلاف اپیل کے ضابطوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔  بل میں ایسے ضابطے بھی شامل کئے گئے ہیں ، جو آلودگی کی روک تھام  کو نافذ کرنے  کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور مرکزی حکومت کو  یہ اختیار دیئے گئے ہیں  کہ وہ  اِس طرح کی دیگر  مالی سکیورٹی  اور آلودگی  پھیلانے کے لئے  لازمی انشورنس  تجویز کر سکے ۔

بل میں سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ کرنے  اور بحری صنعت میں  گھریلو سرمایہ کاری کی فضاء قائم کرکے ، خود انحصاری کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے ۔ بھارتی پرچم والے  جہازوں کے رجسٹریشن میں آسانی کی تجویز ہے  ۔ اس کے نتیجے میں  بھارتی  ملاحوں کے لئے قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ  میں  روزگار  کے مواقع میں اضافہ ہو گا ۔ ان فوائد سے جہاز رانی کی صنعت  سے جڑے  دوسرے  سیکٹروں کو بھی فائدہ ہو گا  اور اس کے نتیجے میں  حکومت کے  آتم نربھر بھارت  کے اقدامات  کو تقویت ملے گی ۔

     مرچینٹ شپنگ بل ، 2020 کا مسودہ  عوام سے  ، اُس کی رائے  اور ردّ عمل جاننے کے لئے جاری کیا گیا ہے ۔  اس مسودے کو   http://shipmin.gov.in/sites/default/files/Draft_MS_Bill_2020.pdf  پر دیکھا جا سکتا ہے اور  msbill2020[at]gmail[dot]com  پر 24 دسمبر ، 2020 ء تک اپنی رائے بھیجی جا سکتی ہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت کی یہ ترجیح ہے کہ تمام قدیم اور سامراجی  قوانین کو جدید   اور اصلی  بین الاقوامی قوانین سے تبدیل کیا  جائے اور اس میں  عوام کی  سرگرم ساجھیداری  ہو اور حکمرانی میں  شفافیت   میں اضافہ کیا جائے ۔  اسی مقصد سے  بندر گاہوں ، جہاز رانی  اور آبی گزر گاہوں کی وزارت نے  حال ہی میں   عوامی صلاح و مشورے کے لئے  دو بلوں کے مسودے   جاری کئے ہیں ۔  ان میں  ‘‘ ایڈس ٹو نیویگیشن بل ، 2020 ’’ اور ‘‘کوسٹل شپنگ بل ، 2020 ’’ شامل ہیں  اور اب  تاریخی  مرچینٹ شپنگ بل ، 2020 کا مسودہ  جاری کیا جا رہا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 7585


(Release ID: 1676342) Visitor Counter : 307