وزارت دفاع
آسٹریلیا کے کمشنر،ہز ایکسی لینسی بیری کو فاریل اے او نے مغربی بحریہ کے کمان، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف سے ملاقات کی
Posted On:
24 NOV 2020 2:05PM by PIB Delhi
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر، ہز ایکسی لینسی بیری کوفاریل اے او نے 23 نومبر 2020 کو ممبئی واقع آسٹریلیائی قونصل خانہ کی کارگزار قونصل جنرل محترمہ سارہ رابرٹس اور تین رکنی وفد کے ساتھ مغربی بحرہ کے کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، وائس ایڈ مرل اجیت کمار سے ملاقات کی۔ ہائی کمشنر نے ایڈ مرل سے بات چیت کی اور مشترکہ مفاد کے متعدد امورپر تبادلہ خیال کیاجیسے کہ دفاع اور سیکوریٹی میں دو طرفہ تعاون ، اسٹریٹجک پارٹنر شپ اور مشترکہ بحریہ مفادات بطور ہندوستانی بحریہ کی لٹورل ریاستیں۔ ہائی کمشنر نے مغربی بحریہ کے کمان میں ایئر کرافٹ کیئر ڈاک کا بھی دورہ کیا۔
ہائی کمشنر کا یہ دورہ اس لئے بھی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ حال ہی میں کواڈ ایکسرسائز مالا بار2020 ختم ہوئی ،جس میں ہندوستان ، آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ نے شرکت کی تھی۔ رائل آسٹریلین نیوی کے بحری بیڑا، ایچ ایم اے ایس بالارٹ نے مالا بار 20 کے دونوں مرحلوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 13-10 نومبر2020 تک گوا کی بندرگاہ پر موجود رہا۔
ہائی کمشنر کا حالیہ دورہ دولت مشترکہ کے ان دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے مطابق ہے اور امید ہے کہ دونوں بحریہ کے درمیان موجودہ رشتوں میں مزید مضبوطی آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(۔رض م ن ۔ ق ر )
U.NO. 7503
(Release ID: 1675281)
Visitor Counter : 189