صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
گرو تیغ بہادر کے یوم شہادت کی ماقبل شام صدر جمہوریہ ہند کا پیغام
Posted On:
23 NOV 2020 5:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی:23 نومبر، 2020:صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نےگرو تیغ بہادر کے یوم شہادت کی ماقبل شام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ:۔
‘‘گرو تیغ بہادر جی کے یوم شہادت کے مقدس موقع پر میں ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
سکھ برادری کے نویں گرو شری تیغ بہادرجی نے لوگوں کی آستھا،اعتماد اور حقوق کے تحفظ کیلئے عظیم ترین قربانی دی تھی۔ اس لئے اہل وطن انہیں محبت اور احترام کے ساتھ ‘ہند کی چادر’ کہتے ہیں۔ ان کی قربانی ہم سب کو انسانیت کی حقیقی خدمت کیلئے متحد ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔ گرو تیغ بہادر جی کی تعلیمات اور ان کے کام ہم سب کے مابین انسانی محبت اور حب الوطنی کے جذبے کو جلا بخشتے رہیں گے۔
آئیے اس مقدس موقع پر عہد کریں کہ ہم اپنے خیالات سے تشدد، تعصب اور نفرت کو ختم کریں گے۔ دوسروں کی بے لوث خدمت کیلئے خود کو وقف کریں گے اور محبت، بھائی چارہ، ہم آہنگی اور ہمدردی جیسے انسانی اقدار کو فروغ دیں گے’’۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 7484
(Release ID: 1675152)
Visitor Counter : 163