قانون اور انصاف کی وزارت

پندرہ ریاستوں میں 27 ای- لوک عدالتوں کا اہتمام کیا گیا، جن کے تحت  جون سے اکتوبر 2020 کے درمیان 2 لاکھ 51 ہزار مقدمات کو نمٹایا گیا


نومبر کے مہینے میں ابھی تک 12 ہزار 686 مقدمات نمٹائے گئے، جس کے نتیجے میں ای-لوک عدالت کے ذریعے 107.4  کروڑ روپے کا تصفیہ کیا گیا

Posted On: 23 NOV 2020 2:17PM by PIB Delhi

نئی دلی، 23/ نومبر 2020:  عالمی وبا کی وجہ سے پیدا بحران کے دوران لیگل سروسیز اتھارٹیز نے نئے معمولات اختیار کیے اور لوک عدالت کو ورچوول پلیٹ فارم میں بدل دیا۔ جون2020 سے اکتوبر 2020 تک 15 ریاستوں میں 27 ای-لوک عدالتوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں 4 لاکھ 83 ہزار مقدمات میں سنوائی شروع کی گئی اور 2.51 لاکھ مقدمات نمٹائے گئے، جس کے نتیجے میں 1409 کروڑ روپے کا تصفیہ کیا گیا۔ مزید یہ  کہ نومبر 2020 کے دوران یہ لوک عدالت نے اترپردیش، اتراکھنڈ اور تلنگانہ ریاستوں میں ای-لوک عدالتوں کا اہتمام کیا۔ جن کے تحت 16 ہزار 651 مقدمات شروع کیے گئے اور 12ہزار 686 مقدمات کو نمٹایا گیا، جس کے نتیجے میں 107.4 کروڑ روپے کا تصفیہ کیا گیا۔

عالمی وبا کی وجہ سے لیگل سروسیز اداروں کی کارکردگی میں بنیادی طور پر تبدیلیاں آئی ہیں۔ کووڈ-19، حفظان صحت کے مختلف رہنما خطوط کی وجہ سے پیدا مجبوریوں کے دوران انصاف کی فراہمی کو آسان بنانے کے لیے لیگل سروسیز حکام نے انصاف کرنے کے اپنے روایتی طور طریقوں میں دیسی طور پرتیار کی گئی ٹیکنالوجی بھی شامل کی ہے۔ آن لائن لوک عدالت، جسے مقبول عام میں ای- لوک عدالت کہا جاتا ہے، یہ لیگل سروسیز کے اداروں کی اس طرح کی اختراعات میں سے ایک ہے، جن میں ٹیکنالوجی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جاتا ہے اور یہ لوگوں کے گھر پر ہی انصاف کی فراہمی کا ایک پلیٹ فارم بن گئی ہے۔ ای-لوک عدالتیں کم خرچ بھی ہیں، کیوں کہ اس کی وجہ سے تنظیمی اخراجات کی ضرورتیں ختم ہوگئی ہیں۔

لیگل سروسیز اتھارٹیز کی طرف سے منعقدہ  لوک عدالتیں (ریاست اور قومی) ایک  تنازعے کا متبادل حل (اے ڈی آر) طریقہ ہے، جس میں مقدمے سے پہلے کی کارروائی اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کو مقدمے کے فریقین کے کسی خرچے کے بغیر قابل قبول حل کی بنیاد پر نمٹایا جاتا ہے۔ یہ خدمات بالکل مفت ہوتی ہیں اور یہ مقدمے کے فریقین   کے لیے ایک تیز رفتار سہولت کے طور پر دستیاب کرائی جاتی ہیں، جیسا کہ وہ مقدمے کی کارروائی کے لیے عدالت جانے کی بھاگ دوڑ سے بچ جاتے ہیں، جس کے بارے میں عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں وقت صرف ہوتا ہے، یہ پیچیدہ کام ہے اور اس پر کافی روپیہ اور پیسہ خرچ ہوتاہے۔ لوک عدالتیں  فریقین کے درمیان  طویل عرصے سے زیر التوا مقدمات کے بوجھ کو بھی کم کرنے میں مددگار رہتی ہیں۔

****

( م ن  ۔ ا س۔ ت ع )

   (23.11.2020)

U.No. 7479



(Release ID: 1675073) Visitor Counter : 195