وزارت دفاع
انڈمان کے سمندر میں سہ فریقی بحری مشقیں سٹمیکس – 20
Posted On:
22 NOV 2020 10:14AM by PIB Delhi
نئی لّی ، 22 نومبر / بھارتی بحریہ کے ملک میں تیار کردہ اے ایس ڈبلیو کامورتہ اور میزائل بردار کارموک سمیت جنگی جہاز بھارت ، سنگا پور اور تھائی لینڈ کی سہ فریقی بحری مشقیں سٹ میکس - 20 میں شرکت کر رہے ہیں ۔ یہ مشقیں 21 اور 22 نومبر ، 2020 ء کو انڈومان کے سمندر میں کی جارہی ہیں ۔
سٹ میکس کا پہلا ایڈیشن ، جس کی میزبانی بھارتی بحریہ نے کی تھی ، ستمبر ، 2019 ء میں پورٹ بلیئر میں منعقد ہوا تھا ۔ سٹ میکس سیریز کی مشقیں آپسی کارروائی کرنے اور بھارت ، جمہوریہ سنگا پور اور تھائی لینڈ کی بحری افواج کے درمیان بہترین طریقۂ کار کو اپنانے کے لئے کی گئی ہیں ۔ 2020ء کےایڈیشن کی مشقوں کی میزبانی جمہوریہ سنگا پور کی بحریہ کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔
جمہوریہ سنگا پور کی بحریہ ( آر ایس این ) کی نمائندگی فورمی ڈیبل کلاس کےجنگی جہاز ‘ انٹریپڈ ’ اور ‘ اینڈورنس ’ کے ذریعے ، جب کہ آر ٹی این کی طرف سے ‘ چاؤ فرایا ’ کلاس کے جہاز ‘ کرا بوری ’ حصہ لے رہے ہیں ۔
یہ بحری مشقیں کووڈ – 19 وباء کے پیش نظر غیر رابطے والی صرف سمندری مشقوں کے طور پر کی جا رہی ہیں ، جس سے بڑھتے ہوئے تال میل ، ایک دوسرے سے تعاون اور تینوں دوست ملکوں کی بحریاؤں کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا ۔ دو روزہ بحری مشقوں میں تینوں بحری افواج مختلف قسم کی مشقیں کریں گے ، جس میں بحری کارروائیاں ، سطح سے وار کرنے والی مشقیں وغیرہ شامل ہیں ۔
دوست بحری افواج کے درمیان ایک دوسرے پر منحصر کارروائی کو بہتر بنانے کے علاوہ سٹ میکس سیریز کی مشقوں کا مقصد باہمی اعتماد کو مضبوط کرنا اور خطے میں مجموعی بحری سکیورٹی کے لئے مفاہمت اور ضابطوں میں اضافہ کرنا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 7447
(Release ID: 1674901)
Visitor Counter : 227