محنت اور روزگار کی وزارت

مرکزی وزارت محنت نے اہم لیبر اصلاحات کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے پیشہ ورانہ تحفظ، صحت اور کام کرنے کی صورت حال سے متعلق کوڈ 2020 کے تحت مسودہ ضابطوں کو نوٹیفائی کیا


مسودہ ضابطوں کا مقصد تحفظ، صحت اور کام کرنے کے حالات کو سازگار اور طریقہ کار کو آسان بنانا ہے

Posted On: 20 NOV 2020 3:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20 /نومبر 2020 ۔ محنت و روزگار کی مرکزی وزارت نے 19 نومبر 2020 کو پیشہ وارانہ تحفظ، صحت اور کام کی صورت حال سے متعلق کوڈ، 2020 کے تحت حصص داروں سے اعتراضات اور مشورے مدعو کرتے ہوئے مسودہ ضابطوں کو نوٹیفائی کیا ہے۔ اس طرح کے اعتراضات اور مشوروں کو مسودہ ضابطوں کو نوٹیفائی کئے جانے کی تاریخ سے 45 دنوں کے اندر پیش کیا جانا ضروری ہے۔

2. ڈوک ورکرس، بلڈنگ یا دیگر کنسٹرکشن ورکرس، مائنس ورکرس، انٹر- اسٹیٹ مائیگرینٹ ورکرس، کنٹریکٹ لیبر، ورکنگ جنرلسٹ، آڈیو- ویزول ورکرس اور سیلس پرموشن ایمپلائیز کے تحفظ، صحت اور کام کاج کی صورت حال سےس متعلق پیشہ وارانہ تحفظ، صحت اور کام کرنے کی صورت حال سے متعلق کوڈ 2020 کے التزامات کے نفاذ کے لئے مسودہ ضابطے دستیاب کرائے گئے ہیں۔ مسودہ ضابطوں کی نمایاں خصوصیات کچھ اس طرح ہیں:

  1. ضابطوں کے نفاذ کے تین مہینے کے اندر کسی بھی ادارے کے ہر ایک ملازم کو عہدہ، ہنرمندی کا زمرہ، تنخواہ، اعلیٰ تنخواہ / اعلیٰ عہدہ حاصل کرنے کے لئے مقررہ فارمیٹ میں تقرری نامہ۔ نئے ضابطوں کے مطابق کسی بھی ملازم کو کسی بھی ادارے میں اس وقت تک تقرری نہیں دی جائے گی جب تک کہ اسے تقرری نامہ جاری نہیں کیا جاتا ہے۔
  2. آجر کے ذریعے کارخانے، ڈوک، کان اور بلڈنگ یا دیگر تعمیراتی کام سے وابستہ ہر ایک مزدور کی مفت صحت جانچ کی جانی ہے، جس نے 45 سال کی عمر مکمل کرلی ہے۔
  3. ادھر اُدھر کا سفر کرنے کے لئے سال میں ایک بار سفری بھتے کے تعلق سے ضابطوں اور پابند وقت طریقے سے اپنی تشاویش اور شکایات کے تدارک کے لئے بین ریاستی مہاجر ورکروں کے لئے ٹال فری نمبر کا بھی التزام کیا گیا ہے۔
  4. ایک ادارے کے لئے سنگل الیکٹرانک رجسٹریشن ، لائسنس اور سالانہ انٹیگریٹڈ ریٹرن۔
  5. فی الحال لائسنسنگ کی بنیاد پر ورک آرڈر کے خلاف پانچ برسوں کے لئے ایک سے زیادہ ریاستوں میں کانٹریکٹ مزدوروں کی سپلائی یا انگیجمنٹ کے لئے ایک آل انڈیا سنگل لائسنس دیا گیا ہے۔
  6. کسی ادارے کی اہم سرگرمیوں کے لئے کانٹریکٹ لیبر کے روزگار پر روک لگانے کے ضابطے اور کور کی درجہ بندی اور نان- کور سرگرمیوں کو پیشہ وارانہ تحفظ، صحت اور ورکنگ کنڈیشنز کوڈ 2020 میں رکھا گیا ہے۔
  7. کانٹریکٹ لیبر کی تنخواہ کی ادائیگی (اے) ٹھیکے دار مزدوری کی مدت طے کرے گا اور مزدوری کی مدت ایک ماہ سے زیادہ نہیں ہوگی۔ (بی) ایک ادارے میں یا کنٹریکٹر کے ذریعے کنٹریکٹ لیبر کی شکل میں ملازمت پر رکھے گئے ہر شخص کی مزدوری کی ادائیگی مزدوری کی مدت سے آخری دن کے بعد ساتویں دن کے اختتام کے پہلے کی جائے گی۔ (سی) مزدوری صرف بینک ٹرانسفر یا الیکٹرانک موڈ میں دی جائے گی۔
  8. پانچ سو یا اس سے زیادہ مزدوروں کو روزگار دینے والے ہر ادارے کے لئے حفاظتی کمیٹیوں کی تشکیل لازمی بنائی گئی ہے، تاکہ مزدوروں کو پیشہ وارانہ تحفظ اور صحت سے متعلق امور پر ان کی تشاویش کی نمائندگی کرنے کے لئے ایک موقع فراہم کیا جاسکے اور  حفاظتی کمیٹیوں کی تشکیل اور کاموں کے لئے ضابطے دیے گئے ہیں۔
  9. سبھی طرح کے کاموں کے لئے خواتین ایمپلائمنٹ کے تحفظ سے متعلق ضابطے  ان کی رضامندی سے صبح 6 سے پہلے اور شام 7 بجے کے بعد کے بنائے گئے ہیں۔
  10. کبھی بھی دن اوور ٹائم کی گنتی میں 15 سے 30 منٹ کے درمیان کے ایک گھنٹے کے ایک جزو کو 30 منٹ کی شکل میں گنا جائے گا۔فی الحال 30 منٹ سے کم کے وقت کو بغیر اوور ٹائم کے گنا جاتا ہے۔
  11. کانوں سے متعلق ضابطوں کو بھی آسان اور پیشہ وارانہ تحفظ، صحت اور ورکنگ کنڈیشن سے متعلق ضابطوں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔
  12. اس طرح مسودہ ضابطوں کا مقصد اداروں میں تحفظ، صحت اور کام کرنے کے حالات کو بہتر بنانا، پروسیجر اور پروٹوکول کو آسان بنانا، رجسٹروں کے الیکٹرانک موڈ کو برقرار رکھنا، ریٹرن درج کرنا اور اس طرح محفوظ، صحت مند اور باوقار ورکنگ کنڈیشنز کو یقینی بنانا  ہے۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7409

20.11.2020



(Release ID: 1674609) Visitor Counter : 189