زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مائیکرو سینچائی فنڈ (ایم آئی ایف) کی جانب سے  سود میں رعایت والے قرضے  کا اجراء

Posted On: 20 NOV 2020 11:46AM by PIB Delhi

نئی دہلی،20؍نومبر: این اے بی اے آر ڈی  کے ساتھ وضع کردہ  مائیکرو سینچائی فنڈ (ایم آئی ایف) 5000 کروڑ روپے کے مجموعی فنڈ کے ساتھ  20-2019  میں فعال بنایا گیا تھا۔ اس فنڈ کا مقصد ریاستوں کو چھوٹے پیمانے کی سینچائیوں کے پروجیکٹوں  کو توسیع دینے کے لئے ،سود میں رعایت والا   قرضہ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے، جنہیں خصوصی اور  اختراعی پروجیکٹوں کو شروع کرکے اور  چھوٹے سینچائی نظاموں کی تنصیب کے لئے، کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنے والے ،پی ایم کے ایس وائی – پر ڈراپ مور کروپ(ہر بوند پر زیادہ فصل)، کے تحت دستیاب گنجائشوں سے بالا تر چھوٹے سینچائی کے لئے،  ترغیبات  بھی  فراہم کرنا ہے۔

ایم آئی ایف کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے  3971.31 کروڑ روپے  کے قرضے کے لئے پروجیکٹوں کو منظوری دے دی ہے، جس میں گجرات کے لئے 764.13 کروڑ روپے ، تمل ناڈو کے لئے 1357.93 کروڑ روپے ، آندھرا پردیش کے لئے 616.13 کروڑ روپے،  مغربی بنگال کے لئے 276.55 کروڑ روپے ، ہریانہ کے لئے 790.94 کروڑ روپے ، پنجاب کے لئے 150.00 کروڑ روپے اور  اتراکھنڈ کے لئے 15.63 کروڑ روپے شامل ہیں۔

این اے بی اے آر ڈی نے ، ہریانہ، تمل ناڈو اور گجرات  کے قرضوں کو  جاری کردیا ہے۔ اس طرح سے 1754.60  کروڑ روپے کی  مجموعی  رقم  ابھی  تک ریلیز کی جاچکی ہے، جس میں آندھرا پردیش کو 616.13  کروڑ روپے، تمل ناڈو  کو 937.47 کروڑ روپے، ہریانہ کو 21.57 کروڑ روپے اور  گجرات کے لئے 179.43 کروڑ روپے شامل ہیں۔

***************

(م ن- ا ع- ق ر)

(20-11-2020)

U-7390



(Release ID: 1674307) Visitor Counter : 244