وزارت اطلاعات ونشریات

مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے ای-بُک ‘دی ریپبلکن ایتھک والیومIII’ اور ‘لوک تنتر کے سور’کا اجراء کیا

Posted On: 19 NOV 2020 5:42PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج دو کتابوں ‘دی ریپبلکن ایتھک والیومIII’ اور‘لوک تنتر کے سور’کے ای-بُک ورژن کا اجراء کیا۔

اس موقع پر حاضرین کے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ صدر جمہوریہ ہند نے مختلف مواقع پر متعدد موضوعات پر نہایت حوصلہ افزا تقریریں کی ہیں۔ اس کتاب میں شامل تمام تقاریر اس ملک کی خود اعتمادی کو ظاہر کرتی ہیں۔اس  کتاب  میں ان تقاریر کو شائع کیا گیا ہے، جو ہندوستان کی کووڈ-19 کے خلاف لڑائی کے دوران کی گئیں۔اس مہلک وباء کے خلاف ہندوستان میں دیگر ملکوں کے مقابلے میں اپنے حدود کو مؤثر طریقے سے محفوظ رکھا ہے۔ یہ کتاب ان تمام کوششوں کی نشان دہی کرتی ہے۔

اس کتاب کی ہارڈ کاپی کا اجراء وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کیا تھا۔ اس موقع پر جناب سنگھ نے کہا تھا کہ کتاب میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے دل کی گہرائیوں سے جو افکار و خیالات ظاہر کئے ہیں ، انہیں جگہ دی گئی ہے۔

یہ کتاب سبھی بڑے ای-کامرس پلیٹ فارم دستیاب ہے۔

کتاب کے بارے میں:

دی ریپبلکن ایتھک، والیومIII، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کی مدت کار کے تیسرے برس میں مختلف مواقع پر کی گئی تقریروں کا مجموعہ ہے۔

یہ کتاب8؍ابواب پر مشتمل ہے۔ اس جلد میں شامل 57 تقریریں ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے جناب کووند کے اُفکار و خیالات اور وژن کو بیاں کرتی ہیں۔ہندوستان کی نئی سوچ اور ترقی جس کی جڑیں تاریخی اور  تہذیبی قدروں پر مبنی ہے، اسے جناب کووند نے اپنی تقریروں میں ظاہر کیا ہے۔

انصاف ، مساوات، بھائی چارہ، عدم تشدد، آفاقی یکجہتی، جامع ترقی اور معاشرے کے کمزور طبقات کے لئے خصوصی فکرپر مشتمل ان کے افکار ان کی تقریروں میں ہیں۔اس کتاب میں 21ویں صدی کے ایک خوشحال ہندوستان کے بارے میں ان کا وژن ہے، جو ہندوستان کے ہر ایک شہری کے ذریعے تقویت فراہم کردہ ہے اور جسے ہماری دنیا ایک محفوظ، خوشحال  اور ہرے بھرے مستقبل کی جانب گامزن ہوتی ہے۔

جب دنیا کووڈ-19وباء کے سبب رُک سی گئی تو ایسے میں صدر جمہوریہ کے پاس عوامی خطابات کے کم مواقع تھے۔ ایسے مشکل وقت میں صدر جمہوریہ جناب کووند نے ایک مثال پیش کرتے ہوئے راشٹرپتی بھون کی چہار دیواری سے باہر نہ جانے کا فیصلہ کیا۔راشٹر پتی بھون کے اندر رہتے ہوئے انہوں نے دکھایا کہ کیسے اپنے کام کو ایک جگہ رہ کر بھی فطرت کے ساتھ تال میل بٹھا کر سادگی سے کیا جاسکتا ہے۔

اس کتاب کے ایک خاص حصے میں صدر جمہوریہ ہند نے دو عظیم ہستیوں گوتم بدھ اور مہاتما گاندھی کے پیغامات کی اہمیت کا ذکر کیا ہے۔ خاص طور پر 21ویں صدی میں ان کے افکار و خیالات کی معنویت پر صدر جمہوریہ نے اپنے خیالات  ظاہر کئے ہیں۔ گاندھیائی نظریات میں زبردست یقین رکھنے والے صدر جمہوریہ جناب کووند نے ان کے خیالات کے اخلاقی پہلو  پر بھی بات کی۔جناب کووند کے مطابق گاندھی جی نے مشکل اوقات سے نکلنے کے لئے اخلاقی قوت  انسانیت کو عطا کئے ہیں۔20-2019 ء میں گاندھی جی کے افکار و خیالات زیادہ معنویت کے حامل ہوگئے ہیں، کیونکہ دنیا نے مہاتماگاندھی کی 150ویں سالگرہ منائی ہے۔

یہ تقاریرصدر جمہوریہ ہند کے عالمی نظریہ کو جاننے کا وسیلہ فراہم کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں یہ تقاریر ان  اصولوں اور عقائد کو بھی بیان کرتی ہیں، جن کی اتباع صدر جمہوریہ کرتے ہیں۔

 

********

م ن۔م ع۔ن ع

 (U: 7381)



(Release ID: 1674292) Visitor Counter : 185