وزیراعظم کا دفتر

بھوٹان میں روپے کارڈ کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لئے ورچول تقریب

Posted On: 19 NOV 2020 7:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  19 /نومبر 2020 ۔ روپے کارڈ فیز-II کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بھوٹان کے وزیر اعظم لیون چین ڈاکٹر لوٹے شیرنگ کے ذریعے مشترکہ طور پر آغاز کے لئے 20 نومبر 2020 کو ایک ورچول تقریب منعقد کی جائے گی۔

وزیر اعظم کے اگست 2019 میں  بھوٹان کے سرکاری دورے کے دوران بھارت اور بھوٹان کے وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا تھا۔ بھوٹان میں روپے کارڈ کے پہلے مرحلے کے نفاذ سے بھوٹان کا دورہ کرنے والے بھارتیوں کو پورے بھوٹان میں اے ٹی ایم اور پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) ٹرمینلوں تک رسائی کی سہولت حاصل ہوئی تھی۔ روپے کارڈ کے دوسرے مرحلے سے اب بھوٹان کے کارڈ ہولڈر بھارت میں روپے نیٹورک تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

بھارت اور بھوٹان کے درمیان ایک خصوصی قسم کی شراکت داری ہے جو باہمی سمجھ و احترام پر مبنی ہے، جسے ایک مشترکہ ثقافتی وراثت اور عوام سے عوام کے درمیان مضبوط روابط سے مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7376

 



(Release ID: 1674198) Visitor Counter : 205