وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے این سی سی کی ایک ماہ طویل کنسٹی ٹیوشن ڈے یوتھ کلب کمپین کا افتتاح کیا۔ انھوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آئینی حقوق اور فرائض کے بارے میں آگاہی پیدا کریں کیونکہ یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے سے منسلک ہیں

Posted On: 18 NOV 2020 4:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 نومبر ،          رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج  این سی سی کے ذریعے منعقدہ ایک ماہ طویل ملک گیر کنسٹی ٹیوشن ڈے یوتھ کلب سرگرمیوں کے پروگرام کا نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔ اس پروگرام کا مقصد پورے ملک کے لوگوں میں بھارت کے آئین کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے نوجوانوں کو متحرک کرنا ہے۔

اپنے افتتاح خطاب میں رکشا منتری نے ملک کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آئین کے جذبے کو سمجھیں اور آئین کے آدرشوں کو پورا کرنے کے لیے بے لوث ہوکر کام کریں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا آئین برسوں کے سرگرم صلاح ومشورے اور مذاکرات کے بعد مرتب کیا گیا ہے۔ ہمارے آئین کا ابتدائیہ لفظ ’’ہم‘‘ سے شروع ہوتا ہے۔ اور اس طرح  یہ ہمارے اوپر منحصر ہے کہ ہم کس طرح ملک کو اور اپنے نظام کو آگے لے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم لوگوں کو آئین میں دیئے گئے ان کے حقوق سے واقف کرائیں لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے فرائض سے بھی آگاہ کریں  کیونکہ یہ دونوں یعنی حقوق اور فرائض ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔فرائض پورا کیے بغیر کوئی بھی شخص خواہ وہ مرد ہو یا عورت اپنے حقوق  سے لطف اندوز نہیں ہوسکتا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے لوگوں کو اس بات سے آگاہ کیا جانا چاہیے کہ آئین ، نظم وضبط، کثرت میں وحدت، آزادی،مساوات، اقتدار اعلیٰ اور سماجی یگانگت جیسی اہم اقدار کے ذریعے ان کی زندگی میں رہنمائی کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  ’نیو انڈیا‘ کی تعمیر میں ایسا کرنا ضروری ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ مہاتما گاندھی ، سوامی وویکانند، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور پنڈت دین دیال اپادھیائے جیسے عظیم رہنماؤوں سے فیضان حاصل کرکے ہمیں پورے عزم کے ساتھ آئین کے آدرشوں کی پابندی کرنی چاہیے۔

نوجوانوں کے اموراور کھیل کود کے مرکزی  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔

یہ ایک ماہ طویل مہم ملک کی نوجوانوں کی تنظیموں یعنی نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) دی بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈ، ہندوستان اسکاؤٹس اینڈ گائیڈ ایسوسی ایشن اور ریڈ کراس کے ذریعے 18 نومبر سے 13 دسمبر 2020 تک چلائی جائے گی۔

اس مہم کے خاص مقاصد میں سے عوام  کے مابین بنیادی عقائد اور ہندوستانی آئین کے جذبے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے جن میں آئین  میں دیئے  گئے بنیادی فرائض کے بارے میں آگاہی  ذمے دار اور مفید شہریوں کی خصوصیات، بھارت کے آئین کی اہمیت اجاگر کرنا اور مساوات نیز توثیقی عمل کے سلسلے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پیغام کو پھیلاناہے۔

بائیں سے چوبیس نومبر 2020 تک رضاکار نوجوانوں کے ذریعے خون کا عطیہ دینے والے ایک ملک گیر کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ مہم کے دوران نوجوان لوگ سوشل میڈیا پر  ہیش ٹیگ # اٹس مائی ڈیوٹی (ڈپارٹمنٹ آف جسٹس) اور  # میراکرتبیہ (این سی سی ٹوئیٹر ہینڈل) کو بھی فروغ دیں گے۔آگاہی پیغام ای میل، میسیج اور بینروں کے ذریعے پھیلایا جائے گا۔ مہم میں وہ آگاہی پروگرام  شامل ہوں گے جن کا مقصد فطرت کے تئیں شہریوں کی ذمے داریوں کو اجاگر کرنا  اور گھر نیز پڑوس میں ایک ہفتے کی صفائی مہم چلایا جانا بھی شامل ہے۔

محکمہ دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، نوجوانوں کی امور کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما اور این سی سی کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل راجیو چوپڑا نے بھی ویڈیو کانفرنس سے خطاب کیا۔

Pic3SSI4.jpg

Pic5O78N.jpgPic257FM.jpg

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:7335      


(Release ID: 1673865) Visitor Counter : 238