شہری ہوابازی کی وزارت

کلبُرگی سے ہنڈن تک پہلی براہ راست پرواز کو جھنڈا دکھا کر روانہ کیا گیا


اُڑان کے تحت ابھی تک، 295 روٹس اور 53 ہوائی اڈے، فعال ہوگئے ہیں

Posted On: 18 NOV 2020 1:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18؍نومبر، کرناٹک کے کلبُرگی سے غازی آباد (اترپردیش) کے ہنڈن مطار کے لئے پہلی براہ راست  پرواز کی کارروائی  میں  آج آر سی ایس – اُڑان (علاقائی رابطہ اسکیم – اُڑے دیش کا عام  ناگرک) کے تحت جھنڈا  دکھا کر روانہ کیا گیا۔ شہری  ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے)  اور  ہندوستان کی ہوائی اڈوں کی اتھارٹی کے حکام اس موقع پر موجود تھے۔ کلبُرگی – دہلی (ہنڈن) روٹ کی پروازی  کارروائی کی شروعات  شہری ہوا بازی کی وزارت اور ہندوستان کی ہوائی اڈوں کی اتھارٹی کے اُس عہد  اور ارادے کے مطابق ہے،  جس کا اظہار وہ اُڑان اسکیم کے تحت  ہندوستان میں  بہتر ہوائی رابطے   فراہم کرنے کے لئے کرچکے ہیں۔ ابھی تک  295 روٹس اور 5 ہیلی پورٹس اور  2  آبی ہوائی پٹیوں  سمیت  53 ہوائی اڈوں کو اڑان اسکیم کے تحت فعال بنایا جا چکا ہے۔

گزشتہ برس آر سی ایس – اڑان – 3 نیلامی کے تحت  کلبرگی – ہندن روٹس اسٹار ایئر نامی ہوائی کمپنی کو  سونپا گیا تھا۔ یہ ہوائی کمپنی اس روٹ پر تین پروازیں چلائے گی اور  ان کے لئے 50 نششتوں والے ایمبریئر -145  آرام دہ طیارے تعینات کرے گی۔ یہ ’’ اڑان‘‘ کے تحت اس وقت 15 روٹس کو  کنکٹ کرتی ہے اور  کلبرگی – ہنڈن روٹس کے اضافے کے ساتھ اسٹار ایئر کے لئے، آر سی ایس -  اڑان کے تحت  16 روٹس ہوجائیں گے۔

نئی دہلی سے 30 کلو میٹر  سے بھی  کم کی دوری پر واقع ہنڈن ہوائی اڈہ بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) سے تعلق رکھتا ہے اور  اس میں نیا  شہری حصہ بنانے کے لئے ہندوستان کی ہوائی اڈوں کی اتھارٹی کو زمین فراہم کی گئی تھی۔ بھارتی فضائیہ نے اڑا ن اسکیم کے تحت شہری پروازوں  کے لئے اس ائیربیس کے استعمال کے لئے ضروری اجازت فراہم کردی۔ اسی طرح کلبرگی ہوائی اڈے کو بھی ،  جو کہ کلبرگی شہر سے  13.8 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، اڑان کے تحت فعال  بنایا گیا ہے تاکہ ملک کے دوسرے  اور تیسرے درجے کے شہروں کی ہوائی رابطگی کو  بڑھا یا جاسکے۔ کلبرگی اپنی ثقافت کے لئے معروف ہے اور وہاں بدھ وہار، سرانا بساویشورا مندر ، خواجہ بندہ نواز  درگا اور  گلبرگہ قلعے سمیت  سیاحوں کے لئے ایک منزل ہے۔ اب یہ بھی پہلی مرتبہ براہ راست پرواز سے  ہندوستان کی راجدھانی نئی دہلی سے جڑ گیا ہے ۔ اس سے خطے کی تجارت اور سیاحت کو  فروغ دینے میں وسیع مدد ملے گی۔

ابھی تک عام کو کلبرگی سے ہنڈن تک سفر کرنے میں بہت زیادہ  پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ دونوں شہروں کے درمیان براہ راست پرواز کی عدم دستیابی کے باعث  لوگوں کو یا تو سڑک کے ذریعے سفر کرنا پڑتا تھا یا پھر انہیں ریل کا سفر چننا پڑتا تھا اور  1600 کلو میٹر  کے فاصلے کو طے کرنے کے لئے 25 سے زیادہ  گھنٹے لگ جاتے تھے۔ اب وہ براہ راست پرواز پکڑ سکتے ہیں اور  صرف  دو گھنٹے 20 منٹ میں ہی  اس  طویل فاصلے کے سفر کو پورا کرسکتے ہیں۔ بہت سے افراد ان دونوں شہروں کے درمیان ذاتی نیز  پیشہ ورانہ مقاصد کے لئے اکثر سفر کرتے ہیں۔ بیجا پور ، سولہ پور ، بیدر،  عثمان آباد، لاتور،  یدگیر، رنگا ریڈی ، میدک کے عوام کو بھی  کلبرگی – ہنڈن روٹ پر پرواز چلنے سے براہ راست استفادہ ہوگا۔

پرواز کا جدول درج ذیل دیا گیا ہے:

 

 

مقام آغاز

منزل

 روانگی

آمد

 فلائٹ ٹائپ

فریکونسی

کلبُرگی

ہنڈن  (دہلی)

10:20

12:40

نان - اسٹاپ

منگل،  بدھ،  ہفتہ

ہنڈن  (دہلی)

کلبُرگی

13:10

15:30

نان - اسٹاپ

منگل،  بدھ،  ہفتہ

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن- ا ع- ق ر)

U-7329


(Release ID: 1673720) Visitor Counter : 211