قانون اور انصاف کی وزارت

صدر جمہوریہ نے 28 ایڈیشنل ججوں کی الہ آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے طور پر تقرری کی

Posted On: 17 NOV 2020 5:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17 /نومبر 2020 ۔ صدر جمہوریہ ہند نے آئین ہند کی دفعہ 217 کی شق (1) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جسٹس جناب پرکاش پاڈیا، جناب آلوک ماتھر، جناب پنکج بھاٹیا، جناب سوربھ لوانیا، جناب وویک ورما، جناب سنجے کمار سنگھ، پیوش اگروال، جناب اوربھ شیام شمشیری، جسپریت سنگھ، راجیو سنگھ، محترمہ منجو رانی چوہان، کرونیش سنگھ پوار، ڈاکٹر یوگیندر کمار سریواستو، منیش ماتھر، روہت رنجن اگروال، رام کرشن گوتم، امیش کمار، پردیپ کمار سریواستو، انل کمار-9، راجیندر کمار- 6، محمد فیض عالم خان، وکاس کنور سریواستو، وریندر کمار سریواستو، سریش کمار گپتا، محترمہ گھنڈی کوٹا سری دیوی، نریندر کمار جوہاری، راج بیر سنگھ اور اجیت سنگھ، جو الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج ہیں، کو اپنے عہدے کی ذمے داری سنبھالنے کی تاریخ سے الہ آباد ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ انصاف کی جانب سے آج (17 نومبر 2020) کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جناب جسٹس پرکاش پاڈیا، بی اے، ایل ایل بی، کی پیدائش 10 مارچ 1965 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے 2 فروری 1989 کو ایک وکیل کے طور پر اندراج کرایا۔ انھوں نے سول، آئینی، کمپنی اور سروس معاملات میں الہ آباد ہائی کورٹ میں 28 برسوں تک پریکٹس کی۔ انھیں کارپوریشن اور ایجوکیشن سے متعلق امور میں اختصاص حاصل ہے۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس آلوک ماتھر، بی ایس (آنرز) کیمسٹری، ایل ایل بی، کی پیدائش 16 نومبر 1964 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے 6 اکتوبر 1989 کو وکیل کے طور پر اپنا اندراج کرایا۔ انھوں نے سول، آئینی، ٹیکسیشن، لیبر اور سروس سے متعلق معاملات میں 28 برسوں تک الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ میں پریکٹس کی، انھیں آئینی اور ٹیکسیشن سے متعلق امور میں اختصاص حاصل ہے۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس پنکج بھاٹیا، بی ایس سی، ایل ایل بی، کی پیدائش 15 ستمبر 1966 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے 9 دسمبر 1989 کو ایک وکیل کے طور پر اپنا اندراج کرایا۔ انھوں نے سوال، آئینی، ٹیکسیشن اور سروس امور میں 27 برسوں تک (18 سال الہ آباد ہائی کورٹ میں اور 9 سال سپریم کورٹ میں) پریکٹس کی، انھیں بالواسطہ ٹیکسوں کے معاملات میں اختصاص حاصل ہے۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس سوربھ لوانیا، بی اے، ایل ایل بی، ایم ایل پی ایم، کی پیدائش 17 اپریل 1966 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے ایک وکیل کے طور پر 22 اپریل 1990 کو اپنا اندراج کرایا۔ انھوں نے سول، سروس اور آئینی امور میں ہائی کورٹ اور سب آرڈنیٹ عدالتوں میں 26 سال تک پریکٹس کی، انھیں سول، سروس اور آئینی امور میں اختصاص حاصل ہے۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس وویک ورما، بی ایس سی (بایولوجی)، ایل ایل بی، کی پیدائش 29 دسمبر 1969 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے ایک وکیل کے طور پر 4 ستمبر 1992 کو اپنا اندراج کرایا۔ انھوں نے آئینی، تعلیمی، سروس اور لوکل باڈیز سے متعلق معاملات میں الہ آباد ہائی کورٹ میں 25 برسوں تک پریکٹس کی، انھیں تعلیمی، لوکل باڈیز اور سروس سے متعلق امور میں اختصاص حاصل ہے۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس سنجے کمار سنگھ، بی ایس سی، ایل ایل بی، کی پیدائش 21 جنوری 1969 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے ایک وکیل کے طور پر 9 مئی 1993 کو اپنا اندراج کرایا۔ انھوں نے فوجداری، دیوانی، سروس، تعلیم اور دیگر رِٹ جیوسڈکشن سے متعلق امور میں 24 برسوں تک الہ آباد ہائی کورٹ میں پریکٹس کی، انھیں اقتصادی جرائم اور منشیات سے متعلق فوجداری معاملات میں اختصاص حاصل ہے۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس پیوش اگروال، بی کام، ایل ایل بی، کی پیدائش 6 نومبر 1971 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے ایک وکیل کے طور پر 28 اگست 1993 کو اپنا اندراج کرایا۔ انھوں نے ٹیکسیشن، کمپنی اور آئینی امور میں الہ آباد ہائی کورٹ میں 24 برسوں تک پریکٹس کی، انھیں ٹیکسیشن سے متعلق امور میں اختصاص حاصل ہے۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس سوربھ شیام شمشیری، بی ایس سی، ایل ایل بی، کی پیدائش 4 فروری 1969 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے ایک وکیل کے طور پر 20 نومبر 1994 کو اپنا اندراج کرایا۔ انھوں نے دیوانی، فوجداری، آئینی، لیبر، سروس، ثالثی اور بجلی سے متعلق امور میں الہ آباد ہائی کورٹ میں 22 برسوں تک پریکٹس کی، انھیں آئینی، دیوانی، فوجداری، ثالثی اور سروس سے متعلق امور میں اختصاص حاصل ہے۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس جسپریت سنگھ، بی کام، ایل ایل بی، کی پیدائش 29 اگست 1971 کو ہوئی۔ انھوں نے ایک وکیل کے طور پر 21 دسمبر 1994 کو اپنا اندراج کرایا۔ انھوں نے دیوانی، آئینی، ٹیکسیشن اور کمپنی امور میں 23 برسوں تک الہ آباد ہائی کورٹ میں پریکٹس کی، انھیں دیوانی معاملات میں اختصاص حاصل ہے۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس راجیو سنگھ، بی ایس سی، ایل ایل بی، کی پیدائش 3 اپریل 1968 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے ایک وکیل کے طور پر 15 جنوری 1995 کو اپنا اندراج کرایا۔ انھوں نے فوجداری، آئینی، دیوانی، لیبر، کمپنی اور سروس امور میں 22 برسوں تک لکھنؤ ہائی کورٹ، سی اے ٹی، یوپی اسٹیٹ پبلک ٹرائیبونل، ڈیبٹ ریکوری ٹرائیبونل میں پریکٹس کی، انھیں فوجداری، آئینی اور سروس امور میں اختصاص حاصل ہے۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

محترمہ جسٹس منجو رانی چوہان، ایم اے، ایل ایل بی، کی پیدائش 29 اگست 1966 کو ہوئی تھی۔  انھوں نے ایک وکیل کے طور پر 26 نومبر 1995 کو اپنا اندراج کرایا۔ انھوں نے دیوانی، فوجداری اور سروس امور میں 22 برسوں تک الہ آباد ہائی کورٹ میں پریکٹس کی، انھیں سروس امور میں اختصاص حاصل ہے۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس کرونیش سنگھ پوار، بی اے، ایل ایل بی، کی پیدائش 19 مئی 1971 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے ایک وکیل کے طور پر 5 فروری 1996 کو اپنا اندراج کرایا۔ انھوں نے دیوانی، سروس، فوجداری اور آئینی امور میں 21 برسوں تک الہ آباد ہائی کورٹ میں پریکٹس کی، انھیں سروس امور، کوآپریٹیو سوسائٹیز، چینی صنعتوں کے متعلق قوانین میں اختصاص حاصل ہے۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

ڈاکٹر جسٹس یوگیندر کمار سریواستو، ایم ایس سی، ڈی فل، ایل ایل بی، کی پیدائش 30 دسمبر 1965 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے ایک وکیل کے طور پر 27 مئی 1996 کو اپنا اندراج کرایا۔ انھوں نے دیوانی، فوجداری، کمپنی، آئینی، لیبر، سروس، ریوینیو اور ایکسائز سے متعلق امور میں 21 برسوں تک الہ آباد ہائی کورٹ میں پریکٹس کی، انھیں دیوانی، آئینی، سروس، کمپنی امور، لیبر اور صنعتی قوانین میں اختصاص حاصل ہے۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس منیش ماتھر، بی کام، ایل ایل بی، کی پیدائش 9 جون 1972 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے ایک وکیل کے طور پر 27 دسمبر 1996 کو اپنا اندراج کرایا۔ انھوں نے دیوانی، فوجداری، آئینی، لیبر اور سروس امور میں 20 برسوں تک الہ آباد ہائی کورٹ میں پریکٹس کی، انھیں دیوانی اور سروس امور میں اختصاص حاصل ہے۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس روہت رنجن اگروال، بی اے، ایل ایل بی، کی پیدائش 5 جولائی 1971 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے ایک وکیل کے طور پر 20 نومبر 1997 کو اپنا اندراج کرایا۔ انھوں نے دیوانی، فوجداری، آئینی، ٹیکسیشن، لیبر، کمپنی اور سروس امور میں 20 برسوں تک پریکٹس کی، انھیں دیوانی، ٹیکس اور کمپنی امور میں اختصاص حاصل ہے۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس رام کرشن گوتم، بی ایس سی، ایل ایل بی، کی پیدائش 15 جون 1960 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے 8 اگست 1985 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی۔ انھوں نے جوڈیشیل افسر کے طور پر مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس امیش کمار، بی اے، ایل ایل بی، کی پیدائش 8جولائی 1960 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے 5 اگست 1985 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی۔ انھوں نے جوڈیشیل افسر کے طور پر مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس پردیپ کمار سریواستو، بی اے، ایل ایل بی، ایل ایل ایم، کی پیدائش 30 ستمبر 1959 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے جوڈیشیل افسر کے طور پر مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس انل کمار-9، بی ایس سی، ایل ایل بی، کی پیدائش 31 مئی 1959 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے یکم اگست 1986 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی۔ انھوں نے جوڈیشیل افسر کے طور پر مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس راجیندر کمار-4، بی اے، ایل ایل بی، کی پیدائش یکم جولائی  1962 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے 13 جون 2005 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی۔ انھوں نے جوڈیشیل افسر کے طور پر مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس محمد فیض عالم خان، بی کام (آنرز)، ایل ایل بی، کی پیدائش 26 جنوری 1963 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے 13 جون 2005 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی۔ انھوں نے جوڈیشیل افسر کے طور پر مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس وکاس کنور سریواستو، بی اے، ایل ایل بی، ایل ایل ایم، کی پیدائش 28 جون  1960 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے 17 جون 2005 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی۔ انھوں نے جوڈیشیل افسر کے طور پر مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس وریندر کمار سریواستو، بی ایس سی، ایل ایل بی، کی پیدائش یکم جنوری 1962 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے 26 اکتوبر 1984 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی۔ انھوں نے جوڈیشیل افسر کے طور پر مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس سریش کمار گپتا، بی ایس سی، ایل ایل بی، کی پیدائش 21 جون 1961 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے 18 جون 2005 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی۔ انھوں نے جوڈیشیل افسر کے طور پر مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس گھنڈی کوٹا سری دیوی، بی ایس سی، ایل ایل بی، کی پیدائش 21 جون 1961 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے 30 ستمبر 2005 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی۔ انھوں نے جوڈیشیل افسر کے طور پر مختلف عہدوں پر کام کیا۔ انھیں 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا اور انھیں 15 مئی 2019 کو تلنگانہ ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس نریندر کمار جوہاری، بی ایس سی، ایل ایل بی، کی پیدائش 20 اکتوبر 1962 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے 10 جون 2005 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی۔ انھوں نے جوڈیشیل افسر کے طور پر مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس راج بیر سنگھ، بی ایس سی، ایل ایل بی، ایل ایل ایم، کی پیدائش 6 دسمبر 1964 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے 26 جولائی 2005 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی۔ انھوں نے جوڈیشیل افسر کے طور پر مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

جناب جسٹس اجیت سنگھ، بی ایس سی، ایل ایل بی، کی پیدائش 30 مارچ 1961 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے 13 جون 2005 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی۔ انھوں نے جوڈیشیل افسر کے طور پر مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ 22 نومبر 2018 کو 2 سال کی مدت کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی موجودہ مدت کار 21 نومبر 2020 کو ختم ہوگی۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7308

17.11.2020



(Release ID: 1673622) Visitor Counter : 172