محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے ای پی ایس پیشن یافتگان کی طرف سے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے کئی متبادل راستے فراہم کیے ہیں

Posted On: 16 NOV 2020 3:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 نومبر ،       ایمپلائیز پنشن اسکیم 1995 (ای پی ایس،95) کے تمام پنشن پانے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پنشن حاصل کرنے کے لیے ہر سال جیون پرمان پتر(جے پی پی)/ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) جمع کرائیں۔ وبائی بیماری کووڈ-19 کے  پس منظر میں ایمپلائیز پرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے  ای پی ایس پنش یافتگان کے لیے  اپنے گھر کے قریب یا اپنے گھر پر اپنے ڈی ایل سی جمع کرانے کے لیے کئی متبادل طریقوں کی سہولت فراہم کی ہے۔ ان تمام طریقوں / ایجنسیوں کے ذریعے جمع کرائے جانے والے جے پی پی  یکساں طور پر صحیح ہیں۔

ای پی ایف او کے 135 علاقائی دفاتر  اور 117 ضلع دفاتر کے علاوہ ای پی ایس پنشن یافتگان اب اپنے ڈی ایل سی  بینک کی اس برانچ میں داخل کرسکتے ہیں جہاں سے وہ پنشن پاتے ہیں  اور قریب قریب ڈاک خانے میں بھی جمع کراسکتے ہیں۔ ڈی ایل سی کو 3.65 لاکھ کامن سروس سینٹروں (سی ایس سی) کے قومی سطح کے نیٹ ورک کے ذریعے بھی جمع کرایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایس پی ایس کے پنشن یافتگان اپنے ڈی ایل سی  کو امنگ ایپ کا استعمال کرکے جمع کراسکتے ہیں۔

حال ہی میں انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) نے  پنشروں نے کے لیے گھر پر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی شروعات کی ہے۔ ایس پی ایس پنشن یافتگان معمولی سی فیس ادا کرکے اپنے گھر تک ڈی ایل سی خدمات حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواست کرسکتے ہیں۔ قریب ترین ڈاکخانے کا ڈاکیہ  پنشن یافتہ کے گھر جائے گا اور گھر پر ہی ڈی ایل سی جمع کرانے کا عمل مکمل کرے گا۔

تازہ رہنما خطوط کے مطابق ای پی ایس پنشن یافتگان اپنی سہولت کے مطابق سال میں کسی بھی وقت اپنے ڈی ایل سی جمع کراسکتے ہیں، یہ لائف سرٹیفکیٹ ڈی ایل سی جمع کرانے کے ایک سال کے اندر قابل عمل رہے گا۔جن پنشن یافتگان کو 2020 میں پنشن پیمنس آرڈر (پی پی او) جاری کیا گیا ہے انھیں اب ایک سال مکمل ہونے تک جے پی پی اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس سے پہلے تمام ای پی ایس پنشن یافتگان کو اپنے ڈی ایل سی نومبر کے مہینے میں جمع کرانے پڑتے تھے۔ اس کی وجہ سے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے سلسلے میں پنشن یافتگان کو لمبی لمبی لائنوں میں لگنا پڑتا تھا۔پنشن یافتگان کی مدد کے لیے اٹھائے جانے والے قدم نے ای پی ایس پنشن یافتگان کو رکاوٹ سے پاک سماجی تحفظ فراہم کیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے معمر شہریوں کو شدید بیماری کا خطرہ زیادہ لاحق رہتا ہے۔ کووڈ-19 وبائی بیماری کے مشکل وقت میں ای پی ایف او پنشن یافتگان کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ   ان کے گھروں پر خدمات فراہم کرکے بر وقت پنشن ادا  کیے جانے کو یقینی بنا رہا ہے۔ ان اقدامات سے تقریباً67 لاکھ ای پی ایف پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا جن میں قریب قریب 21 لاکھ  افراد ایسے ہیں جن کی بیویاں / شوہر مرچکے ہیں یا وہ بچے ہیں یا وہ یتیم پنشن یافتگان ہیں۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:7282      


(Release ID: 1673302) Visitor Counter : 223