صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں سرگرم کیسوں کی تعداد مزید کم ہوکر 4.8 لاکھ رہ گئی
روزانہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسوں سے آگے بڑھ گئی ہے اور اس طرح صحتیابی کی شرح 83 فیصد سے زیادہ ہوگئی
Posted On:
14 NOV 2020 11:32AM by PIB Delhi
نئی دہلی،14 نومبر ، مسلسل چوتھے دن سرگرم کیسوں کی تعداد پانچ لاکھ سے کم رہنے کے سبب بھارت میں سرگرم کیسوں کی تعداد آج کم ہوکر 480719 رہ گئی ہے۔ کل مثبت کیسوں کے مقابلے میں سرگرم کیسوں کی تعداد مزید کم ہوکر 5.48 فیصد ہو گئی ہے۔
نئے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد روزانہ نئے کیسوں سے زیادہ ہونے کا رجحان برابر جاری ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 44684 نئے کیس درج کیے گئے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 47992 رہی۔
نئے کیسوں کی تعداد کم ہونے کا سلسلہ برابر جاری ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں نے کووڈ-19 کے سلسلے میں اقدامات کئے ہیں اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں نے گھیرا بندی کا مؤثر بندوبست کیا ہے۔ اور ایسا مرکزی حکومت کے رہنما خطوط کی پابندی کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ پچھلے پانچ ہفتوں کے دوران نئے کیسوں کی تعداد اوسطاً گھٹتی ہوئی تعداد کو ظاہر کرتی ہے۔
اس رجحان کی وجہ سے صحتیابی کی شرح آج 93 فیصد سے آگے نکل گئی ہے۔ مجموعی قومی شرح 93.05 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 8163572 ہے۔ صحتیاب ہونے وا لوں اور سرگرم کیسوں کے درمیان فرق میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت یہ 7682853 ہے۔
نئے صحتیاب ہونے والے افراد میں 75.38 فیصد کا تعلق دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔
دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 6498 ا فراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں صحتیاب ہونے وا لوں کی تعداد 6201 ، جبکہ مہاراشٹر میں یہ تعداد 4543 ہے۔
نئے کیسوں میں سے 76.38 فیصد کا تعلق دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔
دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 7802 نئے کیس درج کیے گئے جو کہ سب سے زیادہ ہیں۔ کیرالہ میں نئے کیسوں کی تعداد 5804 رہی جبکہ 4132 نئے کیسوں کے ساتھ مہاراشٹر تیسرے نمبر پر رہا۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 520 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ان میں سے 78.23 فیصد کا تعلق دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔
جن نئی ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے ان میں 24.4 فیصد کا تعلق مہاراشٹر سے ہے جہاں 127 اموات ہوئی ہیں۔ دہلی اور مغربی بنگال میں بالترتیب 91 اور 51 نئی اموات ہوئی ہیں۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:7235
(Release ID: 1672890)
Visitor Counter : 158