وزارت آیوش
وزیراعظم، 13 نومبر کو پانچویں آیوروید دیوس پر، دو آیوروید ادارے ملک کو وقف کریں گے
Posted On:
12 NOV 2020 11:31AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 12، نومبر 2020 / وزیراعظم جناب نریندر مودی 13 نومبر کو پانچویں آیوروید دیوس پر دو آیوروید ادارے ملک کو وقف کریں گے۔ ان اداروں کے نام ہیں، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ اِن آیوروید (آئی پی آر اے)، جام نگر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ( این آئی اے)، جے پور۔ دونوں ادارے ملک میں آیوروید کے اہم ادارے ہیں۔ اول الذکر کو پارلیمنٹ کے ایک قانون کے ذریعے قومی اہمیت کے ادارے (آئی این آئی) کا درجہ دیا گیا ہے اور آخر الذکر کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) کے ذریعے ڈیمڈ یونیورسٹی کے ادارے کا درجہ دیا گیا ہے۔
وزارت آیوش 2016 سے ہی دھن ونتری جینتی (دھن تیرس) کے موقع پر ہر سال ‘آیوروید دیوس’ مناتی آرہی ہے۔ اس سال اسے 13 نومبر کو منایا جائے گا۔
کووڈ – 19 کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے آیوروید دیوس 2020 کو عام طور سے قومی اور بین الاقوامی سطحوں پر ورچوئل پلیٹ فارم پر منایا جارہا ہے۔ درج بالا دونوں اداروں کو وزیراعظم کے ذریعے ملک کو وقف کرنے کی تقریب 13 نومبر کو صبح ساڑھے دس بجے سے https://pmevents.ncog.gov.in مائی گو (MyGov) پلیٹ فارم پر نشر کیا جائے گا۔ وزارت آیوش نے تمام افراد کو مائی گو پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کے ذریعے اس تقریب میں شریک ہونے کی دعوت دی ہے۔
آئی ٹی آر اے، جام نگر: حال ہی میں پارلیمنٹ کے ایک قانون کے ذریعے بنایا گیا ادارہ، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ اِن آیوروید (آئی ٹی آر اے) طبی نگہداشت کے ایک ورلڈ کلاس ادارے کے طور پر ابھرنے والا ہے۔ آئی ٹی آر اے میں 12 شعبے ، تین معالجاتی تجربہ گاہیں اور تین تحقیقی تجربہ گاہیں ہیں۔ یہ روایتی دواؤں کے تحقیقی کام کی رہنمائی بھی کرر ہا ہے اور فی الحال یہاں پر 33 ریسرچ پروجیکٹ چل رہے ہیں۔ آئی ٹی آر اے کو گجرات آیوروید یونیورسٹی کیمپس ، جام نگر میں آیوروید کے چار اداروں کو ملا کر ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ آیوش سیکٹر کا پہلا ادارہ ہے، جسے قومی اہمیت کے ادارہ (آئی این آئی) کا درجہ دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے آئی ٹی آر اے کو آیوروید کی تعلیم میں معیار کی جدید کاری کی خود مختاری حاصل ہوگی اور یہ جدید ، بین الاقوامی معیاروں کے مطابق کورسز پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ آیوروید کو عصری تقاضوں کے مواقف بھی بنائے گا۔
این آئی اے، جے پور: قومی طور پر مشہور آیور وید کے ادارے ، این آئی اے کو ڈیمڈ یونیورسٹی (ڈی نووو کیٹیگری) کا درجہ دیا گیا ہے۔ 175 سال کی وراثت کے گواہ این آئی اے نے گزشتہ چند دہائیوں میں آیوروید کے تحفظ ، فروغ اور پیش رفت میں نمایاں خدمات ادا کی ہیں۔ فی الحال این آئی اے میں 14 شعبے ہیں۔ اس ادارے میں طلباء اور اساتذہ کے درمیان توازن بہت اچھا ہے۔ 20-2019 کے دوران یہاں پر طلباء کی کُل تعداد 955 اور اساتذہ کی تعداد 75 تھی۔ یہاں پر آیوروید کے متعدد کورس چلائے جاتے ہیں، جو سرٹیفکٹ سے پی ایچ ڈی کی سطح تک کے ہیں۔ جدید ترین لیب کی سہولیات کے ساتھ این آئی اے تحقیقی سرگرمیوں کو انجام دینے میں بھی پیش پیش رہا ہے۔ فی الحال یہاں پر 54 تحقیقی پروجیکٹ چل رہے ہیں۔ ڈیمڈ یورنیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد نیشنل انسٹی ٹیوٹ طبی نگہداشت ، تعلیم اور تحقیق کے میدان میں بہترین معیار قائم کرنے جار ہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ق ت ۔ ق ر )
U.NO. 7176
(Release ID: 1672208)
Visitor Counter : 222
Read this release in:
Assamese
,
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu