محنت اور روزگار کی وزارت

مرکزی وزیر سنتوش کمار گنگوار نے کووڈ وبا کے دوران قابل تعریف کام کے لئے سی ایل سی، ای پی ایف او اور ای ایس آئی سی کے افسران اور علاقائی دفاتر کی عزت افزائی کی

Posted On: 11 NOV 2020 3:34PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت نے،چیف لیبر کمشنر (سینٹرل) دفتر امپلائز پرویڈینٹ فنڈ آرگنائزیشن اور امپلائز انشورنس کارپوریشن کے کووڈ-19 جانبازوں کی جانب سے کی گئیں لگاتار کوششوں اور سخت محنت کی ستائش کے اعزاز میں آج ایک عزت افزائی کی تقریب کا اہتمام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001STHO.jpg

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے ان تنظیموں، اداروں کے علاقائی دفاتر اور حکام کی جانب سے دکھائی جانے والی اعلیٰ نوعیت کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور جانفشانی کو تسلیم کرتے ہوئے ستائش کے سرٹیفکیٹس عطا کیے۔ وزیر موصورف نے کہا کہ وزارت نے ورکروں اور صنعت کی بہتری کے لئے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 کروڑ تعمیراتی مزدوروں کے بینک کھاتوں میں 5 ہزار کروڑ روپے جمع کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ایل سی (سی) نے 80 افسروں کو تعینات کیا ہے تاکہ وہ اس کی خوش اسلوبی سے عمل آوری کو یقینی بناسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ای ایس آئی سی اور ای پی ایف او کے نوڈل افسران اپنے علاقائی دفاتر کے ساتھ ورکروں کو درپیش مسائل کو دور کرنےکے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ 20 کنٹرول روم کے ذریعے تقریباً 16 ہزار شکایتیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 96 فیصد سی ایل سی (سی)، ای پی ایف او اور ای ایس آئی سی کے ذریعے ایک مقررہ وقت اور صحیح ڈھنگ وخوش اسلوبی سے حل کرلیاگیا۔ انہوں نے ان تینوں تنظیموں کے تمام افسروں، حکام اور علاقائی دفاتر کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشترکہ طور پر جانفشانی اور لگن کا مظاہرہ کیا۔ جناب گنگوار نے کہا کہ 23 ای ایس آئی سی اسپتالوں کو اب کووڈ-19 اسپتالوں کے طور پر قرار دیاگیا ہے، جہاں 2600 آئی سولیشن بستر، 555 سے زیادہ آئی سی یو بستر اور 213 سے زیادہ وینٹی لیٹرس ہیں۔ وزیر موصوف نے ای پی ایف او کے خصوصی کووڈ-19 کلیم (دعویٰ) کے اقدام کو اجاگر کیا، جہاں 12 ہزار کروڑ روپے زیادہ کی رقم کووڈ عالمی وبا کے دوران ای پی ایف او نے اپنے گاہکوں کے ذریعے کیے گئے 47 لاکھ سے زیادہ کووڈ کے دعوؤں کے بدلے ادا کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XLVX.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00380EK.jpg

محنت اور روزگار کی وزارت کے سکریٹری جناب اپروا چندرا نے ان تنظیموں کے تمام افسروں اور حکام کی مثالی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس غیر معمولی جوش وخروش اور لگن پر اطمینان کا اظہار کیا، جس کے ساتھ ہر افسر اور علاقائی دفتر کووڈ-19 کے سامنے اس مشکل گھڑی میں روکنے کے لئے فرض کی پکار پر باہر نکل آئے۔ انہوں نےکہا کہ دو کروڑ تعمیر سے جڑے ورکروں کے بینک کھاتوں میں 5 ہزار کروڑ روپے جمع کرائے گئے، جس کے لئے 80 افسروں کو تعینات کیاگیا تاکہ اس کے نفاذ کو یقینی بنایا جاسکے۔ ای ایس آئی سی اور ای پی ایف او کے نوڈل افسروں نے اپنے علاقائی دفاتر کے ہمراہ دن رات کام کیا تاکہ ورکروں کو درپیش مشکلات ومسائل کو حل کیا جاسکے۔ انہوں نے سی ایل سی (سی) کے ذریعے قائم کردہ 20 کنٹرول روم کے ذریعے شکایتوں کے جلد ازالے کے حل کے کارنامے کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے ای پی ایف او دفاتر کی شکل میں سینٹرل پرویڈینٹ فنڈ کمشنر (سی پی ایف سی) کو آٹو-سیٹلمینٹ (تصفیے) موڈ اور ملٹی لوکیشن کلیم جیسے اختراعی اقدامات کا استعمال کرکے اور 50 فیصد سے کم اسٹاف کے ساتھ 72 گھنٹوں کے اندر کووڈ-19 کلیم سیٹلمینٹ کو یقینی بنانے کے لئے مبارکباد دی۔ جناب چندرا نے ای ایس آئی سی کے تمام افسروں کی سخت محنت اور کوششوں کے لئے ان کی تعریف کی اور کہاکہ ای ایس آئی سی کے تمام اسپتالوں میں خصوصی کووڈ دیکھ بھال بیڈ، آئی سی یو بیڈ کی گنجائش فراہم کی گئی ہے اور کووڈ-19 کے لئے ٹسٹ، پلازمہ ٹرانس فیوشن، آر ٹی پی آر ٹسٹ وغیرہ شروع کیاگیا ہے۔ ای ایس آئی سی علاقائی دفاتر نے بیمہ کئے گئے افراد، فیض پانے والوں، شراکت داروں کی شکایتوں کے ازالے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کیا۔

سی ایل سی (سی ) کے جناب ڈی ی ایس نیگی، سی پی ایف سی کے جناب سنیل بارتھوال اور ای ایس آئی سی کی ڈی جی محترمہ انورادھا پرساد نے تفصیل سے اپنی اپنی متعلقہ تنظیموں، اداروں کے اقدامات اور حصولیابیوں کو اجاگر کیا۔ جناب ڈی پی ایس نیگی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے سی ایل سی (سی) کی براہ راست نگرانی میں وزیر موصوف کی ہدایت کے مطابق سی ایل سی (سی) تنظیم کے 20 علاقائی دفاتر میں 20 کنٹرول روم قائم کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کنٹرول روم نے 24 گھنٹے کام کیا۔ فیلڈ افسروں سے کہا گیا تھا کہ وہ 72 گھنٹوں کے اندر شکایتوں کا ازالہ کریں۔ شکایتوں کے ازالے کے لئے ٹیلی فون، ای میل اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آجروں سے رابطے قائم کیے گئے۔ جناب نیگی نے بتایا کہ حکومت نہ صرف ان کنٹرول روم کی مداخلت کے ذریعے سینٹرل شعبے کے 186365 ورکروں کو تنخواہ کی شکل میں 2953343880 روپے دینے میں کامیاب رہی بلکہ اسٹیٹ شعبے میں 3863 ورکروں کو تنخواہ کی شکل میں 26373458 روپے دینے میں کامیاب رہی۔

سینٹرل پرویڈینٹ فنڈ کمشنر جناب سنیل برتھوال نے بتایا کہ ای پی ایف او نے اپنے ان شراکت داروں کے دباؤ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے خود کو تیار کرلیا ہے جو کئی مشکلات کا سامنا کررہے تھے۔

ملک بھر کے ای پی ایف او دفاتر نے 47.58 لاکھ کروڑ کووڈ-19 ایڈوانس (پیشگی) دعوؤں کو نمٹایا ہے جس میں دعویداروں کو 12220.26 کروڑ روپے کا بھگتان کیاگیا ہے۔

ای ایس آئی سی کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ انورادھا پرساد نے ای ایس آئی سی کی پہل اور حصولیابیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کو خصوصی کووڈ  دیکھ بھال بیڈ، آئی سی یو بیڈ، کووڈ-19 کے ٹسٹ، پلازمہ ٹرانس فیوشن، آر ٹی پی سی آر ٹسٹ وغیرہ کی گنجائش کی گئی تھی۔ ای ایس آ:ی سی علاقائی دفتروں نے بھی بیمہ کئے گئے افراد، فیض پانے والوں، شراکت داروں کی شکایتوں کے ازالے کے لئے 24 گھنٹے کام کیا۔

...............................................................

 

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-7154



(Release ID: 1672154) Visitor Counter : 125