کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

این آئی پی ای آر – حیدرآباد میں 14 ویں یوم تاسیس کی تقریبات

Posted On: 10 NOV 2020 6:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10نومبر ،2020   / حیدرآباد کے دوا سازی سے متعلق تعلیم و تحقیق کے قومی اداے نے آج  شاندار طریقے سے اپنے 14واں یوم تاسیس کی تقریبات منائیں۔ اس موقعے پر نیتی آیوگ کے رکن ، جے این یو کے چانسلر اور ڈی آر ڈی او کے سابق ڈی جی ، پدم بھوشن جناب وی کے سارسوت نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/234K8S6.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1232JET.png

ڈی بی ٹی کے سکریٹری ، بی آئی آر اے سی کے چیئر پرسن  ڈاکٹر رینو سوروپ نے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی اور اس موقعے پر آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے پیغام دیا۔

این آئی پی ای آر حیدرآباد کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ششی بالا سنگھ نے تمام سرکردہ شخصیتوں  اور مندوبین کا خیرمقدم کیا۔ اپنے خیرمقدمی خطبے میں  انہوں نے ادارے کے 13 سال کے سفر اور اس کی حصولیابیوں کا ذکر کیا۔ این آئی پی ای آر – حیدرآباد نے ادارہ جاتی درجے کے قومی لائحہ عمل (این آئی آر ایف) 2020 کے تحت دوا سازی کے زمرے میں 5ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں  نے مزید کہا کہ مختصر مدت میں ہی ادارے نے دوا سازی کے علوم میں جدید ترین مطالعات اور تعلیمات کے سلسلے میں عالمی سطح پر مہارت کے مرکز کے طور پر  ساکھ بنا لی  ہے یہاں تک کہ کووڈ – 19 عالمی وبا کے بحران کے  دوران بھی ادارہ آئی ٹی / آئی او ٹی کے طریقۂ کار استعمال کر کے اپنی سبھی تعلیمی سرگرمیاں مکمل کر سکا اور ادارے نے 24 جولائی 2020 کو ای – کنوینشن کا اہتمام بھی بڑی کامیابی سے کیا۔ اس کے علاوہ ادارے نے آن لائن پلیٹ فارموں کا استعمال کرتے ہوئے، بہت سے سیمینارس ، ورکشاپس  اور ویبینارز کا اہتمام کیااور مذاکرات اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا۔ اور یہ کورس ادارہ اب طبی آلات (ایم ٹیک) کورس کے طور پر شروع کر رہا ہے اور اس میں حیاتیات ، کیمیاوی علوم ، ریاضیات ، کلینیکل سائنس اور انجینئرنگ سے متعلق موضوعات پر مشتمل ہے، جو طبی آلات تیار کرنے کے لیے لازمی ہے۔

اس موقعے پر ادارے کی  20-2019 کی سالانہ رپورٹ  کا مہمان خصوصی کے ہاتھوں اجرأ کیا گیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7133



(Release ID: 1672027) Visitor Counter : 127