سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
تیس میٹر ٹیلسکوپ پروجیکٹ کے بارے میں بھارت کے ماہر فلکیات کا نوبل انعام یافتہ کے ساتھ تعاون
تیس میٹر کی ٹیلسکوپ (ٹی ایم ٹی) پروجیکٹ کیل ٹیک، یونیورسٹیز آف کیلی فورنیا، کناڈا، جاپان، چین اور بھارت کے درمیان ایک بین الاقوامی شراکت والا پروجیکٹ ہے
Posted On:
10 NOV 2020 2:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 نومبر 2020، تیس میٹر ٹیلسکوپ (ٹیم ایم ٹی) پروجیکٹ کے ممکنہ سائنسی امکانات اور بیک اینڈ انسٹرومینٹ کے ڈیزائن کےبارے میں 2020 میں فزکس کی نوبل انعام یافتہ پروفیسر آندریا گیز نے ہندوستانی ماہرین فلکیات کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ ہوائی میں موناکیا میں نصب کیا جارہا ہے، جس سے کائنات اور اس کے رازوں کو سمجھنے کے کام میں ایک انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔
پروفیسر راجر پینروز اور پروفیسر رائن ہارڈ گینزل کے ساتھ ہماری کہکشاں کے مرکز میں ایک بہت بڑے ٹھوس مادے کا پتہ لگانے میں پروفیسر گیز نے قابل قدر تعاون کیا، جس کے لئے انہیں فزکس میں مشترکہ طور پر نوبل انعام سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ پروفیسر گیز، نیکسٹ جنریشن آبزرویٹری ٹی ایم ٹی کے لئے ممکنہ سائنس کے امکانات اور متعلقہ انسٹرومینٹیشن تیار کرنے میں پوری طرح مصروف رہی ہیں۔ وہ اس ٹیم کا ایک حصہ رہی ہیں جس نے ممکنہ فرنٹ لائن سائنس کے معاملات اور ٹی ایم ٹی کے لئے انسٹرومینٹیشن کے مقصد سے متعلقہ فرنٹ لائن جدید ٹکنالوجی مثلاً ایڈیپٹیو آپٹیکس کا استعمال کیا ہے۔
تیس میٹر ٹیلسکوپ (ٹی ایم ٹی) پروجیکٹ کیل ٹیک، یونیورسٹیز آف کیلی فورنیا، کناڈا، جاپان، چین اور بھارت کے درمیان سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) اور ایٹمی توانائی کے محکمے (ڈی اے ای) کے ذریعہ ایک بین الاقوامی شراکت داری والا پروجیکٹ ہے ۔ چند بھارتی ماہرین فلکیات جیسے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس (آئی آئی اے) کے ڈائرکٹر انا پورنی سبرامنیم ، آریہ بھٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آبزرویشنل سائنسز (اے آر آئی ای ایس) کے سائنس داں ڈاکٹر ششی بھوشن پانڈے نے کئی دیگر سائنس دانوں اور پروفیسر گیز کے ساتھ ٹی ایم ٹی پروجیکٹ کی جاری ریسرچ اور ڈیولپمنٹ سرگرمیوں میں تعاون کیا۔ اس کے نتیجے میں دیگر چیزوں کے علاوہ دو اہم پیپر بھی تیار کئے گئے۔ ٹی ایم ٹی کے لئے فرسٹ جنریشن انسٹرمینٹ کے ذریعہ سائنسی امکانات اور سیمیولیشنز جنہیں انفرا ریڈ امیجنگ اسپیکٹرو گراف (آئی آر آئی ایس) کہا جاتا ہے، کا ذکر 2016 میں ایس پی آئی ای کارروائی میں کیا گیا ہے۔
ایسا ہی ایک اور تعاون والا پبلی کیشن جرنل ریسرچ ان ا ایسٹرونومی اینڈ ایسٹرو فزکس میں 2015 میں شائع ہوا، جس میں مختلف کہکشاؤں کے لئے اور کہکشاؤں سے باہر کی چیزوں کے لئے ٹی ایم ٹی کا استعمال کرتے ہوئے مستقبل کی ملٹی میسنجر ایسٹرونومی کے واسطے مختلف قسم کے استعمال کا ذکر کیا گیا۔ اس کام میں کئی دیگر بھارتی ماہرین فلکیات کے ساتھ پروفیسر گیز نے ٹیم کے ایک حصے کے طور پر شرکت کی۔
تیس میٹر کی ٹیلسکوپ پارٹنر ممالک اور ان کے شہریوں کے درمیان رابطے کو فروغ دیتے ہوئے سائنسی علم کے فروغ میں بھی معاون ہوگی۔ بھارتی ماہرین فلکیات اور پروفیسر آندریا گیز کے تعاون سے تیار ہونے والے اس پروجیکٹ سے توقع ہے کہ یہ عام طور پر فلکیات اور فزکس کے نئے اور ابھرتے ہوئے سوالوں کے جواب دینے کے لئے درکار آبزرویشن حاصل کرنے کی مزید صلاحیت فراہم کرائے گا۔
مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر ششی بھوشن پانڈے (shashi@aries.res.in )، موبائل 9557470888 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ا گ۔ن ا۔
U-7124
(Release ID: 1671847)
Visitor Counter : 279