سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

انسپائر فیلوشپ معاملے سے متعلق محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کا بیان

Posted On: 10 NOV 2020 2:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  10نومبر 2020: سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ (ڈی ایس ٹی) کو نئی دہلی میں خواتین کے لیڈی شری رام کالج کی ایک طالبہ جی ایشوریہ ریڈی کے انتقال پر انتہائی افسوس ہے۔ وہ  ڈی ایس ٹی کی ، تحرکاتی تحقیق کیلئے سائنس کے علم میں اختراعات (انسپائر)اسکیم کے تحت اعلیٰ تعلیم کے لئے اسکالر شپ (شی) کی طالبہ تھیں۔ وہ ملک کی بہترین اور لائق طلباء میں سے ایک تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں انسپائرشی کی اسکالر  شپ دی گئی تھی۔ دیگر سالوں کی طرح اسکالر شپ سے متعلق عبوری فیلوشپ کے خطوط اس سال اگست میں 9762 اہل درخواست گزاروں کو بھیجے گئے تھے۔ طلباء سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے تین سادہ دستاویز جیسے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل، مارکشیٹ اور کالج سے کارکردگی کی تصدیق کا سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کریں جس کے بعد پورے سال کیلئے اسکالر شپ فوری طور پر جاری کردی جاتی ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ایشوریہ کی طرف سے یہ دستاویزات موصول نہیں ہوئے تھے۔

ڈی ایس ٹی تمام منتخب امیدواروں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی ضابطے کی کارروائی مکمل کریں تاکہ انہیں جتنی جلد ممکن ہوسکے اسکالر شپ جاری کی جائے۔ ہم  خاص طور پر تمام اداروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ  مقررہ وقت کے اندر اس اہم معا ملے میں تعاون کریں۔

                          *************

  م ن۔و ا ۔ م ع

U-7125



(Release ID: 1671698) Visitor Counter : 168